واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

سرمایہ دارانہ نظام کا زوال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-04-09, 02:32 PM   #1
سرمایہ دارانہ نظام کا زوال
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 18-04-09, 02:32 PM

امریکا میں گزشتہ ہفتے مختلف وارداتوں میں دو درجن کے قریب افراد قتل کر دئیے گئے ۔ امریکا جیسے بڑے ملک میں قتل کی وارداتیں عجیب بات نہیں لیکن حالیہ تمام کاروائیوں کا محرک صرف ایک تھا یعنی معاشی صورتحال،
نیویارک میں ایک ویتنامی نے تیرہ افراد کو قتل کر کے صرف اس لیے خودکُشی کر لی کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
اوہائیو میں بھی ایک بیروزگار نے اپنے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کُشی کر لی جبکہ دیگر واقعات بھی اسی قِسم کی وجوہات کی بنیاد پر پیش آئے ۔
اس وقت امریکا جن حالات سے گزر رہا ہے وہ اس کی تاریخ کے بدتریں حالات شمار ہوتے ہیں۔ صورتحال اتنی خراب ہے کہ امریکی ماہرین اقتصادیات اور سماجیات آنے والی خانہ جنگی اور امریکی شیرازہ بندی کے ٹوٹنے کی خبر اب تواتر سے دینے لگے ہیں۔
امریکا میں اس وقت ساٹھ لاکھ سے زیادہ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں، رئیل اسٹیٹ تباہ ہو چکی ہے جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور سڑکوں پر کیمپ لگا کر رہ رہے ہیں ، بینک کنگال ہو چکے ہیں بڑے بڑے ادارے بند ہو رہے ہیں ساڑھے تین کھرب ڈالر کے پیکج کے باوجود امریکا کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے افراطِ زر نے پوری معیشت کے کَس بَل نکال دئے ہیں۔
یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اس کا ایک ہی جواب ہے کہ قرض ، سود، لاٹری ، استحصال اور ظلم پر مبنی معیشت کا انجام یہی ہوتا ہے۔ جس کا سامنا اس وقت امریکا کر رہا ہے، اس پر بُش کی جنگجوانہ پالیسیوں نے امریکی معیشت پر سالانہ دو سو ارب ڈالر کا بوجھ بھی ڈال دیا لٰہذا امریک معیشت کو تو منہ کے بَل گرنا ہی تھا،
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ معاشی بدحالی میں امریکا متحدہ ریاست ہائے امریکا کی حیثیت سے باقی رہ سکے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
امریکی معیشت برف کی طرح پگھل رہی ہے اور امریکا کی یہ ناکامی دراصل سرمایہ دارانہ سودی نظام کی ناکامی ہے اور جو بھی اس معیشت پر انحصار کرتا ہے اسے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، سوشلزم کے بعد اب کیپٹل ازم بھی تاریخ کے کوڑےدان کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 290
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-04-09), فیصل ناصر (18-04-09), چیتا چالباز (19-04-09), ماسٹر مقسود (19-04-09), محمدخلیل (19-04-09), رضی (18-04-09), سام (20-04-09)
پرانا 18-04-09, 02:43 PM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,538
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو سب ھونا ہی تھا ھمارے اقبال انہیں پہلے ہی آگاہ کر گئے تھے آج وہ دن آگیا جس کے بارے میں اقبال سو سال پہلے بتا گئے ہیں
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (18-04-09), محمدخلیل (19-04-09)
پرانا 19-04-09, 12:04 AM   #3
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بہت اچھی بات کہی آپ نے رئل لائٹ بھائی
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (20-04-09)
پرانا 19-04-09, 12:20 AM   #4
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
کمائي: 15,655
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Real_Light مراسلہ دیکھیں
امریکا میں گزشتہ ہفتے مختلف وارداتوں میں دو درجن کے قریب افراد قتل کر دئیے گئے ۔ امریکا جیسے بڑے ملک میں قتل کی وارداتیں عجیب بات نہیں لیکن حالیہ تمام کاروائیوں کا محرک صرف ایک تھا یعنی معاشی صورتحال،
نیویارک میں ایک ویتنامی نے تیرہ افراد کو قتل کر کے صرف اس لیے خودکُشی کر لی کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسے نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔
اوہائیو میں بھی ایک بیروزگار نے اپنے اہل خانہ کو قتل کر کے خود کُشی کر لی جبکہ دیگر واقعات بھی اسی قِسم کی وجوہات کی بنیاد پر پیش آئے ۔
اس وقت امریکا جن حالات سے گزر رہا ہے وہ اس کی تاریخ کے بدتریں حالات شمار ہوتے ہیں۔ صورتحال اتنی خراب ہے کہ امریکی ماہرین اقتصادیات اور سماجیات آنے والی خانہ جنگی اور امریکی شیرازہ بندی کے ٹوٹنے کی خبر اب تواتر سے دینے لگے ہیں۔
امریکا میں اس وقت ساٹھ لاکھ سے زیادہ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں، رئیل اسٹیٹ تباہ ہو چکی ہے جس سے لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں اور سڑکوں پر کیمپ لگا کر رہ رہے ہیں ، بینک کنگال ہو چکے ہیں بڑے بڑے ادارے بند ہو رہے ہیں ساڑھے تین کھرب ڈالر کے پیکج کے باوجود امریکا کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے افراطِ زر نے پوری معیشت کے کَس بَل نکال دئے ہیں۔
یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو اس کا ایک ہی جواب ہے کہ قرض ، سود، لاٹری ، استحصال اور ظلم پر مبنی معیشت کا انجام یہی ہوتا ہے۔ جس کا سامنا اس وقت امریکا کر رہا ہے، اس پر بُش کی جنگجوانہ پالیسیوں نے امریکی معیشت پر سالانہ دو سو ارب ڈالر کا بوجھ بھی ڈال دیا لٰہذا امریک معیشت کو تو منہ کے بَل گرنا ہی تھا،
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ موجودہ معاشی بدحالی میں امریکا متحدہ ریاست ہائے امریکا کی حیثیت سے باقی رہ سکے گا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
امریکی معیشت برف کی طرح پگھل رہی ہے اور امریکا کی یہ ناکامی دراصل سرمایہ دارانہ سودی نظام کی ناکامی ہے اور جو بھی اس معیشت پر انحصار کرتا ہے اسے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، سوشلزم کے بعد اب کیپٹل ازم بھی تاریخ کے کوڑےدان کا حصہ بننے جا رہا ہے۔

''''''''''''''''
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (20-04-09)
پرانا 19-04-09, 02:49 AM   #5
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے اس مضمون کے بنیادی خیال اور خاص کر آپ کی شُستہ اردو نے بہت متاثر کیا۔ اس طرح کی تحریر تو اس فورم کی صحافیوں کی بھی نہی‌ہے۔
ہاں البتہ آپ کے ایک جملے
"سوشلزم کے بعد اب کیپٹل ازم بھی تاریخ کے کوڑےدان کا حصہ بننے جا رہا ہے۔"
سے مجھےاختلاف ہے۔ "سوشلزم" کی اصطلاح جن معنوں میں‌ہمارے یہاں رائج سے اُس کی حقیقت سے تو آپ جیسے صاحب علم وقف ہی ہوگا!
سوشلزم انسانی زہن کا بنایا ہوا وہ نظام ہے جو اللہ رب العزت کے نظام معیشت کے بہت قریب ہے، اگرچہ امریکی یہودیوں نے اس نظام کو وقتی شکست دے دی ہے مگر یہ ابھی تاریخ کے "کوڑے دان" کا حصہ نہیں بنا ہے۔ جو مملک اسلامی نظام معیشت کو نہیں اپنائیں گے، سوشلزم یقینا اُن کے لیئے سیکنڈ چوائس ہوگا۔
جواب کا منتظر!
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (20-04-09)
پرانا 20-04-09, 08:59 AM   #6
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,538
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن سوشلزم ، کیپٹلزم انسان کو مکمل انصاف اور تحفظ فراہم نہیں کر سکتے ان میں کمیاں ہیں اسلامی طرز حیات ہی ہمارے مسائل کا حل ہے
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (20-04-09)
پرانا 20-04-09, 10:47 AM   #7
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Razi مراسلہ دیکھیں
لیکن سوشلزم ، کیپٹلزم انسان کو مکمل انصاف اور تحفظ فراہم نہیں کر سکتے ان میں کمیاں ہیں اسلامی طرز حیات ہی ہمارے مسائل کا حل ہے
میری جان میں‌نے کہا تو ہے؛

جو مما لک اسلامی نظام معیشت کو نہیں اپنائیں گے، سوشلزم یقینا اُن کے لیئے سیکنڈ چوائس ہوگا۔
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (20-04-09)
پرانا 20-04-09, 08:47 PM   #8
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک نظام جو فیل ہوچکا
اس کے لئے چوائس مشکل ہی نظر آتی ہے
ویسے بھی کیپٹلزم کے حامیوں کے لئے سوشلزم قابل قبول نہیں ہوسکتا دونوں ایکدوسرے کی ضد ہیں
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (22-04-09), سام (20-04-09)
پرانا 21-04-09, 07:57 AM   #9
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ایک نظام جو فیل ہوچکا
اس کے لئے چوائس مشکل ہی نظر آتی ہے
ویسے بھی کیپٹلزم کے حامیوں کے لئے سوشلزم قابل قبول نہیں ہوسکتا دونوں ایکدوسرے کی ضد ہیں

یہ بات تو طے ہے کےاب مغرب جو بھی نظام اپنائے کا اُسے کم از کم سوشلزم ، کیپٹلزم، اسلام کا نام نہیں‌دے گا بلکے کسی اور نام سے یا ان نظاموں کی اچھی باتوں کا اپنا کر "کیپٹلزم"‌ کے ہی نام سے استعمال کرے گا۔
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (22-04-09)
جواب

Tags
akbar, color, فورم, کیپٹل ازم, واقعات, نوکری, نظر, مکمل, موجودہ, مسائل, آج, اللہ, انسان, اردو, اسلام, اسلامی, بھائی, تحریر, جواب, حل, خبر, سال, سرمایہ دارانہ, صحافیوں, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اخلاقی زوال۔۔۔ اور ہمارا فرض ARHAM اپکے کالم 3 07-02-10 10:17 AM
ایمان کا کمزور ترین درجہ sahj مطالعہ حدیث 0 14-12-09 04:32 PM
امریکہ : ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا حیدر خبریں 5 10-10-09 10:52 AM
کمزور ایمان میاں شاہد ایمان 4 30-06-08 10:56 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger