واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سندھ کی خراب ترین صورتحال پرگورنر مستعفی ہوجائیں، شاہ فرید الحق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 10:04 AM   #1
سندھ کی خراب ترین صورتحال پرگورنر مستعفی ہوجائیں، شاہ فرید الحق
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 10:04 AM

سندھ کی خراب ترین صورتحال پرگورنر مستعفی ہوجائیں، شاہ فرید الحق



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر سید شاہ فرید الحق نے کہا ہے کہ سندھ کی خراب ترین صورتحال پر گورنر سندھ استعفیٰ دیدیں، اہالیان سندھ کو 8 سالوں میں صرف امن بھی نہیں مل سکا۔ یہ بات انہوں نے جے یو پی صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل محمد ہاشم صدیقی ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اب تو صوبہ سندھ کے عوام بدترین معیشت، مہنگائی اور بیروزگاری کے مطالبے کو چھوڑ کر صرف امن کی تلاش کر رہے ہیں جو موجودہ گورنر، حکومت سندھ اور بالخصوص پرویز مشرف کا سیاہ کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز روز کی فائرنگ، ہنگامے، قتل وغارت گری اور بم دھماکوں نے کراچی، حیدرآباد سندھ اور پاکستان بھرکے عوام کو نفسیاتی مریض بنادیا ہے۔ پروفیسر سید شاہ فرید الحق نے کہا کہ کراچی کے عوام کو نام نہاد ترقیاتی منصوبوں اور فوٹو سیشن کے ذریعے بے وقوف بنانے کا عمل اب بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ مسلح دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں مگر حکومت کے کسی ایک بھی ذمہ دار نے استعفیٰ دینے کی جرأت نہیں کی۔ وزیراعلیٰ، گورنر اور سٹی ناظم خود محصور ہوگئے ہیں اور عوام کو دکانیں کھولنے اور معمولات زندگی رواں رکھنے پر مجبور کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور اس کا ذمہ دار حکمرانوں کا ٹولہ ہے جو 50 سال تک صرف اپنی بادشاہت قائم رکھنا چاہتا ہے۔ جھوٹے دعوؤں، جھوٹی تسلیاں اور ترقی کے جھوٹے اعدادوشمار سے عوام کا پیٹ بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ سندھ بھر میں سیکورٹی فورسز اور حکومت کی رٹ کا کوئی وجود نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلا کر ہنگامہ آرائی اور بعدازاں انتخابات کے التواء کا جواز پیدا کیا جا رہا ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 266
Reply With Quote
جواب

Tags
فوٹو, ہنگامہ, پاکستان, مہنگائی, موجودہ, بادشاہت, تلاش, زندگی, سپریم, صوبہ, صورتحال, صدیقی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مستعفی وزراء کو نئی کابینہ میں نہ لینے کا مطلب ناپسندیدگی نہیں، صدر، وزیراعظم گلاب خان خبریں 2 12-02-11 02:52 AM
کمپیوٹر پر وقت بچائیں، شارٹ کٹ کیز استعمال کریں! کانتا عمومی سائنس 0 11-11-08 10:55 AM
صدر مشرف کے استعفے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، راشد قریشی مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 09:53 PM
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:04 AM
انتخابات ملتوی کرنے کیلئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں، فضل الرحمن عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger