|
سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر غور

13-04-08, 06:31 PM
سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر غور
کراچی۔۔۔۔۔۔سندھ کابینہ کے پہلے اجلاس میں صوبے خصوصاً کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا اور صورت کو بہتر کرنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک صوبائی کابینہ کے اکیس ارکان اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان، آٹے اور دیگر غذائی اشیاء کے بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں ، نگران سیٹ اپ کے دور میں کئے گئے غیر قانونی فیصلوں کو ختم کرنے سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت اور تجاویز دی گئیں۔ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شازیہ مری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی محکمہ اطلاعات کی کارکرگی کو بہتر اور جدید بنایا جائیگا۔ اور میڈیا کی تجاویز پر ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ صوبے میں نگران حکومت کے فیصلوں کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا۔ آٹے اور دیگر غذائی اشیاء کے بحران، قیمتوں میں اضافے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف تجاویز کی روشنی میں کارروائی کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ کابینہ میں جو محکمے خالی ہیں وہ جلد پر ہو جائیں گے۔ شازیہ مری نے کہاکہ کابینہ نے سندھ میں امن وامان کی بد ترین صورتحال پر تشویش کا اظہا رکیا ہے اور اس کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور ستائیس دسمبر کے بعد انسداد دہشت گردی کے تمام مقدمات ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ کو وفاقی مشیر داخلہ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو عمارتوں کو رینجرز سے خالی کراکر متبادل جگہ فراہم کیا جائیگی۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|