واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سعودی عرب، اوبامہ اور کلمہ طیبہ کی گستاخیاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-07-11, 09:00 PM   #1
سعودی عرب، اوبامہ اور کلمہ طیبہ کی گستاخیاں
Ferozi Ferozi آف لائن ہے 24-07-11, 09:00 PM

السلام علیکم
پاک نیٹ کے میمبران سے گزارش ہے کہ اس میں میں جو دکھانے جا رہا ہوں اس پر کوئی روشنی ڈالیں
اس پوسٹ کو میں پہلے ابھی ایک پاکستانی اردو فورم پر پوسٹ کر چکا ہوں
لیکن وہاں کے موڈریٹر حضرات نے میری اس پوسٹ کو دو دفعہ ڈلیلٹ کیا جس کی وجہ بھی میں آپ کو بتا دوں گا اسی پوست میں

سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کے سعودی عرب کے بادشاہ خادم الحرمین شریفین عالمی دہشت گرد امریکہ کے صدر اوبامہ کو سونے کا ہارپہنا رہے ہیں
جبکہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحاہ ابامہ نے خراب کی
روز ڈرون حملے پاکستان میں کر کے نجانے کتنے معصوم پاکستانیوں کےو امریکہ نے مارا پھر پاکستان کہ ایک مذہبی مکتبہ فکر کے ہیرو اسامہ بن لادن کو بھی امریکہ کے صدر نے مارنے کا دعویٰ کیا
تو میرا سوال ہے کہ ایسے شخص کو جس کے زمے کڑوڑو ں مسلمانون کا قتل ہو
اسے ہمارے مقدس مقامات خانہ کعبہ اور مدینہ شریف کے خادم سعودی عرب کا بادشاہ اتنی عزت کیوں دے رہے ؟ جبکہ کہ سعودی عرب کے قانوں کے تحت توا وبامہ کی سزا موت پھانسی ہے تو یہ اسلامی قانون سے انحراف کب سے شروع کر دیا ہے سعودیہ والوں نے




پھر جس وجہ سے میری پوسٹ ڈیلیٹ کی گئی دوسرے اردو فورم پر اس کہ وجہ یہ تھی کہ ایک سعودیہ کی لڑکی سعودی عرب کے فلیگ جس میں کلمہ طیبہ شریف لکھا تھا کے ساتھ ڈانس کر رہی تھی چونکہ اس فورم کا قانون تھا کہ لڑکی کی فوٹو شیر نہیں کی جا سکتی تو انہوں نے میرا تھریڈ ڈلیلٹ کر دی پھر میں نے دوبارہ فوٹو کو ایڈیٹ کر کے یعنی لڑکی کی شکل کو بلیک کر کے لوڈ کی تو دوبارہ جواب دینے کی بجائے میرے تھریڈ کو غیر اللہ کے نام سے چھری چل دی پھر میں نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ کیا
آپ کے فورم کے قوانین سعودی عرب کے قوانین سے زیادہ اسلامی ہیں ؟
آپ دیکھیں کس طرح کلمہ طیبہ کی توحین کی جا رہی ہے



پھر سعودی عرب کا قومی کھیل فٹ بال ہے تو انہوں نے فٹ بال پر بھی کلمہ طیبہ لکھ ڈالا ہے تو کیا یہ گستاخی نہیں ؟
اگر کوئی کہے کہ یہ ایڈوب میں کیا ہے تو میں اس کو کہوں گا کہ اگر میں ایڈوب میں کتا بنا کر کسی کا نام لکھ دوں تو اس کو کیسا لگے گا ؟
اسی طرح ہمیں بھی فٹ بال پر کلمہ طیبہ کا لکھنا اچھا نہیں لگا بلکہ انتہائی گستاخی کی بات ہے

saudi-arabia-football_26800.jpg

امید ہے پاک ڈاٹ نیٹ پر اس موضوع کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ اس پر روشنی ڈالی جائے گی
ولسلام


Last edited by Ferozi; 24-07-11 at 09:05 PM..

 
Ferozi's Avatar
Ferozi
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Pakistan's Heart
مراسلات: 219
شکریہ: 241
169 مراسلہ میں 589 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1267
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے Ferozi کا شکریہ ادا کیا
proiub (25-07-11), پاکستانی (27-07-11), یاسر عمران مرزا (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), ارشد کمبوہ (06-08-11), اعجازلاثانی (25-07-11), حیدر (25-07-11), حیدر Rehan (25-07-11), عبدالقدوس (24-07-11)
پرانا 25-07-11, 11:53 AM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,032
کمائي: 100,019
شکریہ: 24,010
4,989 مراسلہ میں 14,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مشرف کے کاموں کو آپ ""پاکستان کی قوم"" کے نام کرتے ہیں ؟؟ نہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو یہ شاہ وغیرہ اس سے بھی بہت آگے کی چیز ہیں!!!

اور باقی تصاویر میں سے فٹبال والی تو پہت پہلے سے آئی ہوئی ہیں اور یہ سعودیوں کا نہیں فیفا کا کام تھا کہ اس نے سب جھنڈوں کے ساتھ ان کا جھنڈا بھی فٹبال پر لگا دیا۔۔۔۔۔۔۔ باقی تصاویر بھی بالخصوص مس سعودی عرب جیسے کام کم از کم وہاں پیارے پاکستان کی طرح نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔

گزارش ہے کہ تنقید سے پہلے اچھی طرح سوچ بچار کر لیا کریں!!!
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-07-11), محمد عاصم (25-07-11), آبی ٹوکول (25-07-11), ابن آدم (26-07-11), احمد نذیر (25-07-11), حیدر (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 01:09 PM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,560
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,394 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کام کسی کا بھی ہو غلط کو غلط کہنا ہمارا فرض ہے ۔
مشرف نے کیا ہے تو باقی بھی کرسکتے ہیں یا باقیوں پر ہم تنقید نہیں کرسکتے ہین ۔ یہ پوائنٹ بھی غلط ہے
اور کلمہ طیبہ صرف سعویوں کا نہیں ہے ۔ کہ وہ اس کے ساتھ جو چاہے کرتے رہیں ۔
غلط کو غلط اعلانیہ بولنا چاہیے چاہے وہ کام کوئی بھی کرے ۔
فیفا والوں نے فٹ بال پر لکھ دیا ہے اچھا ایکسیوز ہے ۔ اپنے آپ کو سلانے کا ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (27-07-11), آبی ٹوکول (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), ارشد کمبوہ (06-08-11), اعجازلاثانی (25-07-11), حیدر (25-07-11), حیدر Rehan (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 02:27 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,984
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک ایک کر کے ان نقاط پر روشنی ڈالنے کی کوشش کروں گا:
آپ نے کہا کہ
اقتباس:
سب سے پہلے تو یہ دیکھیں کے سعودی عرب کے بادشاہ خادم الحرمین شریفین عالمی دہشت گرد امریکہ کے صدر اوبامہ کو سونے کا ہارپہنا رہے ہیں
جبکہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحاہ ابامہ نے خراب کی
اس میں سعودیوں کا کیا قصور؟ کیا پاکستان نے اس پر اوباما کا بائیکاٹ کیا؟ یا اُس کو بلیک لسٹ کیا؟ یا اس کے خلاف کوئی اپیل جاری کی؟ جب خود پاکستان ہی ، جو کہ ظالم بھی ہے اور مظلوم بھی، اوباما کے تلوے چاٹتا ہے تو پھر کسی غیر کو کیوں کر الزام دیا جائے۔

اقتباس:
و میرا سوال ہے کہ ایسے شخص کو جس کے زمے کڑوڑو ں مسلمانون کا قتل ہو
اسے ہمارے مقدس مقامات خانہ کعبہ اور مدینہ شریف کے خادم سعودی عرب کا بادشاہ اتنی عزت کیوں دے رہے ؟ جبکہ کہ سعودی عرب کے قانوں کے تحت توا وبامہ کی سزا موت پھانسی ہے تو یہ اسلامی قانون سے انحراف کب سے شروع کر دیا ہے سعودیہ والوں نے
قتل کی سزا اُسی وقت دی جا سکتی ہے ، جس اُس پر مقدمہ ہو اور اس مقدمے میں و مجرم قرار پا جائے۔ میرا نہیں خیال کہ بشمول سعودی عرب و پاکستان کسی بھی ملک میں اوباما پر کوئی مقدمہ درج ہوا ہے۔ ایسے میں سعودیوں یا کسی سے بھی ایسی توقع کیوں رکھی جائے جو عبث ہو؟ مزے کی بات ہے کہ امریکہ کے دوست ممالک تو الگ رہے، خؤد اُس کے دشمن ممالک مثلاً ایران، روس، وینزویلا، کیوبا، سوڈان ، سابقہ لیبیا وغیرہ میں بھی امریکیوں پر کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا گیا۔

اقتباس:
ایک سعودیہ کی لڑکی سعودی عرب کے فلیگ جس میں کلمہ طیبہ شریف لکھا تھا کے ساتھ ڈانس کر رہی تھی
میرا نہیں خیال اس میں سعودی عرب کا بطور ملک کوئی قصور ہے۔ اس سے زیادہ بڑے گناہ پاکستان میں ہوتے ہیں اور کھلے عام ہوتے ہیں، کیا ہم اس پر پورے پاکستان کو ہی مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیں؟ یہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

اقتباس:
پھر سعودی عرب کا قومی کھیل فٹ بال ہے تو انہوں نے فٹ بال پر بھی کلمہ طیبہ لکھ ڈالا ہے تو کیا یہ گستاخی نہیں ؟
جیسا کہ ایک بھائی نے کہا کہ یہ سعودی عرب کا کام نہیں بلکہ فیفا کا کام ہے۔ اب اگر کوئی اور ملک یا ادارہ ایسا کر دیتا ہے تو سعودی عرب کو ہی قصور وار کیوں؟ یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے۔

اقتباس:
اگر کوئی کہے کہ یہ ایڈوب میں کیا ہے تو میں اس کو کہوں گا کہ اگر میں ایڈوب میں کتا بنا کر کسی کا نام لکھ دوں تو اس کو کیسا لگے گا ؟
آپکی یہ منطق بھی میری سمجھ سے باہر ہے کہ اگر کوئی تیسرا بندہ آپ کے بھائی کی تصویر کے ساتھ ہی ایسی کوئی حرکت کر دے تو کیا آپ اپنے بھائی سے احتجاج کرتے پھریں گے کہ تم نے کلمہ طیبہ کی توہین کیوں کی؟ اور باوجود اس وضاحت کے کہ ایسا ایڈوب میں کسی ے شرارت سے کیا ہے پھر بھی اپنے بھائی کے دشمن ہوئے رہیں گے؟ کمال ہے یار۔ تھوڑا سا تو اپنی سوچ کو آواز دیں۔

اقتباس:
اسی طرح ہمیں بھی فٹ بال پر کلمہ طیبہ کا لکھنا اچھا نہیں لگا بلکہ انتہائی گستاخی کی بات ہے
آپکی طرح ہمیں بھی اچھا نہیں لگا۔ لیکن مندرجہ ذیل چند گزارشات پر غور کر لیجیے
1: کلمہ طیبہ کا فٹبال، شرٹ، جوتوں پر لکھا جانا جن ممالک کی طرف سے ہوتا ہے، ہم معاشی و دیگر ہر اعتبار سے ان کے دست نگر ہیں۔ ایسے میں یہ سوچنا کہ محض ہمارے احتجاج سے وہ لوگ ایسا کرنا چھوڑ دیں گے، فضول ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم لوگ آپس میں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ، اُن کی دست نگری سے چھٹکارا حاصل کر لیں۔ ورنہ اگر اسی طرح ایک دوسرے سے نفرت اور بلا وجہ کے عناد پالتے رہے تو ، تبدیلی آنا ممکن نہیں۔

2: دوسری بات یہ ہے کہ فٹ بال پر کلمہ طیبہ لکھے جانے کا یہ مطلب کیوں کر ہو گیا کہ ، ضرور بالضرور وہ پیروں میں ہی آئے گا۔ اس کو آپ نے بطور اس طرح کے کیوں نہیں لیا کہ جس طرح لوگ چاول کے دانے پر کلمہ طیبہ لکھ ڈالتے ہیں، انڈوں پر قرآن لکھ ڈالتے یں۔ توہین کے چانسز تو چاول اور انڈوں میں زیادہ ہیں۔ فٹ بال تو پھر بھی بڑی چیز ہے۔ ہو سکتا ہے محض سووینئر ہی ہو۔ کسی جگہ پر محفوظ کر کے رکھے جانے کے لیے۔ چناچہ ضروری نہیں کہ اس میں توہین کا عنصر ضرور بالضرور موجود ہو
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (25-07-11), محمد عاصم (25-07-11), مرزا عامر (25-07-11), آبی ٹوکول (25-07-11), شمشاد احمد (25-07-11), عبداللہ آدم (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 02:52 PM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,560
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,394 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
محض ہمارے احتجاج سے وہ لوگ ایسا کرنا چھوڑ دیں گے، فضول ہے۔
ہماری ی اجتماعی بے حسی کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم یہ سمجھنے لگے ہیں کہ محض ہمارے کسی کے غلط کام کو غلط کہنے کا کوئی فائدہ نہیں‌ ہوگا ۔
حدیث نبوی ہے جس کا مفہوم ہے کہ قرب قیامت اتنی برائیاں پھیل چکی ہونگی کہ لوگ اعلانیہ بے حیائی کے مرتکب ہونگے ایسے میں اگر کوئی اٹھ کر یہ کہتا ہے کہ یہ بے حیائی یا برائی کا کام ہے اسے نا کرو ، اس کا مرتبہ ابوبکر و عمر جیسا ہوگا ۔
اس لیے اگر کچھ کر نہیں سکتے تو برائی کو برائی ضرور کہنا چاہیے اس کے لیے جواز پیش نہیں کرنے چاہیے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (26-07-11), ننھا بچہ (26-07-11), آبی ٹوکول (25-07-11), اعجازلاثانی (25-07-11), حیدر (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 02:53 PM   #6
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,680
کمائي: 52,585
شکریہ: 5,149
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس میں سبھی برابر کے شریک ہیں کیونکہ پاکستان سمیت سبھی نام نہاد حکمران امریکی ایجنٹ ہیں اور یہ تو سبھی جانتے ہیں ایجنٹ جس کے لیئے کام کرتا ہے اس کی عزت و تکریم لازمی کرتا ہے۔
اس تھریڈ میں تعصب واضح ہے اگر یہ سب پاکستان کے حکمران نہیں کر رہے تو ہم کسی اور پر انگلی اُٹھا سکتے ہیں ورنہ کسی کے خلاف ایسی باتیں ہم کیسے کر سکتے ہیں کہ جس کا شکار ہمارے حکمران بھی ہیں۔
پاکستان امریکہ کے کہنے پر ہزاروں پاکستانی قبائلیوں کو قتل کرچکا ہے، اور یہ مشن ابھی تک جاری ہے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (26-07-11), آبی ٹوکول (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), حیدر (25-07-11), عبداللہ آدم (25-07-11), عبداللہ حیدر (26-07-11)
پرانا 25-07-11, 03:38 PM   #7
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

كل اس دھاگے كو ديكھ كر ميں تفصيلي جواب لكھنے كا ارادہ كيا تھا۔۔۔۔۔۔۔ ليكن ديكھا تو اس وقت يہ دھأگہ بند تھا شايد اس پر مشاورت چل رہي ہو گي۔۔۔۔ اورحيدر بھائي نے تفصيلي جواب دے ديا ہے۔۔۔‌تقريبا يہي اسي قسم كا جواب ميں بھي دے رہا تھا۔۔۔۔۔ بہر حال الفضل للمتقدم۔۔۔۔۔۔۔
لڑكي كے‌كلمہ طيبہ پر مشتمل پرچم لے كر ڈانس كرنے‌كے‌حوالے سے اتنا ہي كہوں‌گا كہ وہ تواس كا انفرادي فعل ہے۔۔۔ اور تصاوير كو ديكھ كر مجھے تو يہ لگ رہا ہے كہ يہ تصاوير سعودي عرب كے آزادي كے دن كے‌حوالے سے ہيں جس طرح بعض پاكستاني 14 اگست كو خوشياں مناتے ہيں۔۔۔ اور پرچم لئے ڈانس كرتے اچھلتے‌كودتے ايك طوفان بدتميزي قائم كرتے ہوئے سڑكيوں اور گليوں ميں نكل جاتے ہيں۔۔۔ اس سے‌دو ہاتھ آگے سعودي بھي ہو جاتے ہيں۔۔۔۔ ليكن اس كا مطلب يہ نہيں كہ اس طوفان بدتميزي ميں شعار اسلام تك كا لحاظ نہ ركھأ جائے۔۔۔۔‌جو ايسا نہيں‌كرتا وہ بہر حال قابل مذمت ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور حكومت اس حوالے سے يقينا قابل مذمت ہے كہ اس نے جب پرچم پر كلمہ طيبہ لكھا ہے تو اس كے‌احترام كے لئے‌اقدمات بھي كرے۔۔۔

ذيل ميں‌ايك ويڈيو دے رہا ہوں۔۔۔۔۔۔ اس كو ديكھ ديكھنے كے بعد تمام ساتھي اپنے اپنے محلے كي مساجد ميں جا كر قرآن كريم كي المارياں كھول كر ديكھنا اور پھر جواب دينا۔۔۔
ويڈيو مكمل ديكھنا لازم ہے۔

__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔

Last edited by شمشاد احمد; 25-07-11 at 10:26 PM. وجہ: سحر بہن كے احتجاج پر لفظ پاكستاني كے الفاظ سے قبل لفظ بعض كا اضافہ
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (25-07-11), مرزا عامر (25-07-11), آبی ٹوکول (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), بزم خیال (26-07-11), حیدر (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 03:46 PM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,984
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
ہماری ی اجتماعی بے حسی کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم یہ سمجھنے لگے ہیں کہ محض ہمارے کسی کے غلط کام کو غلط کہنے کا کوئی فائدہ نہیں‌ ہوگا ۔
حدیث نبوی ہے جس کا مفہوم ہے کہ قرب قیامت اتنی برائیاں پھیل چکی ہونگی کہ لوگ اعلانیہ بے حیائی کے مرتکب ہونگے ایسے میں اگر کوئی اٹھ کر یہ کہتا ہے کہ یہ بے حیائی یا برائی کا کام ہے اسے نا کرو ، اس کا مرتبہ ابوبکر و عمر جیسا ہوگا ۔
اس لیے اگر کچھ کر نہیں سکتے تو برائی کو برائی ضرور کہنا چاہیے اس کے لیے جواز پیش نہیں کرنے چاہیے
میرا خیال ہے آجکل آپ ذرا جلدی میں مراسلہ جات کو دیکھ رہی ہیں یا پھر موبائل پر پاک نیٹ استعمال کر رہی ہیں۔ اس لیے مزید وضاحت کرنا فضول ہے۔
صرف اتنا کہوں گا کہ میں نِرے احتجاج سے آگے بڑھ کر "آزادی" کی بات کر رہا ہوں۔ جبکہ پہلا مراسلہ جائز احتجاج کے بجائے دنیا میں کسی کے بھی گناہ پر سعودیوںکا سر پھاڑنے کی بات کر رہا ہے۔
مجھے حیرانگی ہے کہ پہلے مراسلے میں موجود نامعقولیت اور تضادات آپ کو نظر نہیں آ رہے۔

Last edited by حیدر; 25-07-11 at 03:49 PM.
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), بزم خیال (26-07-11), شمشاد احمد (25-07-11), عبداللہ آدم (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 03:58 PM   #9
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,560
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,394 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
میرا خیال ہے آجکل آپ ذرا جلدی میں مراسلہ جات کو دیکھ رہی ہیں یا پھر موبائل پر پاک نیٹ استعمال کر رہی ہیں۔ اس لیے مزید وضاحت کرنا فضول ہے۔
صرف اتنا کہوں گا کہ میں نِرے احتجاج سے آگے بڑھ کر "آزادی" کی بات کر رہا ہوں۔ جبکہ پہلا مراسلہ جائز احتجاج کے بجائے دنیا میں کسی کے بھی گناہ پر سعودیوںکا سر پھاڑنے کی بات کر رہا ہے۔
مجھے حیرانگی ہے کہ پہلے مراسلے میں موجود نامعقولیت اور تضادات آپ کو نظر نہیں آ رہے۔
محترم
میں نے صرف اپنا پوائنٹ اف ویو پیش کیا ہے اپ کو وضاحت دینے کی قطعی ضرورت نہیں‌ ہے ۔
اور جہاں تک میرے مراسلے کا تعلق ہے وہ میں نے عمومی رویہ بتایا ہے اس دھاگے کے بارے میں‌ صرف اتنا کہ رہی ہوں اور جو میرے پہلے مراسلے سے اخر تک ایک ہی ہے کہ
غلط کام چاہئے کوئی بھی کرے قابل مذمت ہے اس کے لیے کسی قسم کا جواز پیش نہیں کیا جانا چاہیے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
اعجازلاثانی (25-07-11), حیدر (25-07-11), شمشاد احمد (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 05:09 PM   #10
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,560
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,394 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
لڑكي كے‌كلمہ طيبہ پر مشتمل پرچم لے كر ڈانس كرنے‌كے‌حوالے سے اتنا ہي كہوں‌گا كہ وہ تواس كا انفرادي فعل ہے۔۔۔ اور تصاوير كو ديكھ كر مجھے تو يہ لگ رہا ہے كہ يہ تصاوير سعودي عرب كے آزادي كے دن كے‌حوالے سے ہيں جس طرح پاكستاني 14 اگست كو خوشياں مناتے ہيں۔۔۔ اور پرچم لئے ڈانس كرتے اچھلتے‌كودتے ايك طوفان بدتميزي قائم كرتے ہوئے سڑكيوں اور گليوں ميں نكل جاتے ہيں۔۔۔ اس سے‌دو ہاتھ آگے سعودي بھي ہو جاتے ہيں۔۔۔۔ ليكن اس كا مطلب يہ نہيں كہ اس طوفان بدتميزي ميں شعار اسلام تك كا لحاظ نہ ركھأ جائے۔۔۔۔‌جو ايسا نہيں‌كرتا وہ بہر حال قابل مذمت ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور حكومت اس حوالے سے يقينا قابل مذمت ہے كہ اس نے جب پرچم پر كلمہ طيبہ لكھا ہے تو اس كے‌احترام كے لئے‌اقدمات بھي كرے۔۔۔

ذيل ميں‌ايك ويڈيو دے رہا ہوں۔۔۔۔۔۔ اس كو ديكھ ديكھنے كے بعد تمام ساتھي اپنے اپنے محلے كي مساجد ميں جا كر قرآن كريم كي المارياں كھول كر ديكھنا اور پھر جواب دينا۔۔۔
ويڈيو مكمل ديكھنا لازم ہے۔

شمشاد بھائی مجھے حیرت ہوئی آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر !
دیکھیں ۔ 14 اگست کو اگر بگڑے ہوئے نوجوان غلط کام کرتے ہیں تو پورا پاکستان قصوروار ، اس ویڈیو میں قرآن کی بے حرمتی جن لوگوں نے کی ان میں پوری قوم کے مقابلے میں کم ہی لوگ شامل ہونگے لیکن قصور وار پوری قوم ؟
لیکن سعودی لڑکی کا کلمہ طیبہ والے جھنڈے کے ساتھ ڈانس کرنا اس کا ذاتی
فعل !!!!!!!!
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
اعجازلاثانی (25-07-11), حیدر (26-07-11), شمشاد احمد (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 05:34 PM   #11
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,032
کمائي: 100,019
شکریہ: 24,010
4,989 مراسلہ میں 14,709 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کسی نے بھی سعودی حکمرانوں کے غلط افعال یا ان کے عوام کے انفرادی افعال کو جائز نہیں کہا!!!

اور اس کے جواب میں پاکستانیوں کی ایسی کرتوتیں گنوائیں ہیں، کہ جن کو ہم انفرادی افعال قرار دے کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر سعودیوں کی دفعہ یہی اصلو کیوں نہیں؟؟

اور اس وقت جب کہ امیجز بھی مشکوک ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اتنی سی بات ہے

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (25-07-11), حیدر (26-07-11), شمشاد احمد (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 05:40 PM   #12
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,560
شکریہ: 8,802
5,785 مراسلہ میں 21,394 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
کسی نے بھی سعودی حکمرانوں کے غلط افعال یا ان کے عوام کے انفرادی افعال کو جائز نہیں کہا!!!

اور اس کے جواب میں پاکستانیوں کی ایسی کرتوتیں گنوائیں ہیں، کہ جن کو ہم انفرادی افعال قرار دے کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر سعودیوں کی دفعہ یہی اصلو کیوں نہیں؟؟

اور اس وقت جب کہ امیجز بھی مشکوک ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اتنی سی بات ہے

والسلام
اور میں یہ کہتی ہوں کہ یہ اصول صرف سعودی حکمرانوں اور سعودی عوام کے لیے ہی کیوں کہ ان کے حکمران کچھ بھی کریں وہ صرف حکمران ہیں اور عوام کرے تو وہ ان کا انفرادی فعل !
بس اتنی سی بات ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
Ferozi (25-07-11), مرزا عامر (25-07-11), آبی ٹوکول (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), اعجازلاثانی (25-07-11), حیدر (26-07-11), شمشاد احمد (25-07-11)
پرانا 25-07-11, 06:12 PM   #13
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شمشاد بھائی میں تو لرز گیا آپکی لگائی ہوئی وڈیو دیکھ کر
4 ہزار ٹن وہ کاغذ جس پر قران کریم کی آیات لکھی ہوئی تھیں ۔ پہلے تو یہ کہا جاتا تھا کہ مسلمانوں نے قران حکیم کو صرف سجا کر رکھ دیا ہے عمل چھوڑ دیا ہے ۔ اب عمل تو دور کی بات گندی جگہوں سے قران پاک کے صفحوں کا نکلنا کیا ثابت کر رہا ہے ۔؟؟؟؟
کسی ملک پر تنقید کے بجائے اب ہمیں اپنے کردار پر نظر کرنی ہوگی ۔ قران پاک کی عزت کرنی ہوگی ہر طرح سے ۔ اگر واقعی اللہ کے عذاب سے بچنے کا ارادہ ہے تو -
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
Ferozi (25-07-11), فاروق سرورخان (26-07-11), ھارون اعظم (25-07-11), محمد عاصم (25-07-11), احمد نذیر (25-07-11), حیدر (26-07-11), شمشاد احمد (25-07-11), عبداللہ آدم (26-07-11)
پرانا 25-07-11, 09:05 PM   #14
Senior Member
 
Ferozi's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Pakistan's Heart
مراسلات: 219
کمائي: 6,111
شکریہ: 241
169 مراسلہ میں 589 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سعودی عرب کی حکومت کو پاکستان کی حکومت سے موازنہ کرنا ایک بچگانہ بیوقوفی سے کم نہیں سب جانتے ہیں پاکستان کی حکومت اور کرپشن اور پاکستانی حکومت کے خیلاف روز بروز بڑھتا ہوا احتجاج
اور پاکستانی حکومت سے ہمیں کسی اچھے کی امید بھی کب ہے ؟
لیکن سعودی عرب کی حکومت ایک اسلامی حکومت کی دعوے دار ہونے کے ساتھ ساتھ ہم پاکستانیوں کے زہین میں یہ بات گھر کر گئی ہے کہ وہاں اسلامی قانون رائج ہے اور جو چوری، قتل یا کوئی بھی جرم کرے اسے کرے اسے فورآ سے پہلے سزا ملتی ہے

لیکن موجودہ صورتحال میں جب سب کو معلوم ہے کہ امریکہ نے پہلے
عراق اور افغانستان کو کھنڈر میں بدلا اور اب پاکستان کا رخ کر دیا ہے بہانے بہانے اسے
پاکستان میں ڈرون حملے شروع کیے اور روز ہلاکتوں کی سبیل لگی ہوئی ہے

دوسری طرف سعودی حکومت اور سعودی عرب کے مداح پاکستانی جن کا ہیرو اسامہ بن لادن جو کہ مسلمانوں کا جہاد ی ہیرو تھا کو امریکہ نے پاکستان کی سرزمین میں قتل کر دیا تو امریکہ کو سعودی عرب کی حکومت نے بجائے پھانسی کے سونے کا ہار کس منہ سے پہنایا ؟
یعنی ہم اب وہ مسلمان کہاں گئے ہیں جو کل تک اسامہ کو اپنا ہیرو مانتے تھے اور اب اسی کے قاتل کو بجائے پھانسی کے سونے کا ہار پہانتے ہیں

پھر ایک بھائی نے کہا کہ اوبامہ پر کوئی مقدمہ نہیں تو اسے سزا نہیں مل سکتی

سزا کا ملنا یا نا ملنا یا اس کے خیلاف مقدمہ درج کرنا ایک الگ بات ہے لیکن اس کی حوصلہ افضائی کرتے ہوئے اسے سونے کے ہار پہنانا کہاں کا اسلامی قانوں اس بات کی اجازات دیتا ہے کے قاتل کو سونے کے ہار سے نوازا جائے ؟
اور اسے بادشاہوں کی سی عزت دی جوئے


پھر پاکستان میں اگر سعودی عرب سے زیادہ غلط کام ہوتے یں تو وہ بلکل غلط ہیں
بالکل صحیح کہا جو غلط ہے اسے غلط کہنا چاہئے اور میں بھی کہتا ہوں
لیکن کیا آپ لوگ سعودی عرب کے کنگ کو مسلمانوں کے قاتل کو سونے کا ہار پہناناے پر غلط کہتے ہو ؟

جو لوگ اس تھریڈ کو تعصب کہہ رہے ہیں ان کو اس وقت تعصب یاد کیوں نہیں اآتا جب وہ خود اپنے ہی ملک کے پاکستان کے حکمرانوں کے غلط کہتے ہیں

کلمہ طیبہ کی توحین کی گئی قرار دے دیا انفرادی عمل ہے تو انفرادی عمل پر اسلامی حکومت کے ہوتے اس کی روک تھام کس کے زمہ ہے ؟

حدیث نبوی کا مفہوم بھی یہ ہی ہے کہ جب تم کوئی برائی دیکھو تو اسے ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرو اگر نا روک سکو تو زبان سے اور اگر زبان سے بھی نا روک سکو تو دل سے بُرا جانوں اور یہ ایمان کی کمزور ترین حالت ہے
اس لیے سعودی عرب کا ابامہ کے سونے کا ہار پہنا کر حوصلہ افضائی کرنا امریکہ کو مزید مسلمانوں کا قتل کرنے کی کھلی چھٹی دینے کے مترادف ہے

Last edited by Ferozi; 25-07-11 at 09:10 PM.
Ferozi آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Ferozi کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (26-07-11), مرزا عامر (25-07-11), اعجازلاثانی (25-07-11), حیدر (26-07-11)
پرانا 25-07-11, 09:33 PM   #15
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Ferozi مراسلہ دیکھیں
دوسری طرف سعودی حکومت اور سعودی عرب کے مداح پاکستانی جن کا ہیرو اسامہ بن لادن جو کہ مسلمانوں کا جہاد ی ہیرو تھا کو امریکہ نے پاکستان کی سرزمین میں قتل کر دیا تو امریکہ کو سعودی عرب کی حکومت نے بجائے پھانسی کے سونے کا ہار کس منہ سے پہنایا ؟
غلط تو میرے بھائی غلط ہی ہوتا ہے چاہے کوئی بھی کرے ۔ آپ نے بہت اچھی حدیث کی مثال دی جس کے مفہوم کے مطابق غلط کام کو ہاتھ سے روکنا، زبان سے روکنا یا کم از کم دل میں برا جاننا ضروری ہے ۔
لیکن
کیا آپ سچ اور انصاف سے کام لے رہے ہیں ۔؟؟؟؟ کیا سعودی حکومت نے اوبامہ کو سونے کا ہار اس وقت پیش کیا جب امریکہ کی طرف سے ااسامہ کے قتل کی خبر آئی ؟؟؟؟ کیا آپ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ ہار اوبامہ کو اسامہ کے قتل کی وجہ سے دیا گیا تھا ؟؟؟؟؟
آپ یہ ثابت نہیں کر سکتے یہ سونے کا ہار اسامہ کے قتل کی وجہ سے دیا گیا ہے ۔
میں یہ ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ ہار اسامہ کے قتل کی وجہ سے نہیں دیا گیا ۔ خبر کا لنک دے رہا ہوں اس میں یہی ویڈیو بھی ہے ۔ خبر کی تاریخ اچھی طرح دیکھ لیں 3 جون 2009
کلک کریں
اس فورم پر ابھی تک کسی نے بھی سعودی حکومت کے اقدام کو صیح قرار نہیں دیا ۔ سب نے ہی اسے غلط کہا ہے ، اب آپ کیا چاہتے ہیں ؟؟؟
جن دو اردو فورمز پر آپ کے مراسلوں کو ڈلیٹ کیا گیا تھا میں یہ سمجھتا ہوں انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تھا کیونکہ آپ کا مراسلہ کچھ سچ اور باقی جھوٹ پر مبنی ہے
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (26-07-11), راجہ اکرام (26-07-11), عبداللہ آدم (26-07-11)
کمائي نے مرزا عامر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
26-07-11 عبداللہ آدم meray dil ki baat 0
جواب

Tags
color, com, فوٹو, فورم, کیسا, کلمہ, پوسٹ, پاکستانی, ڈاٹ, لڑکی, موت, موجودہ, معلوم, اللہ, امریکہ, اردو, اردو فورم, اسلامی, جواب, حضرات, شخص, عالمی, عرب, عزت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں آلِ سعود کا دفاع کنعان خبریں 20 11-04-11 06:14 PM
سعودی حکومت نے پاکستانی حج مشن کا اکاﺅنٹ‘ ایف آئی اے نے حامد سعید کاظمی کے فارن کرنسی کھاتے منجمد کر ALI-OAD خبریں 1 25-01-11 03:53 PM
سعودی عرب کے پاکستانی یاسر عمران مرزا عمومی بحث 31 13-11-09 04:58 PM
سعودی عرب، پاکستان کو اٹھارہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکا قرضہ فراہم کریگا عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:48 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger