واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سری لنکا، غیر ملکی مبلغوں کو ملک چھوڑنے کا حکم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-01-12, 02:31 AM   #1
سری لنکا، غیر ملکی مبلغوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 24-01-12, 02:31 AM

سری لنکا میں مسلمانوں نے بھی تبلیغی جماعت کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

اطلاعات کے مطابق سری لنکا نے ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سو اکسٹھ غیر ملکی مبلغوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

ایک سینیئر امیگریشن آفیسر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مبلغوں کو مساجد میں تبلیغ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ یہ سیاحتی ویزہ پر ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی مقامی مسلمانوں نے بھی اس بات کی شکایت کی ہے کہ یہ مبلغ اعتدال پسند اسلام کا پرچار نہیں کرتے۔

بنگلہ دیش، انڈیا، پاکستان، مالدیپ اور عرب ممالک سے آئے ہوئے ان مبلغوں کو اب اکتیس جنوری تک ملک چھوڑنا ہو گا۔

سری لنکا کے امیگریشن کے سربراہ چولنندا پریرا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’انہوں نے امیگریشن کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایک سیاحتی ویزہ کا مطلب چھٹیاں گزارنا یا دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنا ہے، اسلام کی تبلیغ کرنا نہیں۔‘

پریرا نے کہا کہ اس گروپ کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

ایک شخص نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبلغوں کے گروہ عبادت گاہوں میں جاتے ہیں اور مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے عقیدے کو زیادہ وقت دیں۔ ’یہ کہنا ہے کہ وہ شدت پسند ہیں مضحکہ خیز ہے۔‘

سری لنکا میں مسلمانوں نے اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملک سے نکالے جانے کے حکم پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خیال ہے کہ وہ پیر کو حکام سے مل کر اس میں تاخیر لانے کی کوشش کریں گے۔


سری لنکا، غیر ملکی مبلغوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 38
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-01-12), یاسر عمران مرزا (24-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غیر ملکی سواروں کی دو گاڑیاں پولیس کو دھوکہ دے کر پشاورمیں داخل گلاب خان خبریں 10 25-08-11 11:13 PM
مشکوک امریکی گاڑی .رحمان ملک. کے حکم پر بغیر تلاشی کے چھوڑ دی ALI-OAD پاکستان میں دہشت گردی 18 07-06-11 10:43 PM
بش کھوکھلا، بے صبر ، غیر ذمہ دار انسان نکلا:امریکی صحافی جاویداسد خبریں 0 13-11-10 04:25 PM
قوم کیلئے بے غیرتی و شرمندگی کا گھونٹ۔ شاہد جمیل حفیظ خبریں 0 23-12-08 10:43 PM
فورمز کی سایٹ کھولیں بغیر کسی کلک کیے!!! ندیم رفیع معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 13 25-05-08 06:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger