واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سفاک ڈاکوؤں نے بیٹی اور بیوی کے سامنے نوجوان کو قتل کردیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 08:30 AM   #1
سفاک ڈاکوؤں نے بیٹی اور بیوی کے سامنے نوجوان کو قتل کردیا
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 08:30 AM

سفاک ڈاکوؤں نے بیٹی اور بیوی کے سامنے نوجوان کو قتل کردیا



کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر کے علاقے میں سفاک ملزموں نے معصوم بیٹی اور بیوی کے سامنے ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 16/ میں ایک موٹر سائیکل پر 30/ سالہ ضیاء اللہ طارق ہاشمی اپنی اہلیہ اور تین سالہ تنظیم فاطمہ اور ایک تین سالہ بیٹے کے ہمراہ شادی کی تقریب سے واپس آرہا تھا اسی دوان مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک کر ضیاء اللہ سے نقدی، موبائل فون، چوڑیاں دیگر زیورات چھین لئے، اس کے بعد ملزمان موٹر سائیکل کی ٹنکی پر بیٹھی ہوئی بچی کے کانوں سے بالیاں نوچنے لگے تو وہ اتر نہیں رہی تھیں جس پر ملزمان نے اس کی بالیاں کھینچ لیں جس سے بچی نے چیخ ماری اس موقع پر بچی کا باپ تلملا اٹھا اور اس نے مزاحمت کی جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے ایک گولی تنظیم فاطمہ اور دوسری اس کے والد کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہلاک ہوگیا اس واقعہ کے بعد مقتول کی اہلیہ حواس باختہ ہوگئی۔ مقتول گلستان جوہر کا رہائشی تھا اس افسوسناک واقعہ کی خبر جب اس کے گھر پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، مقتول نجی ٹی وی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 341
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, موٹر سائیکل, موقع, موبائل, اللہ, خلاف, خبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نواب کی بیٹی سیپ قہقہے ہی قہقے 2 22-01-11 06:26 PM
بیٹی جنم دینے پر بیوی کا زندہ جلادیا جاویداسد خبریں 0 06-07-10 02:42 PM
بیٹی پیاری بیٹی مسافر بچوں کی تعلیم و تربیت 15 02-10-09 03:44 PM
میری بیوی قبر میں لیٹی ہے جس ہنگام سے The Great مزاحیہ شاعری 2 20-09-09 10:40 PM
گلبرگ ٹاؤن نے نقصانات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger