واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سندھ میں ہڑتا ل، ایوان صدر کے ایماء پر ہورہی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-03-11, 06:53 AM   #1
سندھ میں ہڑتا ل، ایوان صدر کے ایماء پر ہورہی ہے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 11-03-11, 06:53 AM

اسلام آباد (صالح ظافر)سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین نیب دیدار حسین شاہ کو برطرف کرنے کے فیصلے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سندھ میں ہڑتال کی اپیل کے پیچھے ایوان صدر کا ہاتھ ہے۔ صدارتی محل نے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے اعلیٰ عہدوںپر فائز افراد کے کرتوت کے حوالے سے کوئی اور ایسا فیصلہ سامنے آیا تو اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔ ملکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو منظم انداز میں علاقائی رنگ دیا جارہا ہے اور حکومت اس کی سرپرستی کررہی ہے۔ ہڑتال کامیاب بنانے کےلئے سندھ میں انتطامیہ کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔ صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو گزشتہ ہفتے صدر آصف علی زرداری کی شہر میں موجودگی کے دوران اس مقصد کےلئے الرٹ کردیا گیا تھا۔ ایوان صدر وفاقی دارالحکومت سے ہڑتال پر نظر رکھے گا اور امکان ہے کہ حکومت کی صوبے میں دونوں اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم اور اے این پی پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر خاموش رہیں گی۔ ملک بھر میں وکلاء برادری اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو سراہا رہی ہے اور پی پی پی کے فیصلے کی مزاحمت کررہی ہے۔ صدر یا وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک لفظ بھی سامنے نہیں آیا کیونکہ وہ اس افراتفر ی کی بھرپور حمایت کررہے ہیں۔ ایوان صدر کی جانب سے جمعے کے آدھے دن کے بعد ہڑتال کا اعلان واپس بھی لیا جاسکتا ہے لیکن یہ اس صورت میں ہوگا کہ اگر ان کو لگے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 112
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, پہلی, پاکستان, نظر, موجودہ, مقصد, ایم کیو ایم, انتظامیہ, انداز, اسلام, اعلیٰ, جائے, خلاف, رنگ, زرداری, سپریم, شہر, علاقائی, عدلیہ, صوبے, صورتحال, صالح, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 10 14-02-12 01:02 AM
”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:51 PM
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:32 PM
دل جو دیوانہ نہیں آخر کو دیوانہ بھی تھا جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 13-06-08 04:46 PM
استاد نصرت فتح علی خان ایوارڈ شو ایوان اقبال میں منعقد کیا جائیگا عبدالقدوس فلمی دنیا 0 27-10-07 10:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger