واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سردار آصف، فرسودہ نظام کی ایک اور نشانی تحریک انصاف میں شامل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-11, 10:58 AM   #1
سردار آصف، فرسودہ نظام کی ایک اور نشانی تحریک انصاف میں شامل
حیدر حیدر آن لائن ہے 27-12-11, 10:58 AM

تحریک انصاف کا انصاف:


اسلام آباد (عمر چیمہ) نیب زدہ لوگوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اس سردار آصف احمد کو بھی بڑی گرمجوشی سے قبول کرلیا ہے جو بطور وزیر تعلیم چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم عابد شیر علی اور جعلی ڈگری ہولڈرز کے درمیان رکاوٹ بن گئے تھے

جب عمران خان نے گزشتہ رات کراچی میں بڑے فخر سے کہا تھا کہ سردار آصف احمد علی کی شکل میں ایک وکٹ مل گئی ہے تو بہت سے لوگ حیران ہوئے کیونکہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے دیگر لوگوں سمیت نیا اضافہ (آصف احمد علی) تبدیلی تو دور کی بات یہ اسی فرسودہ نظام کی نشانی ہیں۔ ہر آنے والے دن کے ساتھ جیسے جیسے پی ٹی آئی میں ایسے لوگ آرہے ہیں جو سیٹ جیت سکتے ہیں ویسے ویسے تبدیلی کے نعرے کی سختی کے ساتھ سکروٹنی ہو رہی ہے۔

دی نیوز پہلے ہی خبر دے چکا ہے کہ نیب زدہ سابق سربراہ پولیس ملک نوید احمد پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔ پختونخوا کیلئے پی ٹی آئی کی سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ رستم شاہ مہمند نے ان کی شمولیت کی راہ ہموار رکھی کیونکہ دونوں ہم زلف ہیں، اگرچہ بطور بیورو کریٹ دونوں کی شہرت قطعی مختلف ہے۔

جہاں تک آصف احمد علی کا تعلق ہے تو وہ ناپسندیدہ وجوہات کی بنا پر ہی گیلانی کابینہ کے وزیراعظم کے وزیر کے طور پر شہ سرخیوں میں رہے اور اگر پی ٹی آئی کے منشور اور آئین کو مدنظر رکھیں تو یہ وجوہات پی ٹی آئی کیلئے سخت ناپسندیدہ ہیں۔ بطور وزیرتعلیم آصف احمد پہلی مرتبہ جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی بیٹی فرح ڈوگر سکینڈل اور بعد ازاں ارکان پارلیمنٹ کی جعلی ڈگری کے ایشو پر اس وقت ایک ولن کے طور پر سامنے آئے، جب چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم اور ن لیگ کے رکن عابد شیر علی نے معاملے کو اٹھایا۔ فرح ڈوگر کیس میں جہاں ان کو میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے غیر قانونی طور پر 20 اضافی نمبر دیئے گئے تھے جب عابد شیر علی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تو آصف احمد علی نے تحقیقات کی سختی سے مخالفت کی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ کیونکہ یہ حاضر سروس چیف جسٹس ڈوگر کی بیٹی کا معاملہ ہے اس لئے تحقیقات کو ایک طرف ان کو زیر بحث بھی نہیں لایا جا سکتا۔ انہوں نے میڈیا کو قائمہ کمیٹی کی کارروائی کی کوریج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی تھی۔ جب عابد نے ان کو میڈیا کوریج کی اجازت دینے کے بارے میں قوانین کا حوالہ دیا تو انہوں نے ان قوانین کو قطعی طو رپر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حکامات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ بالآخر معاملے کو سرد خانے کی نذر کردیا گیا کیونکہ آصف احمد علی کی مہربانی سے فرح ڈوگر نے میڈیکل کالج میں تعلیم جاری رکھی۔

آصف دوسری مرتبہ اس وقت راستے کا پتھر بنے جب میڈیا کی خبروں پر عابد شیر علی نے ارکان اسمبلی کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے ایچ ای سی چیئرمین جاوید لغاری پر دھونس جمائی، ان کو ہٹانے کیلئے دباؤ ڈالا اور پی پی حکومت نے ایچ ای سی کے سربراہ کو ڈرانے کیلئے ان کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ نہ صرف یہ بلکہ اس وقت کی میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ آصف احمد علی نے پنجاب یونیورسٹی کو لکھا کہ ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے ایچ ای سی کے احکامات پر عمل نہ کیا جائے۔ ایک مرتبہ پھر آصف احمد علی کی مہربانی سے جعلی ڈگری کیس دبا دیا گیا ہے، ایچ ای سی نے 1140 ارکان پارلیمان سے نصف کا ریکارڈ بھجوایا ہے جن میں 70 کے کوائف / ڈگریاں جعلی ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید یہ کہ نمل (نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئیجز) کا کنٹرول آرمی چیف کی سربراہی میں قائم بورڈ آف گورنرز کے حوالے کرنے میں اہم کردار آصف احمد علی کا تھا۔ وزارت تعلیم کا قلمدان سنبھالنے سے قبل آصف احمد علی منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین تھے۔ وہاں بھی انہوں نے زیادہ تر عرصہ کچھ کئے بغیر گزارا۔ آصف نے بطور ڈپٹی چیئرمین وفاقی وزیر کا درجہ حاصل کرنے کی کوشش کی کیوونکہ مخدوم شہاب الدین اس وقت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی تھے اور بالآخر ان کو و فاقی وزیر کا درجہ دیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے وقت گزاری سے کام لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ مخدوم شہاب کو اجلاسوں میں شرکت کیلئے مدعو نہ کیا جائے تاکہ وہ آزادانہ کام کر سکیں اور وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب رہے لیکن جہاں تک ڈپٹی چیئرمین کی حیثیت سے ان کی کارکردگی کی بات ہے تو ان کا کام سما جی شعبے میں ترقیاتی پروگرام کی اصلاح تھا جس میں وہ ناکام رہے اور بعد ازاں ان کو وزارت تعلیم دیدی گئی۔

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 73
Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (27-12-11)
پرانا 27-12-11, 12:10 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ یہ انقلاب کی سائیکل پنکچر ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-12-11, 03:14 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,347
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راہِ دور عشق ہے روتا ہے کیا
آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:22 AM
اسلام آباد +سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوات میں پاکستانی فوج نے مقامی طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن شروع کر خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger