واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سندھ میں شمسی توانائی سے چلنے والے چولہے متعارف کرائے جائیں گے۔ شیخ محمد افضل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-12-10, 03:01 PM   #1
سندھ میں شمسی توانائی سے چلنے والے چولہے متعارف کرائے جائیں گے۔ شیخ محمد افضل
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 21-12-10, 03:01 PM

کراچی ، صوبائی وزیر ماحولیات و متبادل توانائی شیخ محمد افضل نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح سندھ میں بھی شمسی توانائی سے چلنے والے چولہے اور سولر پریشر کوکر متعارف کرائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں سیکریٹری ماحولیات و متبادل توانائی میر حسین علی کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ شیخ محمد افضل نے کہا کہ توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران کا پائیدار بنیادوں پر مقابلہ کرنے کیلئے متبادل توانائی کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا گیس اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت سے نمٹنے کیلئے متبادل توانائی کے ذرائع کے بارے میں عوامی آگہی پیدا کرنا ہوگی تاکہ عوام توانائی کی ضروریات متبادل توانائی کے ذرائع سے پوری کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی سے چلنے والے چولہے اور سولر کوکرز ترقی یافتہ ممالک میں بے حد مقبول ہیں ہمارے ملک میں شمسی توانائی سے چلنے والے آلات کے بارے میں آگہی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ہمارے ملک میں سورج کے ذریعے توانائی کی وافر مقدار موجود ہے جسے بروئے کار لاتے ہوئے شمسی چولہوں کے استعمال کو فروغ دیا جا سکتا ہے اس طرح شمسی توانائی کے بلب کے استعمال کے ذریعے بھی بجلی بچائی جا سکتی ہے۔
سیکریٹری ماحولیات و متبادل توانائی میر حسین علی نے اس موقع پر اجلاس کو بتایا کہ شمسی توانائی سے چلنے والے برقی آلات کے استعمال کے فروغ کیلئے محکمہ متبادل توانائی ایک ترقیاتی منصوبہ تیار کر رہا ہے کہ جس کی منظوری کے بعد سندھ کے تمام اضلاع میں شمسی توانائی کے ذرائع کے استعمال کے بارے میں آگہی مہمات چلائی جائیں گی۔ میر حسین علی نے بتایا کہ صوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل شمسی توانائی سے چلنے والے برقی آلات کے عملی مظاہرے میں شریک ہوں گے جو 29 دسمبر کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ای پی اے کمپلیکس چمڑہ چورنگی انڈسٹریل ایریا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔


سندھ میں شمسی توانائی سے چلنے والے چولہے متعارف کرائے جائیں گے۔ شیخ محمد افضل
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 135
Reply With Quote
پرانا 21-12-10, 03:05 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,104
شکریہ: 1,155
6,268 مراسلہ میں 14,151 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

شیئرنگ کا شکریہ بھائی
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, php, کار, کراچی, پیدا, وزیر, موقع, مقابلہ, ملک, منصوبہ, متعارف, اپنے, استعمال, بے, بحران, جائیں, دینا, سورج, شیخ, شمسی توانائی, عوامی, علی, صوبائی, صبح, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آئی سی سی ٹریبونل کا فیصلہ متوازن ہے، عامر، آصف اور سلمان کی کرکٹ میں واپسی مشکل ہے، ہارون لوگارٹ گلاب خان خبریں 0 07-02-11 06:37 AM
بھارت نےشمسی توانائی سے چلنے والا رکشہ متعارف کروادیا جاویداسد دلچسپ اور عجیب 4 17-07-10 09:44 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM
توحٰد کا مختصر تعارف رواں خاکہ کی صورت میں عادل سہیل توحید 0 07-12-07 09:49 AM
توحٰد کا مختصر تعارف رواں خاکہ کی صورت میں عادل سہیل توحید 0 07-12-07 09:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger