|
سعودی وزارتِ حج نے90 غیرملکی سیّاحتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی جدہ (شاہ

02-07-08, 07:45 AM
سعودی وزارتِ حج نے90 غیرملکی سیّاحتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
جدہ (شاہد نعیم/ نمائندہ جنگ) سعودی وزارت حج نے 90 غیر ملکی سیاحتی کمپنیوں کو حج کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کے باعث ان کے حج خدمات فراہم کرنے پر پابندی عائدکردی ہے،ان میں سے بعض کمپنیوں نے وعدہ خلافی کی تھی جبکہ کچھ کمپنیوں نے حجاج کرام کو ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں دی تھی۔یہ بات وزارت حج کے سیکرٹیری حاتم قاضی نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفے سے سیاحتی کمپنیوں کی درخواستیں وصول کرنا شروع کی جائیں گی اور انہی کی درخواستیں منظور کی جائیں گی جن کے خلاف شکایات کا ریکارڈ نہیں ہو گا۔ حاتم قاضی نے بتایا کہ گزشتہ سال کے حج موسم کے دوران ان کمپنیوں کی درج شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دیا گیاتھا جس نے تمام غیر ملکی سیاحتی کمپنیوں کے ریکارڈ چیک کیے تو معلوم ہواکہ ان میں سے 90 کمپنیوں نے وزارت حج کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی اور اپنے حجاج کو بہتر سہولیات فراہم نہیں کی تھیں۔ ان میں سے بعض کمپنیوں نے وعدہ خلافی کی تھی جبکہ کچھ کمپنیوں نے حجاج کرام کو ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں دی تھی اور ان کو ارض مقدّس لا کر چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وزارت حج نے ان کو رہائش فراہم کی تھی۔ حاتم قاضی نے کہا کہ سعودی حکام نے معتمرین و زائرین اور حجاج کرام کو ارض مقدّس میں قیام کے دوران ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس کے لئے جدید وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|