واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سرکاری اسکولوں میں دو شفٹیں شروع کرنے کا منصوبہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-07, 09:05 AM   #1
سرکاری اسکولوں میں دو شفٹیں شروع کرنے کا منصوبہ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 15-12-07, 09:05 AM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیر تعلیم شجاعت علی بیگ نے کہا ہے کہ اندرون سندھ بچوں کی انرولمنٹ کی شرح انتہائی کم ہوگئی ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اسکول جانے والی عمر کے صرف 9 فیصد بچے اسکولوں میں داخلہ لیتے ہیں، کوچنگ اور لینگویج سینٹرز سے متعلق بے پناہ شکایات موصول ہوئی ہیں لہٰذا ان کو ایک دائرے میں لانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ نجی اسکولوں کو اپنے اسکول کی کل انرولمنٹ کا 20 فیصد مفت پڑھانے کے سلسلے میں ایک پالیسی بنائی جارہی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں انرولمنٹ میں اضافے کیلئے اندرون سندھ ڈبل شفٹ شروع کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں صبح کے اساتذہ کی معقول معاوضے پر خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پرائمری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کو میرٹ پر پُر کرنے کیلئے ٹیسٹ کے نمبر جاری کئے جائیں گے اور پیشہ وارانہ اسناد کے حامل افراد کو بھرتیوں میں ترجیح دی جائے گی۔ وہ جمعہ کو سیکرٹری تعلیم چوہدری محمد علی کے ہمراہ تغلق ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اسپیشل سیکرٹری تعلیم مولا بخش کھٹیان اور ڈپٹی سیکرٹری تعلیم محمد علی منگریو بھی موجود تھے۔ نگراں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن سے خاتمے کیلئے سندھ کے تمام ای ڈی اوز سے حلف لیا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام کام میرٹ پر ہوں۔ ای ڈی اوز کی اسامیوں پر اسکول کیڈر کے افسران کا تقرر ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹریز تعلیم کی بار بار تبدیلی کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے کوئی جامع پالیسی نہیں بن سکی۔ ٹیوشن سینٹرز کی حوصلہ شکنی کیلئے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت کالج کے اوقات میں کوئی استاد ٹیوشن نہیں پڑھا سکے گا۔ اساتذہ، والدین اور بچوں کے مطالبے پر تعلیمی سال کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ اندرون سندھ 810 سیکنڈری اسکولوں میں لیبارٹریز قائم کردی گئی ہیں۔ ہر اسکول کو 20 کمپیوٹر دیئے گئے ہیں اور تمام طلبہ کے استفادہ کیلئے کمپیوٹرز لیب کو صبح اور شام دونوں وقت کھولنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ نجی اسکولوں کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے۔ آئندہ کسی بھی نئے اسکول کو پلے گراؤنڈ کے بغیر رجسٹریشن نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اسکولوں میں تجارتی سرگرمیاں برداشت کی جائیں گی۔ پرائیویٹ اسکولز بیدردی سے فیس چارج کررہے ہیں۔ رولز کے مطابق وہ اپنی ٹیوشن فیس سے دگنی داخلہ فیس نہیں لے سکتے مگر وہ اس کے برعکس کام کررہے ہیں اور نہ ہی ان کے فیسوں کا اسٹرکچر منظور ہوتا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم چوہدری محمد علی نے بتایا کہ درسی کتب کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں نئے چیئرمین کا تقرر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ اور جیکب آباد میں انجینئرنگ کالج قائم کرنے کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جبکہ عید سے قبل بدین میں تیسرے انجینئرنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی او اسکول کی جانب سے 7 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری کرنا کا نوٹس لیتے ہوئے اسے روک دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 391
Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, کالج, کراچی, وزیر, مفت, موقع, منصوبہ, استاد, بچوں, تعلیم, خلاف, درسی کتب, سال, شام, عید, صوبائی, صورتحال, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایران پر حملے کی صورت میں عالمی جنگ شروع ہو جائے گی محمد کاشف حبیب گپ شپ 1 24-01-09 11:33 PM
کراچی کا امن تباہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے،رحمان ملک میاں شاہد خبریں 2 18-04-08 03:09 AM
وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پی پی سے اتحاد ججوں کی بحالی کی شرط پر کیا،شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:01 PM
دھاندلی کر نیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے،انتخابات ہر صورت میں 18 فروری کو ہو نگے،الیکشن کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 04-02-08 06:40 AM
ملکی صورتحال: عراق کے بعد اب پاکستانی لوگوں نے بھی نقل مکانی شروع کردی شیخ ہمدان خبریں 1 03-01-08 09:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger