واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سعودی عرب ۔۔۔مرد دکانداروں کے بائیکاٹ کی اپیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-02-10, 08:32 PM   #1
سعودی عرب ۔۔۔مرد دکانداروں کے بائیکاٹ کی اپیل
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 13-02-10, 08:32 PM

سعودی عرب میں خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زیرجاموں کی ان دکانوں کا بائیکاٹ کر دیں جہاں دکاندار مرد ہیں۔

یہ مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک تضاد ہے کہ سعودی عرب جیسے انتہائی قدامت پسند اسلامی ملک میں خواتین کو اپنے زیرجاموں کا ناپ ایسے مردوں کو بتانا پڑتا ہے جنہیں وہ جانتی تک نہیں ہیں۔

اس بائیکاٹ کی اپیل سعودی اخبارات میں شائع ہونے والے ایک اشتہار میں کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ خواتین کے حقوق کی علمبردار ہیں اور سعودی عرب میں ہیں تو تیرہ فروری 2010 سے دو ہفتے کے لیے زیرِ جاموں کی ایسی تمام دکانوں کا مقاطعہ کر دیں جہاں مرد ملازم ہیں‘۔

اشتہار میں یہ امید بھی ظاہر کی گئی ہے کہ اس بائیکاٹ مہم میں کم از کم چالیس ہزار خواتین حصہ لیں گی۔

خیال رہے کہ سعودی وزارتِ محنت سنہ 2005 میں یہ حکم جاری کر چکی ہے کہ خواتین کے زیرجاموں کی دکانوں میں خواتین کو ہی دکاندار ہونا چاہیے لیکن تاحال اس حکم پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے اور ایسی دکانوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا لازمی نہیں بلکہ یہ ان کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔

سعودی عرب کے اسلامی مفکرین کا کہنا ہے کہ وہ اس مقاطعے کی حمایت کرتے ہیں جبکہ سعودی مذہبی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس صورت میں خواتین دکانداروں کے خلاف نہیں کہ اگر وہ صرف ایسے بازاروں میں کام کریں جہاں صرف عورتوں کو آنے کی اجازت ہو۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 245
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (13-02-10)
پرانا 13-02-10, 10:13 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,954
شکریہ: 7,290
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاگل ہیں ایڈوانس ملک بن گیا ہے
کریڈٹ کارڈ سے آرڈر کریں۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-02-10, 12:30 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,221
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے اس مسئلے کے بعد خواتین کے کام کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے اور کاروبار زندگی میں وہ بھی ایک سرگرم کارکن کے طور پر کام کر سکیں گی۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کرتے, گئی, پولیس, پسند, لازمی, چاہیے, ملک, مذہبی, مرد, اپنے, اجازت, اسلامی, اشتہار, جہاں, جاری, حکم, حصہ, خواتین, خلاف, دیں, عورتوں, علمبردار, عملدرآمد, عرب, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب میں عارضی مزدوروں کو مستقل کرنے کا حکم گلاب خان خبریں 0 28-02-11 06:55 AM
سعودی شاپنگ مال جہاں مردوں کا داخلہ منع ہے جاویداسد خبریں 6 28-08-10 08:16 AM
سعودی عرب میں درجنوں شدت پسند گرفتار کنعان خبریں 0 26-03-10 12:53 AM
مشرف نے سعودی عرب کولوں مدد منگ لئی پیاسا خبریں 0 13-08-08 10:32 AM
خود کش بم دھماکوں کے خلاف سعودی چینل کی طرف سے ویڈیو عرفان حیدر سیاست 0 08-03-08 09:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:53 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger