|
سرکاری خرچ پر بہترین زندگی،نگراں وزیر اعظم سومرو کا سینیٹ کے سابق چیئر مینوں کیلئے قیمتی مراعات کا تحفہ

24-02-08, 12:02 PM
سرکاری خرچ پر بہترین زندگی،نگراں وزیر اعظم سومرو کا سینیٹ کے سابق چیئر مینوں کیلئے قیمتی مراعات کا تحفہ
اسلام آباد(رپورٹ، انصار عباسی)نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے چےئر مین سینیٹ محمدمیاں سومر و اور ان کے اہل خانہ کو ایک ایسا تحفہ دیا ہے جو جھنجھٹ سے پاک اور ٹیکس فری ہے ،یہ تحفہ ان کی ریٹائر زندگی میں انہیں اچھی طرح محفوظ و مامون رکھے گا اوراعلیٰ معیار زندگی فراہم کریگا، اس تحفے میں سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ بہت کچھ شامل ہے یہ اور بات کہ اس کیلئے ملکی خزانے کو لاکھوں روپے برداشت کرنا پڑیں گے۔اس متنازع اقدام کا ایک اور ناگزیر نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق چےئر مین سینیٹ وسیم سجاد اور ان کے اہل خانہ بھی ہمیشہ ان کے شکرگزر رہیں گے کیونکہ انہوں نے مراعات کی طویل نئی فہرست سینیٹ کے ریٹائرڈ چےئر پرسنز کیلئے بھی منظور کی ہے۔ فی الوقت ایک وہی ایسے سابق چیئر مین سینیٹ ہیں جو کہ ابھی تک حیات ہیں ۔لیکن بہرحال اتنا تو واضح ہے کہ نگران وزیر اعظم نے ٹیکس ادا کرنے والے عوام کی قیمت پر اپنے آپ کو براہ راست فوائد پہنچائے ہیں۔سمری بھیجنے کا شرمنا ک اقدام سینیٹ سیکرٹریٹ نے 26 دسمبر 2007 کو اٹھایا اور یہ اس وقت وزیر اعظم کے پاس منظوری کیلئے بھجوائی گئی جب وزارت عظمیٰ اور چےئر مین سینیٹ کے دونوں عہدے محمد میاں سومرو صاحب کے پاس ہی ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری نثارمحمد کھوسہ کے زیر دستخطی وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے 12 فروری 2008 کو جاری ہونے والے حکم نامے میں بتائی گئی دس مراعات یا سہولتیں نہ صرف چےئر مین سینیٹ کو دی گئی ہیں بلکہ ان کے بیوی بچوں کو بھی دی گئی ہیں۔سابق چےئر پرسن کے انتقال کی صورت میں یہ مراعات ان کی بیوہ اور نابالغ بچوں کو حاصل رہیں گی۔پاکستان کے اندر اور باہر ان کا میڈیکل مفت رہے گا، زندگی بھر کیلئے انہیں پرائیویٹ سیکرٹری ، سیکورٹی گارڈ ، ڈرائیور اور خانساماں ملیں گے، اس کے علاوہ سرکاری گیسٹ ہاؤسز میں بغیر کوئی پائی خر چ کئے ٹھہر سکیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں سفارتی پاسپورٹ، فری ٹیلی فون اور بہت سی دیگر چیزیں ملیں گی۔یہ خیال کیا جارہا ہے کہ سومرو صاحب کے ان تازہ احکامات کے نفاذ سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا اضافی سالانہ خرچہ برداشت کرنا ہوگا ۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے پبلک ونگ کا جاری کردہ اور سیکرٹری سینیٹ کے نام جاری کردہ اس حکم نامے کی جوکاپی دی نیوز کو ملی ہے اس میں تحریر ہے کہ وزیر اعظم مسرت کے ساتھ سابق چےئر مینز کیلئے مندر جہ ذیل مراعات کی منظورکرتے ہیں۔انہیں تین ممنوعہ اور 6 غیر ممنوعہ بور کے ہتھیار حاصل کرنے کیلئے لائسنس حاصل کرنے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔انہیں بغیر خرچ کے سرکاری گیسٹ ہاؤسز، ریسٹ ہاؤسز اور سرکٹ ہاؤسز تک رسائی حاصل ہوگی۔اور یہ سہولت نہ صرف انہیں اپنے لئے بلکہ انکی اہلیہ اور بچوں کو بھی دستیاب ہوگی۔انہیں ملک کے ہر اےئر پورٹ پر پک اینڈ ڈراپ کی سہولت ملے گی اور ہیڈ کوارٹر سے باہر جانے کی صورت میں ضرورت پڑنے پر پروٹوکول کوریج اسٹاف کار بھی ملے گی۔ پرائیویٹ سکیرٹری ، سیکورٹی گارڈ ، ڈرائیور اور خانساماں کی سہولت زندگی بھر کیلئے ملے گی، پاکستان کے اندر تاحیات اور اگر میڈیکل بورڈ اجازت دے تو ملک سے باہر اپنے لئے ، اہلیہ کیلئے اور زیر کفالت بچوں کیلئے مفت طبی مداد ملے گی۔ اہلیہ ، بچوں اور اپنے لئے سفارتی پاسپورٹ ملے گا۔چےئر مین اور ان کے اہل خانہ کیلئے ان کی اپنی یا وفاقی حکومت کی درخواست پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے ان میں گھر پر ٹیلیفون کی تنصیب اور 5 ہزار روپے ماہانہ تک کا بل حکومت ادا کریگی ، حکومت وقتاً فوقتاً اس حد میں ردوبدل بھی کرتی رہے گی، اےئر پورٹ سیکورٹی فورس کے پاسز اپنے لئے ، اہلیہ اور بچوں کیلئے جاری کئے جائیں گے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|