|
سندھ ہائیکورٹ آج ،جیو کی نشر یات پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کر یگی

20-11-07, 09:19 AM
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جناب جسٹس منیب احمد خان اور جناب جسٹس عبدالرحمن فاروق پیرزادہ پر مشتمل ڈویژن بنچ منگل 20 نومبر کو جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سوپر اور آگ ٹیلیویژن چینلز کی نشریات پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کریگا، یہ درخواستیں انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن اور برڈز پرائیویٹ لمیٹڈ نے داخل کی ہیں۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 3 نومبر کو صدر جنرل پرویز مشرف نے پی سی او کے تحت ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ وزارت اطلاعات اور پیمرا نے ساڑھے 5 اور 6 بجے کے دوران تمام نجی چینلز کی نشریات پر ملک بھر میں پابندی عائد کر دی تھی اور کیبل ٹی وی آپریٹرز کو زبانی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ نجی چینلز کی نشریات ٹرانسمٹ نہ کریں اور یہ تمام کام بغیر کسی تحریری ہدایت اور اظہار وجوہ کے نوٹس دیئے بغیر کئے گئے جو قدرتی انصاف کے اصولوں کے خلاف اور غیر قانونی ہیں۔ واضح رہے کہ بعد میں حکومت پاکستان کے دباؤ پر دبئی کے حکام نے جیو نیوز کی نشریات ہی بند کردیں۔ جیو کی نشریات بند ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور عوام نے سخت احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ نشریات پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے تاکہ ملک اور بیرون ملک ہونیوالے واقعات سے باخبر رہا جاسکے، تاہم حکومت نے اب تک سول سوسائٹی کے کسی طبقے کی بات نہیں سنی جس سے عوام اب حکومت کے عہدیداروں سے مایوس ہوگئے اور انکی نظریں عدالت عالیہ پر لگی ہیں کہ وہ معاشرے میں ہونیوالی تمام ناانصافیوں کا ازالہ کرتی ہے لہٰذا اس نا انصافی پر بھی ضرور کارروائی کی جائے گی ۔عوام اپنے پسندیدہ چینلز دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں اور اس کیلئے انہوں نے اپنی تمام امیدیں عدلیہ سے وابستہ کرلی ہیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|