واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سرکاری ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال کا انکشاف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-10, 10:26 PM   #1
سرکاری ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال کا انکشاف
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 14-09-10, 10:26 PM

کراچی …سول اسپتال کراچی میں استعمال شدہ سرنجز کی دوبارہ استعمال کیلئے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کی ٹیم کے چھاپے کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے سوئیپر نے سرنجز فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے اختر شاہین رند کو بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سول اسپتال کے شعبہ حادثات اور دیگر وارڈز سے استعمال شدہ سرنجز دوبارہ استعمال کیلئے فروخت کی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہر روز رات کے پچھلے پہر صفائی کا عملہ شعبہ حادثات اور دیگر وارڈز سے استعمال شدہ سرنجز الگ کر کے لے جاتا ہے۔ مسلسل شکایات کے بعد جیو نیوز کی ٹیم نے چھاپہ مار کر عملے کو رنگے ہاتھوں سرنجز اٹھاتے ہوئے پکڑ لیا۔جیو نیوز کی ٹیم کے پہنچنے پر شعبہ حادثات کے سوئیپر پرکاش نے اعتراف کیا کہ وہ سرنجز لے جا کر بیچے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ صرف وہ اکیلا نہیں ہے بلکہ اس جیسے عملے کے دیگر لوگ بھی اپنی اپنی ڈیوٹی میں سرنجز بیچتے ہیں۔ سوئیپر پرکاش نے اعتراف کیا کہ روزانہ ایک سو سے ڈیڑھ سو روپے بن جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سرنجز کے دوبارہ استعمال پر پابندی ہے لیکن اسپتال کے فضلے کو سائنسی انداز سے ٹھکانے لگانے کی ہدایت کے باوجود سرنجز کو باہر فروخت کیا جارہا ہے۔رات کی ڈیوٹی پر موجود سول اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر مظفر بھٹو نے سرنجز کی فروخت سے لاعلمی کااظہارکیا۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 194
Reply With Quote
پرانا 14-09-10, 10:30 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,242
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دو ڈاکٹر اور خاکروب معطل

کراچی....سول اسپتال کراچی میں استعمال شدہ سرنجوں کو دوبارہ استعمال کیلئے بیچنے کے واقعے پروزیراعلیٰ سندھ اورصوبائی وزیر صحت نے تحقیقات کی ہدایت کردی ہے،جبکہ اس کام میں ملوث خاکروب کومعطل کردیا گیاہے۔ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے اختر شاہین رند کو بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سول اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات اور دیگر وارڈز سے استعمال شدہ سرنجوں کو دوبارہ استعمال کیلئے فروخت کی جاتی ہیں اورہر روز رات کوصفائی کرنے والا عملہ شعبہ حادثات اور دیگر وارڈز سے استعمال شدہ سرنجوں کو الگ کر کے لے جاتا ہے۔ مسلسل شکایات کے بعد جیو نیوز کی ٹیم نے شعبہ حادثات میں ایک خاکروب کو رنگے ہاتھوں سرنجیں جمع کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جس نے اعتراف کیا کہ وہ سرنجیں لے جا کر بیچے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کاحکم دیدیا ہے۔ وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر سیکریٹری صحت ہاشم رضا زیدی بھی سول اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچے اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔بعد میں استعمال شدہ سرنجزاستعمال کیلئے بیچنے والے خاکروب کومعطل کردیاگیا۔محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق اس عمل میں ملوث تمام دیگرافراد کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں سال بھرسے زائد عرصے سے طبی فضلہ سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے نہیں لگایا جا رہاہے اوراس کی وجہ مشین میں خرابی قراردی جاتی ہے تاہم جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعداسپتال انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پرمشین کی مرمت کے انتظامات کرلئے ہیں۔
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, فروخت, کیلئے, کراچی, گا۔, گزشتہ, لوگ, نیوز, موجود, مطابق, اپنی, انکشاف, انداز, استعمال, بیچتے, جانے, جانب, جاتا, روز, رات, عملہ, عملے, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مچھلی کا استعمال بڑھاپے میں ذہنی انحطاط کو روکتا ہے سیپ شعبہ طب 1 08-02-11 11:44 PM
اسے استعمال کر دکھائیں محمدعمر دلچسپ اور عجیب 4 16-12-09 09:29 PM
کوئلے کے ذخائر کو پاور جنریشن کے لئے استعمال میں لاکر بجلی کی کمی کے مسئلے عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:11 AM
گلوگارہ برٹنی اسپئیر پھر اسپتال میں داخل،منشیات استعمال کرنے سے متعلق ٹیسٹ لئے جائیں گے خرم شہزاد خرم فن و فنکار 0 05-01-08 10:37 AM
استعفے جنرل مشرف کو روک سکیں گے؟ چاچا کمال خبریں 0 04-10-07 12:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger