|
سرحد :نگراں کابینہ کے4 وزراء نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

25-10-07, 08:36 PM
صوبہ سرحد کی نگراں کابینہ کے چار وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی۔ جس میں سابق چیف سیکرٹری محمد اعظم خان نے وزارت خزانہ، سرحد اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر شہزادہ گستاسب نے وزارت داخلہ، سابق ایم پی اے ملک بیدار خان نے صنعت و حرفت اور مسلم لیگی رہنما محمد علی شاہ نے ورکس اینڈ سروسز کی وزارتوں کے قلم دان کا حلف اٹھایا۔ چاروں صوبائی نگراں وزراء کا حلف گورنر سرحد علی محمد جان اورکزئی نے لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امیر مقام سابق اراکین اسمبلی و سینیٹر اور سیاسی و غیر سیاسی تنظیموں سے تعلق ر کھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|