واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سعودی حکومت نے پاکستانی حج مشن کا اکاﺅنٹ‘ ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد کر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-01-11, 09:53 AM   #1
سعودی حکومت نے پاکستانی حج مشن کا اکاﺅنٹ‘ ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد کر
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 25-01-11, 09:53 AM

دہ + اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز + ایجنسیاں) سعودی حکومت نے پاکستانی حج مشن کو دی جانے والی وارننگ پر عملدرآمد نہ ہونے پر پاکستانی حج مشن کا اکاونٹ منجمد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے یکم محرم الحرام کو سعودی عرب میں پاکستانی قونصلیٹ اور حج مشن کو متنبیہ کیا تھا کہ وہ جدہ میں موجود بنک میں پانچ کروڑ ریال موجود ہے انہیں 30 محرم تک پاکستانی حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ادائیگی کی مد میں نکال لیا جائے ورنہ سعودی حکومت اس اکاونٹ کو منجمد کر دے گی۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی اس وارننگ کو پاکستانی قونصلیٹ اور حج مشن نے سنجیدہ نہیں لیا جس کی بڑی وجہ حج میں کرپشن کے حوالے سے جاری تحقیقات تھیں جس کی وجہ سے پاکستانی حکام نے سعودی حکومت کی اس وارننگ پر عدم دلچسپی ظاہر کی جس پر سعودی حکومت نے دی جانے والی ڈیڈ لائن مکمل ہونے کے بعد پاکستانی حج مشن کے اکاونٹ منجمد کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حجاج مشن نے اس اکاونٹ کے ذریعے 210 حج کمپنیوں کو چار کروڑ ریال سے زائد رقم کی ادائیگی کرنا تھی‘ متاثرہ پارٹیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناءحج کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی اکاونٹس کا سراغ لگا کر انہیں منجمد کر دیا ہے۔ ذرائع نے تحقیقات کے حوالے سے انکشاف کیا کہ حامد سعید کاظمی کے ملتان کے کئی بنکوں میں فارن کرنسی اکاونٹس ہیں جن میں ہزاروں پاونڈ اور ڈالر پڑے ہوئے ہیں۔ حامد سعید کاظمی نے پہلے اپنے ان اکاونٹس سے انکار کر دیا تھا تاہم ایف آئی اے کے فرانزک ماہرین اور سٹیٹ بنک کی معاونت سے ان اکاونٹس کا پتہ لگا کر منجمد کر دیا۔ حامد سعید کاظمی نے بھی اپنے ان اکاونٹس کی تصدیق کی ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے سٹیٹ بنک کو خط لکھا ہے جس میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور شگفتہ جمانی اور دیگر افراد کے اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ابھی تک سعودی عرب میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ کیس کا اہم ملزم احمد فیض ابھی تک مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز کے باوجود کوئی سراغ نہیں ملا۔ تحقیقاتی ٹیم نے سعودی عرب میں حجاج کے لئے رہائشی انتظامات میں گھپلوں اور ٹریول ایجنٹس کی مبینہ ملی بھگت کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ پاونڈ سٹرلنگ کا اکاونٹ بھائی کے بچوں کے لئے اپنے نام پر کھلوایا تھا۔ آن لائن کے مطابق رکن قومی اسمبلی حامد سعید کاظمی نے کہا کہ فارن اکاونٹس میرے وزیر بننے سے پہلے کے ہیں۔ ایف آئی اے نے اکاونٹس منجمد کرنے کی بات کی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ یہ بھی میڈیا کو بتائے کہ یہ اکاونٹس کب کھلے تھے اور ان میں کتنی رقم ہے۔ پوری صورتحال واضح کریں اکاونٹس منجمد کرنے کے حوالے سے میری کردار کشی کی جا رہی ہے‘ میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے‘ آج اہم پریس کانفرنس کر کے بہت سی چیزیں منظر عام پر لاوں گا اور اہم انکشافات بھی ہوں گے۔ اکاونٹس میں کروڑوں روپے نہیں ہیں۔

Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | سعودی حکومت نے پاکستانی حج مشن کا اکاﺅنٹ‘ ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد کر دیئے
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 111
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (25-01-11)
پرانا 25-01-11, 03:53 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,221
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس کا مطبل ہے کہ سابق وزیر موصوف بھی اس کاروائی میں ملوث ہیں؟؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, house, jan, pakistan, ہے۔, کورٹ, گئی, پہلے, پاکستانی, وزیر, نیوز, نام, مکمل, میڈیا, مطابق, آج, اسلام, بھائی, بچوں, ثبوت, سپریم, عملدرآمد, عدم, عرب, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان محفوظ رکھنا ہے تو بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم کی جائے، حافظ محمد سعید ALI-OAD خبریں 6 11-12-10 11:43 AM
سعودی عرب کے پاکستانی یاسر عمران مرزا عمومی بحث 31 13-11-09 04:58 PM
سعودی عرب، پاکستان کو اٹھارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکا قرضہ فراہم کریگا عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:32 PM
ایمرجنسی چیلنج ہو سکتی ہے: سعید الزمان چاچا کمال خبریں 0 04-11-07 02:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:46 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger