|
سرگودھا:مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم،خاتون سمیت6افراد جاں بحق

24-04-08, 01:38 PM
سرگودھا:مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم،خاتون سمیت6افراد جاں بحق
سرگودھا…سرگودھا کے قریب سیال انٹرچینج پر پشاور سے لاہور آنے والی مسافر بس اورسیمنٹ سے بھرے ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں بس کے عملے کی ایک خاتون سمیت چھ افرادجاں بحق سولہ شدید زخمی جبکہ سترہ کے قریب افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق سرگودھاکے قریب سیال انٹرچینج پر مسافر بس اورٹریلرمیں تصادم کے نتیجے میں بس کے عملے کی ایک خاتون روڈہوسٹس خوشاب کی رہائشی عائشہ سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے چھ افراد میں ایک شخص عبدالعزیزکاتعلق جوہر ٹاون لاہور سے ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے دیگر چارافراد کی لاشوں کوشناخت ہونے پر انکے لواحقین کے حوالے کردیاجائے گا۔پنڈی بھٹیاں اسپتال میں مناسب طبی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے سات زخمیوں کوفیصل آباد کے الائیڈ اسپتال ،پانچ زخمیوں کوانکے ورثا انفرادی طور پر لاہور کے مختلف اسپتالوں میں لے گئے جبکہ چارزخمیوں کوپنڈی بھٹیاں کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں طبی امداددی گئی ۔زخمی افراد کاکہناہے کہ حادثے کے دوران مسافر بس سیمنٹ سے بھرے ٹریلر سے ٹکراگئی جس سے مسافروں کی آنکھوں سمیت کپڑے اورجسم سیمنٹ سے بھر گئے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|