واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سندھ میں حکومت سازی: ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو قریب لانے کی کوششیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-02-08, 04:00 AM   #1
سندھ میں حکومت سازی: ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو قریب لانے کی کوششیں
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 21-02-08, 04:00 AM

سندھ میں حکومت سازی: ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو قریب لانے کی کوششیں
کراچی (راجہ طارق…اسٹاف رپورٹر) عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد حکومت سازی کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں اورمقتدر قوتوں نے سندھ میں حکومت سازی میں ایم کیوایم کی شمولیت کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔ سندھ میں پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی سابقہ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ سندھ میں دوسرے صوبوں سے صورتحال مختلف ہے اور پیپلزپارٹی کو حکومت سازی کے لئے کسی دوسری جماعت کی ضرورت نہیں ہے اس لئے سندھ میں حکومت سازی کے لئے پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں میں مذاکرات کی نوعیت بھی دوسرے صوبوں سے مختلف ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی خواہش ہے کہ سندھ میں ایسی مستحکم حکومت قائم کی جائے جو صوبے کے عوام کی بہتر خدمت کرسکے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی اگرچہ اس پوزیشن میں آگئی ہے کہ وہ اکیلے حکومت بنائے تاہم مستحکم حکومت کے لئے ہم خیال جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ حکومت میں پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل پیپلزپارٹی کو اپنے ساتھ حکومت میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے بعض حلقوں کی رائے ہے کہ آئندہ حکومت میں سندھ کی د وسری بڑی طاقت متحدہ قومی موومنٹ کو شامل کیا جائے تاکہ ایک مستحکم حکومت پرامن ماحول میں کام کرسکے اس سلسلے میں بعض مقتدر قوتیں کوششیں کررہی ہیں تاکہ پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کو قریب لایا جاسکے حکومت سازی کے ساتھ ساتھ آئندہ وزیر اعلیٰ کے لئے بھی بھاگ دوڑ شروع ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے آئندہ وزیر اعلیٰ کے لئے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کے علاوہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، آغا سراج درانی، منظور وسان اور پیر مظہرالحق مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ذوالفقار مرزا اگر وزیر اعلیٰ نہ ہوسکے تو ان کا نام وزیرداخلہ سندھ کے لئے بھی زیر غور ہے اس طرح پیر مظہرالحق کے نام پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ اسپیکر سندھ اسمبلی کے لئے غور کیا جارہا ہے تا ہم آئندہ وزیر اعلیٰ کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت پارٹی رہنماؤں کے مشورے سے کرے گی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 306
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, اعلیٰ, ذوالفقار, صوبوں, صوبے, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت سازی:پیپلزپارٹی، ن لیگ اور اے این پی کے سربراہان آج ملیں گے عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:47 AM
پیپلزپارٹی کے 3 رہنماؤں اور 13 اہلکاروں کے نام ای سی ایل میں شامل خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:25 AM
نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکانات ختم عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:38 PM
پیپلزپارٹی انتخابات میں دھاندلی کی بانی ہے،پرویزالٰہی عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:44 AM
پیپلزپارٹی کا نیا انتخابی منشور،ناقدین اورسفارتکارحیرت زدہ،بہت سے نکات صدرپرویز کیلئے قابل قبول نہیں ہونگے عبدالقدوس خبریں 0 03-12-07 02:39 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger