|
سلمان تاثیر لاہور کے کیولری قبرستان میں سپرد خاک

06-01-11, 03:59 AM
اسلام آباد لاہور ملتان ( اپنے رپورٹر سے، ایجنسیاں) گورنرپنجاب سلمان تاثیر کو لاہور کے کیولری قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔اس سے قبل گورنر ہاﺅس میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ گورنر پنجاب کے قتل کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور ہڑتال ہوئی۔سلمان تاثیر کو سپردخاک کئے جانے کے موقع پر رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے اور کئی کارکن فرط جذبات سے بیہوش ہوگئے۔ بادشاہی مسجد اور گورنر ہاوس جامع مسجد کے خطےب صاحبان کی جانب سے سلمان تاثےر کی نماز جنازہ پڑھانے سے معذرت کے بعد پےپلز پارٹی علماءونگ پنجاب کے سےکرٹری جنرل علامہ افضل چشتی نے گورنر ہاﺅس میں نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ مےں وزےر اعظم ےوسف رضاگےلانی ، چےئرمےن سےنٹ فاروق اےچ نائےک ، ڈپٹی سپےکر قومی اسمبلی ، پےپلز پارٹی کے وفاقی و صوبائی وزراء، وزےر اعلیٰ سندھ سےد قائم علی شاہ اور پےپلز پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد مےں شرکت کی ۔اےم کےو اےم کا چھ رکنی وفد بابر غوری کی قےادت مےں شامل ہوا ۔ جبکہ عوامی نےشنل پارٹی کی نمائندگی وفاقی وزےر رےلوے غلام احمد بلور نے کی۔ مسلم لےگ ق ہم خےال کی نمائندگی سابق وزےر خارجہ خورشےد محمود قصوری اور شےخ رضوان نے کی ۔مسلم لےگ ن کی جانب سے صوبائی وزراءندےم کامران اور حاجی احسان الدےن نے نمائندگی کی جبکہ کور کمانڈر لاہور اور ڈی جی رےنجرز کے علاوہ غےر ملکی سفارتکاروں نے بھی نماز جنازہ مےں شرکت کی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی نمائندگی ان کی ہمشےرہ فرےال تالپور اور سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کی جنہوں نے گورنر سلمان تاثےر کی اہلےہ اور دےگر اہل خانہ سے دلی تعزےت کی ۔ سابق گورنر پنجاب اور پےپلز پارٹی کے بانی رکن ملک غلام مصطفی کھر بھی نماز جنازہ مےں موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر ہاﺅس میں انتہائی سخت سکیورٹی تھی اور چار ہزار اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔ میت کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ان کے آبائی قبرستان کیولری گراﺅنڈ لے جایا گیا جہاں پر پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے جسد خاکی کو سلامی دی جس کے بعد پاکستان کے قومی پرچم میں لپٹی گورنر کی میت کو دفن کیا گیا۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی نمازجنازہ 1:55 بجے ادا کی گئی۔ دوسری جانب سلمان تاثیر کے قتل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تجارتی اور کاروباری ادارے بند ہیں۔مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ وفاقی دارالحکومت کی یونیورسٹیوں پنجاب بھر کے سرکاری اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل رہی سرکاری عمارات پر پرچم سرنگوں رکھے گئے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شہید گورنر کےلئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کے ساتھ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔گورنر پنجاب کی نمازہ جنازہ کے روز صوبائی دارلحکومت سمیت صوبہ بھر میں کارباری و تجارتی سرگرمیاں منسوخ رہیں۔دریں اثناءگورنر پنجاب سلمان تاثیر کی رسم قل جمعرات 6جنوری کو گورنر ہاﺅس لاہور میں ادا کی جائے گی۔ راولپنڈی میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی غائبانہ نماز جنازہ بدھ کو لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت پر ادا کی گئی جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بینظیر بھٹو روڈ (مری روڈ) بلاک کر دی۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی راولپنڈی کے صدر ملک عامر فدا پراچہ ضلعی صدر شوکت عباسی، قاضی سلطان محمود، رشید میر، شیخ حمید، بنارس چوہدری، راجہ خالد، شجاعت حیدر، ملک انجم فاروق پراچہ، عمران خان، نوید کنول، طارق وحید بٹ، خواجہ امتیاز، حاجی ظفراللہ، پیرزادہ نیئر مسعود، سہزر خرم شہزاد، ملک خالد نواز بوبی، راجہ عمار مہدی، توقیر عباسی، ملک ذوالفقار حسن، بابو ادریس، سردار سلیم، شفقت عباسی، سہیل اشتیاق،اسد عباسی، گل بہادر، شیراز کیانی، محمد شاہد، جمیل قریشی، سید جعفر شاہ، جبار ستی، ابرار رضوی، عبدالسلام بٹ، ساجد خان، ایاز پپو، خواجہ مجتبیٰ، رانا شوکت اور دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ حاجی طاہر بٹ نے پڑھائی۔ راولپنڈی میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی رسم سوئم جمعرات کو 3 بجے پارٹی آفس میں ہو گی۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|