|
سرحد میں خاتون سمیت 5خود کش حملہ آور تیار،سیکورٹی ہائی الرٹ

15-12-07, 08:07 AM
اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سرحد میں خاتون سمیت 5خود کش حملہ آور تیار ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے باعث ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔وزارت داخلہ نے صدر پرویز مشرف ، محترمہ بینظیر بھٹو سمیت بعض سیاسی رہنماؤں پر خود کش حملے کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی سخت کردی ہے ۔ وزارت داخلہ کے نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل نے چاروں صوبوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک میں خود کش حملے کی اطلاعات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھارت اور امریکی قونصل خانوں پر بھی حملے کا خدشہ ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرحد میں ایک خاتون سمیت 5خود کش حملہ آور تیار ہو چکے ہیں۔ اسلئے ملک کے بعض علاقوں میں خود کش حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|