|
سندھ، پولیس و انتظامی افسران کے تبادلے و تقرریوں کیلئے فہرستیں تیار

14-04-08, 09:16 AM
سندھ، پولیس و انتظامی افسران کے تبادلے و تقرریوں کیلئے فہرستیں تیار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے انتظامی اور پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کے لئے فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ پیر سے ان تبادلوں اور تقرریوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو پوری انتظامی مشینری کی کایا پلٹ تک رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔ انتہائی باخبر ذرائع نے ”جنگ“ کو بتایا ہے کہ صوبائی محکموں کے سربراہوں اور دیگر اہم عہدوں کے لئے نئے افسران کی تقرریوں کو وزراء اور ارکان اسمبلی کی مشاورت سے حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تیار کردہ فہرست کے مطابق تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات پیر سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز وسیم احمد کو سی سی پی او کراچی تعینات کیا جا سکتا ہے جبکہ کراچی کے تمام ٹاؤن پولیس آفیسرز سمیت پولیس کی اہم اسامیوں پر تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|