واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سندھ میں پرانا بلدیاتی، کمشنری اور پولیس نظام بحال، تمام شہری، ضلعی اور مقامی حکومتیں ختم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-07-11, 02:38 AM   #1
سندھ میں پرانا بلدیاتی، کمشنری اور پولیس نظام بحال، تمام شہری، ضلعی اور مقامی حکومتیں ختم
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 10-07-11, 02:38 AM

کراچی (نمائندہ جنگ) متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت سے علیحدگی کے بعد سندھ میں بیک جنبش قلم پرانا بلدیاتی نظام، پرانا پولیس کا نظام اور کمشنری نظام بحال کردیئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں ہفتہ کو قائم مقام گورنر سندھ نثار احمد کھوڑو نے تین مختلف آرڈی ننسز پر دستخط کردیئے جس کے تحت کمشنری نظام، سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979ءاور پولیس ایکٹ 1861ءبحال ہوگئے ہیں۔ گورنر ہاﺅس سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام گورنر نے پولیس آرڈر 2002ءکو منسوخ کرکے پولیس ایکٹ 1861ءبحال کرنے کے آرڈیننس پر دستخط کئے جس کے بعد پولیس میں آپریشن اور انویسٹی گیشن کو علیحدہ شعبوں میں تقسیم کرنے کا نظام بھی ختم ہو جائےگا۔ پریس ریلیز کے مطابق قائم مقام گورنر نثار احمد کھوڑو نے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979ءبحال کرنے کی بھی منظوری دی جس کے تحت ماضی میں کئی بلدیاتی انتخابات بھی ہوئے۔ قائم مقام گورنر نثار احمد کھوڑو نے کمشنری نظام بحال کرنے کے قانون کی بھی منظوری دی جس کی عدم موجودگی میں تمام انتظامی امور اور عوام کو سہولتیں پہنچانے اور ان کی شنوائی میں بے پناہ دشواریاں اور رکاوٹیں تھیں۔ قائم مقام گورنر نے اس سلسلے میں لینڈ ریونیو ایکٹ 1967ءمیں ترمیم کے آرڈیننس کی منظوری دی جس کے بعد صوبے بھر میں کمشنری نظام بحال ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ قائم مقام گورنر سندھ نے ہفتہ کو جو تین آرڈیننس جاری کئے، اُن میں ایک آرڈیننس ”منسوخی سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ءاور بحالی سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979ءآرڈیننس 2011ءکہلائے گا۔ اس کے تحت جنرل پرویز مشرف کا مقامی حکومتوں کا نظام مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے اور پرانا بلدیاتی نظام بحال ہوگیا ہے۔ شہری اور ضلعی اور دیگر مقامی حکومتیں اس آرڈیننس کے ذریعہ ازخود ختم ہو جائیں گی۔ میونسل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹیاں، ٹاﺅن کمیٹیاں اور پرانی یونین کونسلیں بحال ہو جائیں گی۔ دوسرے آرڈیننس کے تحت پولیس آرڈر 2002ءمنسوخ کر کے سندھ پولیس ایکٹ 2011ءبحال کر دیا گیا ہے۔ اس آرڈیننس کے اجراءکے بعد پولیس کا پرانا نظام ازخود مو¿ثر ہو جائےگا۔ تیسرا آرڈیننس ”سندھ لینڈ ریونیو (ترمیمی) آرڈیننس 2011ءکہلائے گا۔ اسکے تحت صوبہ سندھ انتظامی طور پر ڈویژنز پر مشتمل ہو گا۔ ہر ڈویژن اضلاع پر مشتمل ہوگا اور ہر ضلع سب ڈویژن پر مشتمل ہوگا۔ ڈویژن کا انتظامی سربراہ کمشنر، ضلع کا انتظامی سربراہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) /کلیکٹر اور سب ڈویژن کا انتظامی سربراہ اسسٹنٹ کلیکٹر (اے سی) ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر (ای ڈی او) (ریونیو) کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔ اب اس کی جگہ کمشنر ہوگا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر (ریونیو) کا عہدہ ختم کر کے اسکی جگہ کلیکٹر / ڈی سی کا تقر کیا جائےگا جبکہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر (ریونیو) کا عہدہ ختم کر کے اسکی جگہ اسسٹنٹ کلیکٹر تعینات کیا جائےگا۔ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ءختم ہونے اور 1979ءکا بلدیاتی نظام بحال ہونے کے بعد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، کراچی سمیت صوبہ بھر میں ضلعی حکومتیں، تعلقہ / ٹاﺅنز میونسپل ایڈمنسٹریشن اور یونین کونسلیں ختم ہوگئیں اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی )، پانچوں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی دوبارہ الگ حیثیت میں بحال ہو جائینگی، سندھ گورنمنٹ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ الگ سے انتظامی حکم نامہ جاری کیا جائےگا، حیدرآباد ضلع بھی دوبارہ پرانی حیثیت میں بحال ہو جائےگا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 123
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-07-11)
پرانا 10-07-11, 12:55 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,221
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب دیکھیے متحدہ قومی موومنٹ کس وسیع تر قومی مفاد میں کیا کرتی ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (10-07-11)
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پرانی, قائم, نثار, نظام, مکمل, مقام, مطابق, آپریشن, احمد, بے, ترمیم, جگہ, جائیں, جاری, حکومت, حکم, طور, عوام, علیحدہ, علیحدگی, عدم, صوبہ, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فوزیہ وہاب کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کردی گئی، رہائشگاہ پر پولیس تعینات گلاب خان خبریں 3 04-03-11 06:32 AM
پولیس تفتیش ٹھیک نہیں کرتی، عدالتوں پر دہشتگرد رہا کرنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے، چیف جسٹس گلاب خان خبریں 0 24-12-10 03:06 AM
عدالتیں نہ ہوتی تو پولیس عوام کو تباہ کرکے رکھ دیتی ALI-OAD خبریں 3 04-12-10 08:18 PM
کراچی، پولیس کا محاصرہ، خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑادیا ابن جلال خبریں 0 26-09-08 02:56 PM
ملتان: پولیس نے تشدد پر وکلا سے معافی مانگ لی، مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger