واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سندھ ہائیکورٹ،8معزول ججز نے دوبارہ حلف اٹھا لیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-08-08, 07:58 PM   #1
سندھ ہائیکورٹ،8معزول ججز نے دوبارہ حلف اٹھا لیا
تفسیر حیدر تفسیر حیدر آف لائن ہے 27-08-08, 07:58 PM


سندھ ہائی کورٹ کے معزول ججوں میں سے 8 نے حلف اٹھالیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جسٹس انور ظہیر جمالی نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ان سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے حلف لیا۔جبکہ دیگر سات ججز جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس ظفر احمد خان شیروانی، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس سلمان انصاری، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عبدالرشید کلوڑ نے بھی حلف اٹھا لیا ہے ۔ان سے چیف جسٹس انو ر ظہیر جمالی نے حلفلیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے آج وزارت قانون کی جانب سے سند ھ ہائی کورٹ میں ججزکی تعداد 28سے بڑھا کرچالیس کرنے اور آٹھ معزول ججز کی دوبارہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔

 
تفسیر حیدر's Avatar
تفسیر حیدر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 207
Reply With Quote
پرانا 27-08-08, 08:00 PM   #2
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,793
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مشرف کے غیر آئینی اقدام کو تقویت ملے گی،اعتزاز احس

سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس سمیت آٹھ ججوں نے حلف اٹھا لیا ہے۔ وکلا رہ نماؤں کا کہنا ہے کہ ججوں کی حلف برداری وکلا تحریک کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے لیکن وکلا کی تحریک مزید جلا پکڑے گی۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ججوں کے حلف اٹھانے کے اقدام سے بہت دکھ ہوا ہے، آج حلف لینے والے ججوں نے بڑی ہمت سے ساتھ دیا تھا مگر شاید وہ حوصلہ ہار گئے ہیں، اب تو بس نتیجہ نکلنے ہی والا تھا۔انہوں نے کہا کہ ججوں کے اس عمل سے سابق صدر مشرف کے غیر آئینی اقدام کو تقویت ملے گی ۔چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ آج بھی جسٹس صبیح الدین احمد کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تسلیم کرتے ہیں۔ معزول چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے ترجمان اطہر من اللہ نے کہا کہ ججوں کی بحالی پر انہیں اعتراض نہیں ہے مگر غلط طریقہ کار کی وجہ سے سترہ مہینوں کی تحریک پر ضرب مارنے کے مترادف ہے
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, نیوز, آج, اللہ, امیر, خان, سپریم, علی, صبیح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معزول ججز 15مئی تک بحال ہو جائینگے ،آصف زرداری ابن جلال خبریں 2 29-04-08 06:54 PM
معزول عدلیہ کی بحالی پر حکمران اتحاد کی اہم بات چیت آئندہ ہفتے ہوگی ابن جلال خبریں 0 12-04-08 05:34 PM
معزول جج اور بدنیت حکومت شیخ ہمدان سیاست 1 12-04-08 05:00 PM
معزول ججوں کو عدالتوں میں بٹھائینگے،آصف زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 11:51 AM
حکومت مخالف تحریک کو روکنے کیلئے معزول ججزکوانتخابات تک رہا نہ کرنیکا فیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger