|
سماجی تنظیم کے سربراہ کو سیلاب زدگان کے لئے امدادی دورے کے دوران لوٹ لیا گیا

31-08-10, 12:03 PM
اسلام آباد ( )پاکستان کی معروف سماجی تنظیم نصرت جان ٹرسٹ کے چئیرمین منصور کیانی کو پیر کی شام تھانہ ترنول کے علاقے میں شام کے وقت سرراہ لوٹ لیا گیا۔نصرت جان ٹرسٹ جو کہ تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنے والی ایک سماجی تنظیم ہے اور ان دنوں سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے سینکڑوں رضاکاروں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہے، کے سربراہ کو گزشتہ روز ایک امدادی دورے کے حوالے سے جاتے ہوئے سرراہ روک کر گن پوائنٹ پر ہزار وں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لئے۔ نوجوان ڈاکو Suzuki Cultusگاڑی نمبری NY 070 پر سوار تھے۔ نصرت جان ٹرسٹ کے چئیرمین منصور کیانی نے بتایا کہ ڈکیتی کی یہ واردات گزشتہ شام اس وقت پیش آئی جب وہ ایک امدادی دورے سے واپس آرہے تھے۔انہوں نے اسلام آباد میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سماجی شخصیات جو کہ اپنا دن رات اپنے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کے لئے ایک کئے ہوئے ہیں، کو امن و امان کی مخدوش صورتحال میں اس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پولیس، سیکورٹی اورحفاظتی اداروں سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن فرائض سے شرمناک حد تک لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں بر وقت جواب نہیں دیا گیا۔ اگر تھوڑی سی بھی سرعت کا مظاہرہ کیا جاتا تو متعلقہ افراد کو آسانی سے پکڑا جا سکتا تھا۔ اسلام آباد کی مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ عہدیداران، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اس واقعے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے نصرت جان ٹرسٹ کے سربراہ منصورکیانی کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے
Hina Kishwar
source: Email
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر
|
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,318
3,106 مراسلہ میں 7,464 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|