|
سعودی سفیر کی معزول چیف جسٹس سے ملاقات،حج کی دعوت:حکومت نے نظر بند کررکھاہے نکلنا ممکن نہیں،جسٹس افتخار

08-12-07, 07:20 AM
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سعودی عرب کے سفیر علی عواض العسیری نے سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے انہیں حج کی دعوت دی تاہم چیف جسٹس نے سعودی عرب کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت نے انہیں نظر بند کر رکھا ہے اور ان کا یہاں سے نکلنا ممکن نہیں۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سعودی سفیر کو بتایا کہ جب تک سپریم کورٹ 3 نومبر کی پوزیشن پر بحال نہیں ہوجاتی وہ باہر نہیں جا سکتے، 3 نومبر کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کی جانب سے ایمرجنسی کے خلاف جاری کئے گئے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ سعودی سفیر اور جسٹس افتخار محمد چوہدری کے درمیان ملاقات حکومتِ پاکستان کی خصوصی اجازت کے بعد ممکن ہوئی۔ ملاقات صبح 10 بجے ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری اور سعودی سفیر کے درمیان معزول ججوں کی بحالی اور دیگر آپشنز پر بھی بات ہوئی۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے انہیں مزید بتایا کہ عدلیہ کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔ معزول چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد سعودی سفیر دفتر خارجہ روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ دریں اثناء برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطرف کیے جانے والے سپریم کورٹ کے سینئر جج رانا بھگوان داس نے ملاقات کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ سعودی سفیر صبح دس بجے کے قریب ججز کالونی میں آئے تھے اور انہوں نے جسٹس افتخار سے ملاقات کی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ملاقات میں جو امور زیر بحث لائے گئے، اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو بڑوں کی ملاقات تھی اور بڑے لوگ ملاقات میں زیر بحث آنے والے امور نہیں بتاتے۔ برطانوی ادارے نے آزاد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی سفیر نے افتخار محمد چوہدری کو موجودہ عدالتی بحران سے پاکستان کو نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے بارے میں کہا۔ جس پر معزول کیے جانے والے چیف جسٹس نے سعودی سفیر کو بتایا کہ عدالتی بحران صرف اس صورت میں حل ہو سکتا ہے کہ عدلیہ کو 3نومبر سے پہلے والی پوزیشن پر لایا جائے۔ اس ملاقات کے حوالے سے جب دفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر کہا کہ یہ ملاقات دفتر خارجہ نے نہیں کرائی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|