واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سرحدی چوکیاں خالی، طالبان قابض

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-07-08, 09:51 PM   #1
سرحدی چوکیاں خالی، طالبان قابض
تفسیر حیدر تفسیر حیدر آف لائن ہے 25-07-08, 09:51 PM

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب بنائی گئی بعض چوکیاں خالی کردی ہیں جبکہ خالی کردہ چوکیوں پر اب مقامی طالبان قابض ہوگئے ہیں۔
باجوڑ ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ محمد جمیل نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ پاک افغان سرحدی علاقے لیٹے سر، دامنگی اور کگا پاس میں فرنٹیر کور نے کچھ عرصہ قبل چوکیاں قائم کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ان چوکیوں کو خوراک اور دوسرا سازوسامان پہچانا انتہائی مشکل کام تھا اور یہ علاقہ بھی خطرناک تھا اس لئے چوکیاں ختم کرکے سکیورٹی فورسز کو وہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد علاقہ چھوڑا نہیں بلکہ یہ ایک معمول کی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحدی مقامات نواں پاس اور دیگر علاقوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز بدستور تعینات ہیں۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے وہاں کچھ دھماکے بھی کئے ہیں تاکہ ان کے بنائے ہوئے چوکیوں کو کوئی اور استعمال میں نہ لائے۔

دریں اثناء تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے خالی کردہ چوکیوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرحدی علاقوں لیٹے سر، دامنگی اور کگا پاس پر قبضہ کے بعد اب سارا علاقہ ان کے کنٹرول میں آگیا ہے۔

ادھر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے علاقے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ باجوڑ میں آپریشن کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض سرحدی علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہی ہیں جس سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ باجوڑ ایجنسی کے دو تحصیلوں ماموند اور سلارزئی پر بظاہر مقامی طالبان کا قبضہ بتایا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں عسکریت پسند مسلح گشت بھی کرتے ہیں اور لوگوں کے مسائل حل کرانے کے لئے عدالتیں بھی قائم کی ہوئی ہیں۔

بی بی سی اردو

 
تفسیر حیدر's Avatar
تفسیر حیدر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 256
Reply With Quote
پرانا 25-07-08, 11:45 PM   #2
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,259
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سرحدی چوکیاں خالی، طالبان قابض

سلام،

ساری بوگس خبریں ہیں۔ بھائی میرے ایک سال پہلے تو موصوف مولوی عمر کا نام و نشان بھی نہ تھا اور اب ہے کہ گاؤں کے گاؤں پر قبضہ ہورہا ہے۔ ہمارا میڈیا اپنی خبریں پھلانے کے لیے جھوٹ کی ایسی قطار باندھ رہا ہے کہ خدا کی پناہ۔

وسلام
عرفان حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا
پیاسا (26-07-08), محمد کاشف حبیب (26-07-08)
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, پسند, منتقل, مسائل, آپریشن, اردو, بھائی, جھوٹ, جواب, حل, خدا, سال, طالبان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
کامیابی یا ناکامی، کیا ایک عادت ہے؟ گوہر دلچسپ اور عجیب 2 15-11-09 07:21 PM
ایمان باللہ اور مسلمان، یہودی، نصاری، صابی ۔۔۔۔۔۔ ؟! باذوق ترجمہ و تفسیر 1 13-04-09 09:19 PM
کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش ابن جلال خبریں 4 30-11-08 10:45 PM
ورسٹائل فنکارہ بننا مشکل سہی، ہدف حاصل کرکے رہوں گی، ماہا عبدالقدوس فن و فنکار 0 22-10-07 06:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger