واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سندھ میں سیلاب، لاکھوں افراد تاحال امداد کے منتظر، امراض اور دیگر واقعات میں مزید 26 افراد جاں بحق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 05:14 AM   #1
سندھ میں سیلاب، لاکھوں افراد تاحال امداد کے منتظر، امراض اور دیگر واقعات میں مزید 26 افراد جاں بحق
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-09-11, 05:14 AM

سانگھڑ، میرپورخاص (نامہ نگاران) سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال خطرناک شکل اختیار کر گئی ہے مختلف شہروں اور دیہاتوںمیں لاکھوں افراد تک ابھی تک امداد نہیں پہنچ سکی ہے وبائی امراض پھوٹ پڑنے ،سیم نالوں میں ڈوبنے ، چھتیں گرنے ،سیلابی ریلوں سمیت دیگر واقعات میں مزید 21افراد ہلاک ہو گئے۔میرپور خاص و گرد و نواح میں 8،خیر پور ناتھن شاہ میں 3،سانگھڑ میں 4،میہٹرمیں 6،ڈگری میں 3ٹھری میر واہ میں2ہلاکتیں ہوئیں،جامشورو میں 10افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے،متعدد دیہاتوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،سیکڑوں مویشی بھی مارے گئے،لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں،ٹنڈو آدم شہر ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، تھرپارکر کے 9دیہاتوں کو مکمل 157 دیہات کو جزوی آفت زدہ قراردے دیا گیا، ملیریا، بخار، ٹائی فائیڈ اور جلدی امراض کے مریضوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔ خیرپور ناتھن شاہ میں گاج ڈیوریشن میں 3 مقامات پر شگاف خیر پور ناتھن شاہ کے کاچھو میں سیلاب آگیا، 30 سے زائد دیہات زیر آب ، عورت سمیت 3دیہاتی پانی میں بہہ گئے، لاشوں کی تلاش جاری ہے ، پانی کا ایف پی بند پر دباﺅ میں اضافہ ہونے سے ہزاروں لوگ پانی میں پھنس گئے۔ سانگھڑ کے قریب سیم نالوں میں مزید شگاف پڑ گئے سیلابی پانی پہلے سے غرق آب نصف سے شہر کے بقایا نصف حصے میں بھی داخل ہوگیا ہے میہڑ شدید بارشوں کے بعد کیرتھر اور پہاڑیوں سے 5 سیلابی ریلے بھی آئے، 6 افراد ہلاک ہو گئے۔میہڑ ، سیم نالوں میں شگافوں نے تباہی مچا دی، ککڑ شاخ سمیت مزید 4 سیم نالوں کو 300 فٹ کے 5 شگاف پڑ گئے۔ جام شورو نیئن گاج کا پانی آنے کے باعث گاج ڈیوریشن بند تین مقامات سے ٹوٹ گیا 20گوٹھوں میں پانی داخل ، گوٹھ ڈوب گئے،10 افراد پانی میں بہہ گئے ، ایف پی بند پر پانی کا شدید دباﺅ مسلسل بارش ہونے کے دوران کھیرتھر پہاڑی علاقوں سے نیئن گاج 25 فٹ تک بہنے کے دوران کاچھو میں بڑی تباہی مچ گئی ہے ۔ مٹھی ضلع تھرپارکر میں تیز ترین بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور بارشوں کا سلسلہ ابھی تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے جاری ہے ، جبکہ بدین، عمر کوٹ اور میرپور خاص اضلاع کے بھی سیلاب متاثرین لاکھوں کی تعداد میں مٹھی، کلوئی، نوکوٹ روڈ پر بے حال پڑے ہوئے ہیں۔عمر کوٹ اور ضلع بھر کی چار تحصیلوں پٹھورو، سامارو، کندی، عمرکوٹ وغیرہ میں سیکڑوں مویشی ہلاک ہوگئے محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹرز اور عملہ مویشیوں کا علاج کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ، مرے ہوئے ہزارہا جانوروں کی بدبو سے کالرا، گیسٹرو، ڈائریا کی وبائیں پھیل گئیں ہیں۔ ڈگری سمیت گرد و نواح میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، 2 خواتین سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ کر جاں بحق، ڈگری ، ٹنڈو جان محمد، جھڈو ، نوکوٹ کا مسلسل آٹھ روز سے دیگر شہروں سے رابطہ کٹا ہوا ہے ، ڈگری اور جھڈو تحصیلوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہنے سے غذائی اجناس کا بھی بحران پیدا ہو رہا ہے ، آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ھنگورجہ رسول آباد ، بچل بھنبھرو اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سات مکانوں کی چھتیں گرنے سے تین افراد زخمی دس مویشی ہلاک بجلی کا نظام درہم برہم فصلیں تباہ ہوگئیں۔سو سے زائد دیہات میں بارش کے باعث ملیریا، جلدی اور پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سرکاری اور نجی اسپتال مریضوں سے بھرگئے ہیں، ٹنڈو جام اور گرد و نواح کے علاقوں میں شدید بارشوں سے دیہی علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں ۔بارش سے متاثرہ دیہات میں ملیریا، بخار، ٹائی فائیڈ اور جلد کے امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔بارش نے ٹنڈو جام اور گرد و نواح کے علاقوں میں تباہی مچا دی، کئی گوٹھ پانی میں ڈوب گئے ہیں اور متاثرہ افراد سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے سرکاری مدد کا انتظار کرنے لگے، کچی سڑکیں ڈوب جانے سے دیہی علاقوں کا شہری علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔فصلیں مکمل طور پر ڈوب گئی ہیں۔ٹھری میر واہ میں موسلا دھار بارش ہونے سے 2 گھروں کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور 8 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔ تھرپارکر سندھ حکومت نے حالیہ قدرتی بارشوں کے باعث ضلع تھرپارکر کے 9دیہاتوں کو مکمل طور پر آفت زدہ جبکہ 157 دیہات کو جزوی طور پر آفت زدہ قرار دیا ہے ۔ ٹنڈو آدم میں حالیہ قیامت خیز بارشوں کے بعد دیہی علاقوں اور دریائے سندھ کے پرانے راستے میں سیم کے پانی سے وجود میں آنے والے وسیع و عریض سوہنی ڈھورے میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے جس سے ٹنڈو آدم شہر کے ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ڈگری اور جھڈو تحصیلوں کے طوفانی برساتوں سے متاثرہ علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے اموات واقع ہو رہی ہیں۔ جھڈو کے بھٹی محلہ میں دس سالہ بچہ احمد بلوچ پینے کا صاف پانی نہ ملنے پر آلودہ پانی استعمال کرنے پر جاں بحق ہوگیا جبکہ گھگھر موری اور گوٹھ قیصر خان لغاری میں بھی بچوں کے شدید متاثر ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ بارش اور سیلاب کی وجہ سے ضلعی سول اسپتال میرپورخاص کے مختلف شعبوں میں تین سے پانچ فٹ پانی جمع ہونے سے عملہ اور مریض شدید پریشان ہیں دوسری طرف مختلف علاقوں میں ملیریا اور جلدی بیماریاں بھی عروج پر ہیں۔ میرپور خاص سندھ کے چوتھے بڑے شہر اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میرپور خاص میں واقع ڈسٹرکٹ سول اسپتال شدید خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔ اسپتال کی حدود اور مختلف شعبوں میں تین سے پانچ فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے او پی ڈی کا شعبہ عارضی طور پر دوسری منزل پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بیرونی مریضوں کو اسپتال میں داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔میرپور خاص، سندھڑی، میرواہ، پھلاڈیوں، کھان، سکھن سمری میں گیسٹرو، ملیریا اور پیٹ کی بیماریوں کے باعث 3 خواتین اور 3 بچوں سمیت مزید 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔ ضلع مٹیاری میں مسلسل برسات کا سلسلہ جاری ہے تعلقہ نیو سعید آباد مکمل طور پر تباہ وڈیروں کے بوپ بند ٹوٹ گئے، سیم نالوں میں شگاف سے 25 دیہہ کے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔شہداد پور کی یونین کونسل 4میں سیم ندیوں اور بارش کا سیلابی پانی ایک درجن سے زائد رہائشی کالونیوں اور گوٹھوںکے سیکڑوں گھروں میں داخل ہو گیاان علاقوںمیں 5سے6فٹ پانی جمع ہے جبکہ تعلقہ اسپتال کی عمارت بھی5فٹ پانی میں ڈوب چکی ہے۔سندھ بھر میں جاری بارشوں اور دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر پانی بڑھ کر 2 لاکھ 50 کیوسک ہوگیا ہے مگر دریائے سندھ کے اوپر قائم جام شورو شہر اس کے مضافات، تین بڑی یونیورسٹیز ، سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی، سوسائٹی، غریب آباد، بھرن ولیج، سینڈوز روڈ، واپڈا کالونی، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہاسپیٹل، میں پانی کا شدید بحران ہے ، عوام پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بارش متاثرین کی صورتحال اور حکومتی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے کل نوکوٹ کے قریب قلعہ ریلیف کیمپ پہنچ رہے ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 49
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (15-09-11)
پرانا 15-09-11, 07:01 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,119
شکریہ: 25,573
10,451 مراسلہ میں 38,591 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کریم سیلاب زدگان پر اپنا فضل فرمائے آمین ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (16-09-11)
جواب

Tags
کوارٹر, پھوٹ, واہ, واقعات, لوگ, مکمل, منتقل, بے, بچوں, تلاش, خواتین, خان, شروع, عوام, عورت, علاج, عملہ, عمارت, عمرکوٹ, عارضی, عروج, غریب, غرق, صورتحال, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سندھ میں سیلاب سے 60 لاکھ افراد بے گھر، ریلیف کیمپوں کی صورتحال سنگین، متاثرین کے مظاہرے گلاب خان خبریں 0 18-08-11 03:09 AM
لوگ عمرے کی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ کریں زیادہ ثواب ملے گا، علماء گلاب خان خبریں 0 15-08-10 03:29 AM
کرم ایجنسی:قبائل کے درمیان جاری جھڑپوں میں مزید3افراد زخمی عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:10 AM
کرم ایجنسی: تازہ جھڑپوں میں مزید2 افراد ہلاک عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:20 AM
جنوبی وزیر ستان :جھڑپوں میں سیکورٹی اہلکارجاں بحق ،3 زخمی ،ہنگو اور بونیر میں بم دھماکے،9 دوکانیں تباہ ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger