واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سعودیہ: نیا قانون انسانی حقوق کے خلاف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-07-11, 02:30 PM   #1
سعودیہ: نیا قانون انسانی حقوق کے خلاف
کنعان کنعان آن لائن ہے 22-07-11, 02:30 PM

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں خفیہ طریقے سے بنایا جانے والا دہشت گردی کے خلاف نیا قانون پرامن احتجاج پر بھی قدغن عائد کردے گا۔

بی بی سی کو اس قانون کی عبوری خفیہ دستاویز دکھائی گئی ہے جس میں کئی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اور ایمنسٹی کے مطابق اس سے انسانی حقوق پر زبردست پابندیاں لگائی جائیں گی۔

اس قانون کے تحت کسی بھی شخص کو مقدمہ قائم کی بغیر حراست میں رکھا جا سکتا ہے، اس کے قانونی حق تک رسائی پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے اور سزائے موت کے جرائم میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

تاہم سعودی عرب کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردوں کے لیے ہے حکومت کے مخالفین کے لیے نہیں ہے۔

سعودی حکومت نے اس پر ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے لیکن اعلٰی اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی ہے کہ ایسے قانون کا عبوری مسودہ تیار کیا گیا ہے۔

اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو حکومت کے خلاف معمولی اور پرامن مظاہروں کے شرکاء پر بھی دہشت گردی کا لبادہ چڑھا کر خطرہ ہے کہ انسانی حقوق کی شدید پامالی کی جائے گی
فلپ لوتھر
اس عبوری قانون میں دہشت گردی کی تعریف کو وسیع کیا گیا ہے جس میں ایسا عمل جو ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچائے یا قومی اتحاد کے لیے خطرہ بنے دہشت گردی کے زمرے میں آئے گا۔

مشتبہ افراد کو ایک سو بیس دن تک قیدِ تنہائی میں رکھا جاسکتا ہے اور قید کی مدت میں عدالتی حکم کے ذریعے توسیع بھی ہوسکتی ہے اور ان پر قانونی مدد تک رسائی پر بھی پابندی ہو سکتی ہے۔

قانون کی خلاف ورزی کی سخت سزائیں ہوں گی جن میں سزائے موت بھی شامل ہے تاہم اس کے لیے ریاست کے خلاف مسلح جرائم میں ملوث ہونا شامل ہے۔

سعودی عرب کے حکمرانوں کی ساکھ پر انگلی اٹھانا بھی قابلِ سزا جرم ہوگا اور اس کی کم از کم سزا دس سال ہوگی۔

ادارے کے رکن فلپ لوتھر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائے جانے والے اس عبوری قانون میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

ان کے بقول ’اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو حکومت کے خلاف معمولی اور پرامن مظاہروں کے شرکاء پر بھی دہشت گردی کا لبادہ چڑھا کر خطرہ ہے کہ انسانی حقوق کی شدید پامالی کی جائے گی۔‘

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں القاعدہ اور اس کے اراکین کے خلاف اپنے ملک میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔

تاہم ایمنسٹی کی تنقید کا لبِ لباب یہ ہے کہ عبوری قانون کے جس حصے کی بات کی گئی ہے اس کا مقصد دہشت گردی پر قابو پانے سے زیادہ سیاسی مخالفین کو تہس نہس کرنا ہے۔

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 236
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-07-11), پاکستانی (23-07-11), یاسر عمران مرزا (23-07-11), محمدعدنان (22-07-11), مرزا عامر (23-07-11), احمد نذیر (22-07-11), احمد بلال (22-07-11), حیدر (23-07-11), سام (22-07-11), عبداللہ آدم (23-07-11)
پرانا 22-07-11, 04:47 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,221
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر تو یہ قانون واقعی دہشت گردی کے خلاف ہے تو امریکہ اس کی حمایت کرے گا اور اگر ایسا نہیں بلکہ اس سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو امریکہ مخالفت کرے گا
اب دیکھیں کیا ہوتا ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-07-11), فیصل ناصر (22-07-11), کنعان (23-07-11), احمد نذیر (22-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 22-07-11, 11:02 PM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,665
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی لگتا ہے اب سعودی حکومت کے بھی پوٹھے دن آنے والے نہیں کیوں پیر جی کی خیال ہے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-07-11), کنعان (23-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 12:44 AM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,032
کمائي: 100,019
شکریہ: 24,010
4,989 مراسلہ میں 14,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سعودی حکومت ایک جابر حکومت ہے اور جلد یا بدیر اس کا یوم حساب بھی آ کر رہے گا۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-07-11), کنعان (23-07-11), حیدر (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 03:21 AM   #5
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

اس پر میری رائے مختلف ھے اور یہ کسی ایک خبر سے نہیں بلکہ بہت سی خبروں کے حوالہ سے ھے، جیسا کہ عرب ممالک میں لہر چلی ہوئی ھے اور اس سے پہلے بھی کنگ عبداللہ کی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو چکے ہیں فرقہ ورایت کی آڑ میں، اور اس کے باوجود بہت سی کوششوں کی وجہ سے اب ایسا لگتا ھے کنگ عبداللہ کو شائد کوئی ایسی خبر ھے کہ اسے اندر سے ہی اپنوں سے تخت الٹنے کا خطرہ ھے اس وجہ سے وہ اس پر داخلی مواطنین کے والے سے ایسے سخت قانون تشکیل دے رہا ھے۔ دہشت گردی اور غیر ممالک والوں کے لئے تو پہلے ہی وہاں پر بہت سخت قانون ہیں۔ یہ قانون دہشت گردی کے نام سے اپنے لوگوں کے لئے بدلا جا رہا ھے تاکہ کوئی اس کی بادشاہیت کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے، یہ میری رائے ھے۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (23-07-11), یاسر عمران مرزا (23-07-11), حیدر (23-07-11), سیفی خان (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 09:09 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,984
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میری بھی یہی رائے ہے کہ یہ قانون "غیر ملکی امداد" کے تحت لائے جانے والے انقلاب سے نمٹنے کی ایک نا معقول کوشش ہے۔ جو اس انقلاب کی کوششوں کو مزید ایندھن فراہم کرے گی
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (23-07-11), یاسر عمران مرزا (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 09:13 AM   #7
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم!

اس پر میری رائے مختلف ھے اور یہ کسی ایک خبر سے نہیں بلکہ بہت سی خبروں کے حوالہ سے ھے، جیسا کہ عرب ممالک میں لہر چلی ہوئی ھے اور اس سے پہلے بھی کنگ عبداللہ کی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو چکے ہیں فرقہ ورایت کی آڑ میں، اور اس کے باوجود بہت سی کوششوں کی وجہ سے اب ایسا لگتا ھے کنگ عبداللہ کو شائد کوئی ایسی خبر ھے کہ اسے اندر سے ہی اپنوں سے تخت الٹنے کا خطرہ ھے اس وجہ سے وہ اس پر داخلی مواطنین کے والے سے ایسے سخت قانون تشکیل دے رہا ھے۔ دہشت گردی اور غیر ممالک والوں کے لئے تو پہلے ہی وہاں پر بہت سخت قانون ہیں۔ یہ قانون دہشت گردی کے نام سے اپنے لوگوں کے لئے بدلا جا رہا ھے تاکہ کوئی اس کی بادشاہیت کو نقصان پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے، یہ میری رائے ھے۔

والسلام
میری رائے بھی یہی ہے

لگتا ہے اب سیدنا امام مہدی کا ظہور قریب ہے
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (23-07-11)
پرانا 23-07-11, 04:18 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,221
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ قانون دہشت گردی کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ ان عناصر کے خلاف بھی ہے جو حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنا چاہتے ہیں۔
اس میں اندرونی و بیرونی عناصر کے ساتھ ساتھ مسلکی عناصر کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (23-07-11), عبداللہ آدم (25-07-11)
جواب

Tags
color, گئی, نام, موت, مقصد, ملک, منظور, مطابق, world, آزادی, احتجاج, از, تجویز, جانے, جائیں, جائے, جرم, حکم, خفیہ, خلاف, سال, شخص, عائد, عدالتی, عرب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نواز شریف کی سعودی عرب سے کی گئی کمٹمنٹ آج ختم ہوگی گلاب خان خبریں 0 03-12-10 05:19 AM
سعودی عرب فون کال چارجز محمدعمر گپ شپ 3 01-12-10 06:50 PM
سعود عثمانی عبداللہ آدم شعر و شاعری 6 23-11-10 09:00 PM
سعودیہ اور روشن خیالی ۔۔!! ARHAM اپکے کالم 10 05-05-10 11:56 AM
سعودیہ: ہر ہفتے دو افراد کے سر قلم منتظمین دیس ہوئے پردیس 12 28-08-09 07:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger