|
"سر نہیں ڈھانپوں گا کہیں مسلمان نہ لگوں"

21-10-10, 10:48 PM
2010 : اکتوبر-21
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما سر ڈھانپنے کی شرط کی وجہ سے دورہ بھارت کے دوران سکھوں کے گرودوارے گولڈن ٹیمپل میں حاضری نہیں دے سکیں گے۔ امریکی صدر باراک اوباما نومبر کے اوائل میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ تین روزہ دورے کے دوران امر تسر میں سکھوں کے گرودوارے کا دورہ بھی طے تھا تاہم اب انہوں نے سکھوں کے گرودوارے میں حاضری سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے نے ایک سفارت کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اوباما نے گرودوارے میں سر ڈھانپنے کی شرط پر یہاں کا دورہ منسوخ کیا ہے۔ سفارت کار کے مطابق صدر اوباما کو خوف ہے کہ وہ سر ڈھانپنے کے بعد مسلمان نظر آئیں گے۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|