|
سر دار دوست محمد کھوسہ263 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ،ق لیگ کا بائیک

13-04-08, 08:52 AM
سر دار دوست محمد کھوسہ263 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ،ق لیگ کا بائیکاٹ
لاہور (نمائندہ جنگ) سردار دوست محمد کھوسہ 263 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے، اسپیکر سمیت مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ،فنکشنل لیگ اور فارورڈ بلاک کے اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لئے ان کے مدمقابل کوئی امیدوارنہیں تھا۔ مسلم لیگ ق کے ارکان نے ایوان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ بعدازاں پنجاب کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب خالد مقبول نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔حلف برداری کی تقریب میں میاں نواز شریف، سردار دوست محمد کھوسہ اور بینظیر بھٹو شہید زندہ باد کے نعرے لگائے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض احمد نے سینئر صوبائی وزیر کی حیثیت سے بھی حلف اٹھایا،نومنتخب وزیر اعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ نے حلف اٹھانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس کو خواتین آئی ٹی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے پر گورنر ہاؤس ”نوازشریف زندہ باد“ اور راجہ ریاض کے حلف اٹھانے پر ”زندہ ہے بی بی زندہ ہے“ اور ”گو مشرف گو“ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ صحت، تعلیم کی فراہمی، غربت و بے روزگاری، لاقانونیت پر کنٹرول، عوامی مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ریلیف کے لئے اقدامات حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہو گی جبکہ بدامنی پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، معزول ججز کی بحالی کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔بعد ازاں وزیراعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ دور میں اربوں روپے کی لاگت سے 8 کلب روڈ پرتعمیر کئے جانے والے وزیراعلیٰ ہاؤس کو خواتین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے جوجلد کام شروع کر دے گی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں صحافیوں کو مذکورہ عمارت کا دورہ کرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ سابق حکومت کے اربوں روپے کی کرپشن اور شاہ خرچیوں کے ثبوت مل گئے ہیں جو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ ا
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|