|
سلمان تاثیر کا قتل ذاتی فعل تھا، تفتیشی افسر

28-08-11, 03:32 AM
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سید پرویز علی شاہ نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں انتہائی اہم گروہ اور مقدمے کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر حاکم خان کابیان قلمبند اور اس پر وکلاءصفائی کی جرح مکمل ہونے کے بعد مزید سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزم ممتاز حسین قادری کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کے دوران تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ چار جنوری 2011ءکو پیش آنے والے اس سانحہ کے بعد میں فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا گولیوں کے خول، خون کے نمونے اور وہ سرکاری ایس ایچ جی قبضے میں لے لی جس سے ملزم ممتاز قادری نے فائرنگ کی تھی۔ موقع پر موجود گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے اور ملزم کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا اور چالان مرتب کرکے عدالت کو بھجوا دیا ملزم کی طرف سے ملک محمد رفیق اور شجاع الرحمن نے تفتیشی آفیسر کے بیان پر جرح کی۔ وکیل صفائی شجاع الرحمن نے جنگ کوبتایا کہ تفتیشی آفیسر نے عدالت میں تسلیم کیا کہ یہ فعل ممتاز قادری کا ذاتی تھا اس میں کسی اور عنصر کے شامل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ بذریعہ اخبارات و الیکٹرانک میڈیا گورنر پنجاب کی طرف سے توہین رسالت کے قانون کو کالا کہنے کی باتیں میرے علم میں ہیں۔ اس طرح کے ریمارکس کے حوالے سے کوئی درخواست ملی اور نہ کوئی مقدمہ درج ہوا۔ تفتیشی آفیسر نے اقرار کیا کہ دوران تفتیش صرف یہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ ممتاز قادری نے توہین رسالت کے قانون کو کالا کہنے پر سلمان تاثیر کو قتل کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وکیل صفائی شجاع الرحمن نے کہاکہ ہم مقتول گورنر جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شہباز تاثیر کے اغواءکی مذمت کرتے ہیں انہیں فوری طور پر بازیاب اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ممتاز قادری کو اقلیتی امور کے وزیر شہباز بھٹی کے قتل میں بھی ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس میں پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی اور شہباز بھٹی کا قتل جائیداد کا مسئلہ نکلا۔ سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان اور سنی تحریک کے رہنما ملک عبدالرﺅف کی قیادت میں گزشتہ روز بھی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کی تعداد 80 کے لگ بھگ تھی جو بارش کے باوجود مسلسل ممتاز قادری کے حق میں نعرے بازی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے مظاہرین نے ممتاز قادری کےلئے پھول بھی بھجوائے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|