جنیوا ... سوئزرلینڈ کے تین پائلٹوں نے57 گھنٹے اور54منٹ میں دنیا کا چکر لگا کر نیا ورلڈریکارڑ قائم کر لیا ۔ سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے تین پائلٹوں نے ریکارڑو مورٹارا کی قیادت میں روک ویل سیبرلائن 65 نامی جیٹ طیارے میں دنیا کا سفر58 گھنٹوں کے اندرطے کرکے نیاریکارڑ قائم کرلیا ہے۔ اس دوران انھوں نے 647کلومیٹرفی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے 36ہزار900کلومیٹرپر پھیلے 33ممالک کے اوپر پروازکی۔جنیوا واپس پہنچنے پررکارڈو مورٹارانے بتایا کہ دوران سفر فیول لینے کے لیے انھوں نے کسی بھی اسٹاپ پر15 سے 20 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں لیا۔ پرائیویٹ طیارے میں دنیا کے سفر کاسابق ریکارڑ امریکی ہواباز اسٹیو فوسٹ کا تھا جنھوں نے یہ فاصلہ67 گھنٹے میں مکمل کیا تھا۔
حوالہ: جنگ