|
سندھ ہائیکورٹ،جیو کی آئینی درخواستیں ،سماعت پہلے سوا4 بجے تک موخر، پھر تاریخ دفتر مقرر کر ے گا کی اطلاع

13-11-07, 09:08 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد افضل سومرو اور جسٹس محمود عالم رضوی نے جیو کی آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔ جیو کے وکیل محمد علی مظہر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی درخواست صرف پیمراآرڈیننس میں ترمیم کے حوالے سے ہے اور اس میں ایمرجنسی یا پی سی او کو زیر بحث نہیں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایمرجنسی کے بعد بنیادی حقوق معطل ہوچکے ہیں لیکن دستور کے آرٹیکل اٹھارہ جو حق کاروبار کی ضمانت دیتا ہے وہ معطل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیو کے تمام چینلز پیمرا کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہیں لیکن آرڈیننس میں ترمیم کی گئی اور اس پرعمل درآمد سے پہلے ہی جیو کے تمام چینلز اور دیگر نجی چینلز کو بغیر کسی نوٹس کے بند کردیا گیا۔ محمد علی مظہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تک چینلز کو چلنے کی اجازت نہیں دی جاتی یہ کیسے کہا جاسکتا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد ہورہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کی مانیٹرنگ اور ویجیلنس ٹیم بھی ہے جو چینلز کے چلنے کی صورت میں اس بات کا تعین کرسکتی ہے کہ کون اس کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کی ترمیمی شقیں صرف نیوز چینلز پر لاگو ہوتی ہیں جبکہ درخواست گزاروں کے اسپورٹس، انٹرٹینمنٹ اور میوزک چینلز کو بھی بند کردیا گیا ہے اس بندش کی وجہ سے چینلز کو بھاری مالی نقصانات ہورہے ہیں۔ تمام چینلز کی بندش کے باعث پاکستانی ناظرین پاک انڈیا کرکٹ سیریز دیکھنے سے محروم رہے جبکہ دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوصلے بھی پست ہوئے۔ جیو نیٹ ورک کے سوا باقی تمام تفریحی چینل چل رہے ہیں جو امتیازی سلوک ہے۔ فاضل جج محمود عالم رضوی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے دریافت کیا کہ اس امتیازی سلوک کی کیا وجہ ہے اور جیو کے اسپورٹس، انٹرٹینمنٹ اور نوجوانوں کے چینلز بحال کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ وفاقی حکومت سے معلوم کرکے بتایا جائے۔ اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے ہدایت لینے کا وقت مانگا جس پر عدالت نے سماعت سہ پہر سوا چار بجے تک موخر کردی تاہم وکلاء جب سوا چار بجے عدالت پہنچے تو یہ اطلاع دی گئی کہ درخواستوں کی سماعت وقت درکار ہونے کے باعث ملتوی کردی گئی ہے اور آئندہ سماعت کی تاریخ دفتر مقرر کرے گا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|