واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

سعودی عرب: "جادو ٹونے" کے جرم میں سر قلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-11, 01:41 AM   #1
سعودی عرب: "جادو ٹونے" کے جرم میں سر قلم
کنعان کنعان آن لائن ہے 14-12-11, 01:41 AM

آخری وقت اشاعت: منگل 13 دسمبر 2011 ,‭ 22:56 GMT 03:56 PST

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک سعودی خاتون کو ’جادو ٹونا کرنے‘ کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔

ملک کے سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو شمالی صوبے جعف میں آمنہ بنت عبدالحلیم بن سلیم نصر کا سر قلم کر دیا گیا۔

وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سعودی عرب کی اعلٰی ترین عدالت نے برقرار رکھا تاہم وزارت کی جانب سے ملزمہ پر عائد الزامات کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

یہ رواں برس سعودی عرب میں جادو ٹونے کے الزام میں سر قلم کیے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے ستمبر میں ایک سوڈانی شخص کو بھی اسی الزام کے تحت سزائے موت دی گئی تھی۔

لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات نے سعودی مذہبی پولیس کے ایک رکن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک کی جانے والی خاتون کی عمر ساٹھ کے پیٹے میں تھی اور ان پر لوگوں سے ان کی بیماریاں دور کرنے کے بہانے رقم بٹورنے کا الزام تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اس خاتون کو اپریل سنہ دو ہزار نو میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ایمنٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ انہیں اس خاتون کے خلاف مقدمے کے اطلاع اب سے پہلے نہیں تھی۔

ح
__________________

کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 173
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
A Nawaz Khan (14-12-11), abdul qadir (14-12-11), یاسر عمران مرزا (14-12-11), نبیل خان (14-12-11), مرزا عامر (14-12-11)
پرانا 14-12-11, 04:05 AM   #2
Member
اجنبی
 
abdul qadir's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مراسلات: 52
کمائي: 1,293
شکریہ: 204
28 مراسلہ میں 96 بارشکریہ ادا کیا گیا
Cool ؟؟؟؟؟؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں

آخری وقت اشاعت: منگل 13 دسمبر 2011 ,‭ 22:56 GMT 03:56 PST

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ایک سعودی خاتون کو ’جادو ٹونا کرنے‘ کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔

ملک کے سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو شمالی صوبے جعف میں آمنہ بنت عبدالحلیم بن سلیم نصر کا سر قلم کر دیا گیا۔

وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سعودی عرب کی اعلٰی ترین عدالت نے برقرار رکھا تاہم وزارت کی جانب سے ملزمہ پر عائد الزامات کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔

یہ رواں برس سعودی عرب میں جادو ٹونے کے الزام میں سر قلم کیے جانے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے ستمبر میں ایک سوڈانی شخص کو بھی اسی الزام کے تحت سزائے موت دی گئی تھی۔

لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات نے سعودی مذہبی پولیس کے ایک رکن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک کی جانے والی خاتون کی عمر ساٹھ کے پیٹے میں تھی اور ان پر لوگوں سے ان کی بیماریاں دور کرنے کے بہانے رقم بٹورنے کا الزام تھا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق اس خاتون کو اپریل سنہ دو ہزار نو میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ایمنٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ انہیں اس خاتون کے خلاف مقدمے کے اطلاع اب سے پہلے نہیں تھی۔

ح

کنعان بھا ئی ہ کیا یہے ؟

Last edited by abdul qadir; 14-12-11 at 04:08 AM.
abdul qadir آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-12-11, 10:58 AM   #3
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جب تک جرم کی سزا اسی طرح سخت نہ ہو جرائم کو روکا نہیں جا سکتا۔ جب عوام کو کسی جرم کا ڈر ہی باقی نہ رہے تو نتیجہ وہی ہو گا جو آج کل پاکستان میں ہے۔ روزانہ اخبارات، قتل ڈکیتی اغوا اور جنسی زیادتی کی خبروں سے بھرے ہوتے ہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (14-12-11)
پرانا 14-12-11, 11:04 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,508
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جادوگر کی سزا شریعت میں قتل ہی ہے ۔ ۔ ۔ جب قانون کی بالادستی ہو تو جرائم نہ ہونے کے برابر ہو جاتے ہیں
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (14-12-11)
پرانا 14-12-11, 06:13 PM   #5
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,347
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا ہی کیا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
نبیل خان (14-12-11)
پرانا 15-12-11, 01:27 AM   #6
Senior Member
مقبول
 
بلال الراعی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Gujrat
عمر: 27
مراسلات: 195
کمائي: 5,881
شکریہ: 820
158 مراسلہ میں 527 بارشکریہ ادا کیا گیا
بلال الراعی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہمارے اسلامی جمہوریہ کے اخبارات ان جادو ٹونہ کرنے والوں کے اشتہارات سے بھرے ہوتے ہیں۔کاش یہ اسلامی قانون ادھر بھی لاگو ہو جائے۔
__________________
اللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَماَصَلَّيتَ عَلٰی اِبْرَاھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِيمَ اِنَّكَا حَمِيدُمَّجِيدُُُ --
اَلَّھُمَّ بَارِك عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکتَ عَلٰی اِبرَا ھِيمَ وَعَلٰی آلِ اِبرَاھِيمَ اِنَّكَ حَمِيدُ مَّجِيدُُُ
بلال الراعی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-12-11, 01:49 AM   #7
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انگلینڈ میں بھی پاکستانی اخبارات یہیں چھپتے ہیں اور ہر اخبار میں ایک صفحہ انہی سے بھرا ہوتا ھے، یہ سب بندے پاکستان میں ہوتے ہیں اور ان کے عزیز یہاں پر اخباروں میں اشتہار لگواتے ہیں، میں نے بھی ایک کو ٹیسٹ کیا تھا اس کے اشتہار میں لکھا ہوا تھا "نہ ھدیہ نہ نذرانہ" ہر کام فی سبیل اللہ کیا جاتا ھے۔ سٹوری پھر کبھی لکھیں گے۔

عرب ممالک میں اس پر بہت سختی ھے مگر یہ کام وہاں چھپکے سے ہوتا ھے اور کرنے والے اپنے ہی ہیں، پھر جو پکڑا جاتا ھے اسے ملک بدر کر دیا جاتا ھے۔
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
color, quot, فیصلہ, گئی, پہلے, پیر, پولیس, وقت, والی, موت, مذہبی, مطابق, world, اخبار, جانے, جرم, خلاف, خبر, دے, رواں, شخص, عائد, عدالت, عرب, صوبے

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ََِِ"" اپنا وزن کم کریں "" مژگان فیشن اور بیوٹی ٹپس 29 01-01-12 02:34 AM
انٹرنیٹ میں انقلابی سہولتوں کا اضافہ: "بنگ" اور "ویوز" Hashims Search Engines 8 02-09-11 03:24 PM
اسلامی سکرین سیور """ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ؟ """" عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 17 23-02-11 07:37 PM
"کوئی" "کسی" سفارت خانے سے وزیر اعظم ہاوس کی جاسوسی کر رہا تھا حیدر خبریں 6 11-10-10 04:49 PM
سعودی عرب میں بھی "سوائن فلو " کی بیماری پہنچ چکی ہے ۔ ماسٹر مقسود خبریں 1 02-07-09 02:42 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger