واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


-سلمان کو راکھی کی آفر“ زخمی شاھد “شوبز نیوز-

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-09-08, 06:03 PM   #1
-سلمان کو راکھی کی آفر“ زخمی شاھد “شوبز نیوز-
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 11-09-08, 06:03 PM

شاہد کپور شوٹنگ کے دوران زخمی
ممبئی: بالی وڈ کے اسٹار اداکار شاہد کپور شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور جو کہ وشال بھردواش کی فلم ” کمینے “ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے باعث ان کی کلائی پر انجری آئی جس کے فوراً بعد انھیں ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کیلئے لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے انھیں آرام کا مشورہ دیا۔ کچھ عرصہ قبل بھی شاہداور پریانکا چوپڑا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران بائیک سے گر گئے تھے لیکن خوش قسمتی سے دونوں ہی اس حادثے سے محفوظ رہے تھے۔
---------
راکھی کی سلمان کو شادی کی آفر
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ راکھی ساونت نے سلمان خان کو شادی کی آفر کر دی۔ بالی وڈ کی ہاٹ گرل راکھی نے پروگرام دس کا دم میں شرکت کرتے ہوئے پروگرام کے ہوسٹ کو سلمان خان کو شادی کی آفر کر دی۔یہ پروگرام چودہ ستمبر کو سونی ٹیلی وژن پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایک پروگرام نچ بلئے تھری ڈانس شو میں سلمان خان چیف گیسٹ بنے تھے اور راکھی چلتے ہوئے ان کی سیٹ کی قریب پہنچ گئی تھی۔

اس ڈانس پروگرام میں راکھی سنجیدہ شیخ اور عامر علی سے ہار گئی تھیں ۔پروگرام کے اختتام پر سلمان خان نے انھیں اپنی گاڑی میں گھر چھوڑا۔سلمان خان تو اس واقعے کو بھول چکے تھے لیکن جب راکھی کو پروگرام دس کا دم میں مدعو کیا گیا تو انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا تھا اور شرکت کے بعد شادی کی بھی آفر کر دی۔ راکھی کہ علاوہ اس شو میں پاکستانی اداکار شکیل صدیقی کے علاوہ رانی مکھر جی اور لارا دتہ نے بھی شرکت کی۔
بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے معافی مانگ لی
ممبئی : بالی وڈ میں صدی کے شہنشاہ اداکار کہلانے والے امیتابھ بچن نے بھی اپنی بیوی جیا بچن کی جانب سے ہندی میں تقریر کرنے کے معاملہ میں مہاراشٹر اور اس کے مراٹھی عوام سے معافی مانگ لی۔ ممبئی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیا نے جان بوجھ کر کچھ نہیں کہا۔ جو کچھ کہا وہ ایک ہلکے پھلکے ماحول میں کہا گیا تھا لیکن اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو انہیں اس کا افسوس ہے اور وہ اپنی بیوی کی جانب سے معافی کے طلب گار ہیں۔

بچن نے کہا کہ اب یہ معاملہ نظم و نسق کا بن چکا ہے۔حکومت اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ آر آر پاٹل کی نگرانی میں اس پورے معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے اور اگر وہ خطا وار پائے جاتے ہیں اور قانون کے مجرم قرار دیے جاتے ہیں تو وہ سزا کے لیے بھی تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راج ٹھاکرے ان کے بھائی ہیں اور وہ ان کی عزت کرتے ہیں اور راج نے بھی ان کی بہت عزت کی ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں بھی لکھا تھا کہ وہ یا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد مہاراشٹر یا مراٹھیوں کی بے عزتی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں اسی شہر اور اسی ریاست کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ اس وقت لندن میں تھے جب انہیں اس ہنگامہ کی اطلاع ملی اور وہ اس کے بعد کئی راتیں سو نہیں سکے۔ ممبئی شہر کے ایک ملٹی پلیکس میں امیتابھ بچن کی انگریزی میں بنی فلم دی لاسٹ لیئرکا پریمیئر ہونے والا تھا لیکن اس سے قبل صبح ہی علاقائی سیاسی جماعت مہاراشٹر نو نرمان سینا کے ورکروں نے وہاں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ اس کی وجہ سے فلم کا پریمیئر منسوخ کر دیا گیا اور اس کی جگہ پریس کانفرنس طلب کی گئی جس میں امیتابھ بچن نے معافی مانگی۔

نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے امیتابھ کی بیوی جیا بچن کی جانب سے ہندی میں بولنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے دراصل مراٹھی زبان اور مہاراشٹر کے لوگوں کی بے عزتی کی ہے۔ٹھاکرے نے دھمکی دی ہے کہ جب تک جیا بچن سب کے سامنے معافی نہیں مانگتیں، ان کے خاندان کی کوئی بھی فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔ اس وقت سے شہر میں توڑ پھوڑ جاری ہے۔ اس دوران ریاستی وزیر داخلہ پاٹل نے اس ٹیپ کی جانچ شروع کر دی ہے جس میں جیا بچن کو وہ بیان دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر اتنا ہنگامہ شروع ہوا۔

پولیس نے ایم این ایس کے سینکڑوں ورکروں کو گرفتار کر لیا ہے اور راج ٹھاکرے کی بیان بازی پر سات اکتوبر تک پابندی بھی عائد کر دی ہے۔ راج ٹھاکرے نے امیتابھ بچن کے خاندان کے ساتھ پہلی مرتبہ ایسا نہیں کیا۔ اس سے پہلے بھی وہ انہیں نشانہ بنا چکے ہیں۔ وہ انہیں ممبئی چھوڑ کر الہ آباد جانے تک کا مشورہ دے چکے ہیں اور ان کے خلاف جگہ جگہ مضحکہ خیز پوسٹرز بھی لگائے تھے۔ ایم این ایس اور شیو سینا نے کچھ عرصہ سے شہر میں مراٹھی زبان اور مراٹھیوں کے حق کا معاملہ شروع کر دیا ہے اس کے تحت وہ جگہ جگہ ہنگامہ آرائی کر رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ملک کی شمالی ریاستوں اتر پردیش اور بہار سے ممبئی اور مہاراشٹر کام کی تلاش میں آنے والوں کو بھی مار کر بھگایا گیا تھا۔
------------
اداکارہ یوویکا نے ” تو بات پکی “کیلئے حامی بھرلی
ممبئی : بالی وڈ کی معروف اداکارہ یوویکا نے ” تو بات پکی “کیلئے حامی بھرلی ۔غیرملکی فلمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بالی وڈ کی معروف ومشہوراداکارہ اورفلم او م شانتی اوم سے شہرت کی منازل طے کرنے والی یوویکا نے شرمن جوشی کے مقابلے میں ” توبات پکی “ کیلئے اپنی مکمل دستیابی ظاہرکردی ہے ۔اوم شانتی اوم میں سپرہٹ اداکاری کے بعد یوویکا نے مذکورہ فلم کیلئے اسکرپٹ حاصل کرلیے ہیں ۔

یوویکا نے فلم میں اپنی دستیابی کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شرمن جوشی کے مقابلے میں ” توبات پکی ‘ ‘ کے ڈائریکٹر قدیر کی صلاحیتوں کی قدرکرتی ہوں ۔ان کاکہنا تھا کہ قدیر بہت اچھے اوربہترین ہدایتکار ہیں ۔ان کی فلم” میرٹھی “نے خوب نام کمایا ۔یوویکا نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردارمیری فطرت کے مطابق انتہائی آسان اورایک سادہ شہری لڑکی کا ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ فلم میں ہلکاپھلکا مزاح اورکامیڈی بھی ہے ۔
---------

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 229
Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, پاکستانی, وزیر, لڑکی, لندن, نیوز, مکمل, مزاح, آج, بھائی, تلاش, جواب, خوش, خلاف, خان, دل, شہر, علی, عزت, صلاحیتوں, صبح, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کسی بھی ممبر کے تھریڈز یا مُراسلات کیسے تلاش کریں؟ shafresha پاک نیٹ ٹیوٹوریلز 8 10-01-11 10:06 PM
کتاب "لذتِ آشنائی" نوائے وقت، جناح نیوز,ایکپریس نیوز گوہر خبریں 0 26-03-10 04:46 PM
ایڈز: علاج ابھی ممکن نہیں وجدان دلچسپ اور عجیب 2 06-11-08 02:55 PM
(بریکنگ نیوز)tv سے بھی پہلے بریک کی میں نے یہ خبر ابن جلال خبریں 0 12-04-08 02:02 PM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:57 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger