واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سندھ پولیس میں 5ہزار جیالوں کی بھرتی کی تیاریاں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-11-10, 07:18 AM   #1
سندھ پولیس میں 5ہزار جیالوں کی بھرتی کی تیاریاں
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 13-11-10, 07:18 AM

تقرری کےلئے متعلقہ پولیس افسران کوزبانی ہدایات جاری کی جائیں گی،ذرائع،بھرتیاں میرٹ کے مطابق ہونگی، آئی جی سندھ

اسلام آباد (انصار عباسی) سندھ پولیس نے پانچ ہزار سے زائد کانسٹیبلوں کی بھرتی کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ یہ بھرتیاں ان سنگین انتباہ کی موجودگی میں ہورہی ہیں کہ برسراقتدار پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ سیاسی افراد کو پولیس میں شامل کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں جس پر ایم کیوایم اورسندھ کی ایک انٹیلی جنس ایجنسی نے شدیدتحفظات کااظہارکیاہے۔ سندھ حکومت کے ایک سرکاری ذریعے نے تنبیہ کی کہ سندھ حکومت کی ایکنہایت طاقتور شخصیت وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی زیرنگرانی پانچ ہزار کانسٹیبلوں کی بھرتی کا عمل اس واضح سوچ کے تحتشروع کردیاگیاہے کہ محکمہ پولیس میں صرف پسندیدہ افراد کو شامل کیا جائے گا۔ یہ محکمہ پہلے ہی غیر موثر اور بدعنوان ہے کیونکہ ماضی میں بھی میرٹ کو نظرانداز کرکے اسی قسم کی بھرتیاں کی گئی تھیں۔ ذریعے نے کہا کہ سندھ کی ایک اعلیٰ انٹلیجنس ایجنسی نے بھی اسی قسم کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ دی ہے کہ صوبائی محکمہ پولیس میں انتہائی سیاسی وابستگی رکھنے والے افراد کی تقرری کی کوششیں کی جاسکتی ہیں۔ ایک ذریعے کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اپنی پسند کے کانسٹیبلوں کی تقرری کے لئے متعلقہ پولیس افسران کو زبانی ہدایات جاری کی جائیںگی۔ جب سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس سلطان صلاح الدین بابر خٹک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اصرار کیا کہ تقرریاں میرٹ اور پولیس آرڈر 2002ءمیں درج طریقہ کار کے مطابق کی جائیں گی۔ خٹک نے تصدیق کی کہ سندھ بھر سے پانچ ہزار کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جس کے لئے اخبارات میں اشتہارات کی اشاعت کے ذریعے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ سندھ کے پولیس چیف نے یقین دہانی کرائی کہ پولیس کی ملازمت کے لئے جو فرد درخواست دے گا اسے انتخاب کے یکساں طریقہ کار سے گزرنا ہوگا۔ جس میں جسمانی ٹیسٹ، تحریری امتحان اور انٹرویو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی اور تحریری امتحانات کو قاعدے کے تحت چلانے اور اس کی نگرانی ایک پولیس کمیٹی کرے گی جس کا سربراہ متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر ہوگا جبکہ انٹرویوز متعلقہ ڈی آئی جی کریںگے۔ آئی جی پی نے کہا کہ وہ امیدوار جو جسمانی اور تحریری امتحانات میں کامیاب ہوں گے، وہ انٹرویو کے مرحلے میں پہنچیں گے جہاں سلیکشن اتھارٹی کی صوابدید کام آسکتی ہے۔ ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ پی پی کے کارکنان کی تقرریوں کے لئے بھرتی کے پورے عمل کو ڈسٹرکٹ اور صوبائی پولیس چیف کنٹرول کریں گے جن میں اکثر کا تقرر میرٹ کی بجائے سیاسی رابطوں کی بنیادپر عمل میں آیا تھا۔ یہ نوٹ کرنا مناسب ہوگا کہ ایم کیو ایم جو سندھ اور مرکز دونوں میں ہی حکومت کی اتحادی جماعت کی حیثیت سے مشکلات کا شکار ہے، وہ پہلے ہی اس سال کے آغاز پر الزام لگاچکی ہے کہ پی پی پی پولیس فورس میں پانچ ہزار ”مجرموں“ کو شامل کررہی ہے، ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبہ سندھ میں جس کے مرکزی شہر کراچی میں جمعرات کو بدترین دہشت گردی کا حملہ ہوچکا ہے، اسے پیشہ ور پولیس، اعلیٰ تربیت یافتہ تحقیقاتی ڈپارٹمنٹ اور قانونی چارہ جوئی کرنے والے باصلاحیت افراد کی اشد ضرورت ہے تاہم سربراہان کی سیاسی مصلحتیں حالات کو بد سے بدتر کی طرف لے جارہی ہیں۔ یہاں تک کہ وفاقی سطح پر 500پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کا عمل وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق رکا ہوا ہے۔ مبینہ طور پر اس کی وجہ یہ ہے کہ جو افراد شارٹ لسٹ اور کلیئر ہوئے ہیں انہیں حکمرانوں کی خوشنودی حاصل نہیں ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ذریعے نے تصدیق کی کہ انہیں پسندیدہ افراد کی فہرست فراہم کی گئی تھی لیکن پولیس کی سلیکشن کمیٹی نے ان پسندیدہ افراد کی تقرری میں دلچسپی نہیں لی۔ ان تقرریوں کو تقریباً ایک سال گزر چکا ہے لیکن اب بھی وہ رکی ہوئی ہیں کیونکہ وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں کلیئر نہیں کیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 112
Reply With Quote
پرانا 13-11-10, 07:24 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,347
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کھپے کھپے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوارٹر, کوششیں, کلیئر, کنٹرول, کراچی, پولیس, پسندیدہ, وزیر, مکمل, ایم کیو ایم, الزام, انتباہ, امتحان, اسلام, اعلیٰ, تحریری, ذوالفقار, سال, شہر, طاقتور, صوبہ, صوبے, صوبائی, صلاح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی پولیس میں بھرتی کے لئے انٹرویو میں امیدواروں کے جوابات کنعان اپکے کالم 0 09-01-11 03:56 AM
بینظیر قتل کیس تفتیشی ٹیم گرفتار پولیس افسروں سے معلومات حاصل نہیں کر سکی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:11 AM
چیف جسٹس کی برہمی پر وکلاءپر پولیس تشدد کی تمام ایف آئی آرز بحال ،بے قابو پولیس کسی کی نہیں سنتی جاویداسد خبریں 0 24-11-10 05:25 PM
سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM
نئے طریقے اختیارکرکے گیس و بجلی کے بلوں میں کمی لائی جا سکتی ہے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger