| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 337
|
||||
| 4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
السلام علیکم
شکریہ بھائی کنعان عالم کفر کی جانب سے عید کے دن کا تحفہ مسلمان مومنوں کے نام، اب کیا فرماتے ہیں "روشن خیال اعتدال پسند" کفر کے غلام؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟کیسے کفار کے اس طمانچے کی صفائی پیش کریں گے؟؟؟؟؟؟؟
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
|
|
|
|
| sahj کا شکریہ ادا کیا گیا | کنعان (30-11-09) |
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم ساحج بھائی صاحب
بھائی خبر پوری پڑھا کریں اور پھر اس پر تجزیہ کیا کریں۔ یہ نہیں دیکھا کریں کہ کہاں پر لچک دکھائی گئی ھے اور اسے اپنے تجزیہ کا حصہ بنا لیا جائے۔ اگر کوئی ایسی بات ہوئی تو ان کے پاس کورٹ کا حق ھے یہ نہیں ھے کہ وہ ولڈوزر چلا دیں گے جو بھی ہو گا دونوں فریقین کے مابین اور رضامندی سے ہو گا۔ ہر ملک کی داخلی اور خارجی پالسیاں ہوتی ہیں۔ یورپ میں اس طرح کے واقعات سننے میں آ رہے ہیں انگلینڈ میں ایسا کچھ نہیں ھے کیونکہ یہاں پر لوکل کونسلر پاکستانی برٹش مسلمز کی تعداد بہت زیادہ ھے میئر بھی ہیں اور پھر پارلیمنٹ میں بھی پاکستانی برٹش مسلمز ایم۔ پیز بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہاں پر میناروں والی مساجد بہت ہیں اور بغیر میناروں کے تو انگنت ہیں۔ یہاں پر کسی کو کوئی بھی ایسا مسئلہ درپیش نہیں۔ فکر نہیں کریں یہاں پر مسلمان پاکستان کی نسبت بہت محفوظ ہیں کسی مسجد میں بم نہیں چلتا اور نہ ہی مسلمانوں کو سڑکوں پر پیٹا جاتا ھے اور نہ ہی کسی مسلمان کے گھر آگ لگائی جاتی ھے۔ والسلام |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (01-12-09), حیدر (30-11-09) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,984
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہر کیف 47 فیصد غیر جانبدار عوام ایک بہت بڑی تعداد ہے۔اور کنعان بھائی آپکا تبصرہ کچھ سیاق و سباق سے ہٹا ہوا محسوس ہوا
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم بھائی صاحب
اگر آپ سیاق و سباق کا بھی ذکر کر دیتے تو مجھے آپ کو سمجھانے میں آ سانی ہوتی خیر اگر کوئی ایسی بات ہو تو بے دھڑک لکھ دیا کریں۔ نشاندہی کروائیں میں ابھی آپ کو کنفرم کر دیتا ہوں۔ ان ملکوں میں ووٹنگ ہوتی ھے وہ اتنی اہمیت نہیں رکھتی اس پر پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں اب اس ووٹنگ پر آپ کو سمجھانے کی کوشش کروں گا تو اس پر آپ کو اور بھی بہت سی باتیں بتانی پڑیں گی۔ کچھ علاقے ہوتے ہیں جہاں کے رہائشی کسی بات پر اعتراض کرتے ہیں تو کسی بات کی اجازت نہیں ملتی اس میں کوئی بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ یہ آج کی خبر ھے اسے بھی پڑھ لیں سوئس وزارت خارجہ کا بھی بیان ھے اس میں۔ ![]() |
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | فاروق سرورخان (01-12-09) |
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
مبارک ھو آپ کو ،بہت اچھا انداز ھے آپ کا بھی، |
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 247
کمائي: 5,376
شکریہ: 243
177 مراسلہ میں 390 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہاں یہ بات مد نظر رہے کہ ووٹ دینے والوں کی اکثریت نے میناروں پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا ہے ، عوام کی اکثریت نے نہیں -کیونکہ ووٹنگ میں صرف آدھی آبادی نے ہی حصہ لیا ہے -
ریفرنڈم سے قبل سب کا خیال تھا ، کہ اکثریت پابندی کے خلاف ہے - |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
قوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر کا فرمان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کے ذریعے مساجد کے میناروں کی تعمیر پرپابندی کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس سے متعدد ممالک میں غیر ملکیوں کے خلاف خوفناک مہم شروع ہوسکتی ہے اور یہ اقدام سوئٹزرلینڈ کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے بھی زمرے میں آئے گا. اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نیوی پلے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام یا کسی بھی دوسرے مذہب سے وابستہ تعمیراتی ڈھانچے پرپابندی کا فیصلہ واضح طور پر امتیازی ہے اور اس کے خوفناک مضمرات ہوں گے. انہوں نے کہا کہ'' میناروں کی تعمیر پر پابندی کا فیصلہ نہ صرف امتیازی بلکہ تقسیم پیدا کرنے والا ہے اور اگر سوئٹزرلینڈ یہ اقدام کرتا ہے تو یہ ایک بدقسمتی ہوگی اور یہ ملک بین الاقوامی انسانی حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا''. ''میں ہر کہیں رہنے والے لوگوں پر زوردوں گی کہ وہ اس امتیازی ایشو کو سنجیدگی سے لیں.اگر امتیازی فیصلے پر عمل درآمد اورعدم رواداری کی اجازت دے دی جاتی ہے تو اس سے نہ صرف ہدف بنائے جانےو الے گروپ کے کے ارکان کو انفرادی طور پرنقصان پہنچے گا بلکہ اس سے پورے معاشرے میں تقسیم اور اسے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے''.نیوی پلے کا اپنے بیان میں کہنا تھا. آزاد ماہرین پر مشتمل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ میناروں پر پابندی کے اقدام سے سوئٹزر لینڈ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنونشن کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہوگا حالانکہ اس نے اس معاہدے پردستخط کررکھے ہیں. نیوی پلے کے ترجمان روپرٹ کولویلی نے ایک نیوزبریفنگ کے دوران سوئٹزر لینڈ کے پابندی کے اقدام کو انسانی اور شہری حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی قراردینے سے گریز کیا ہے.انہوں نے کہا کہ اگر اس فیصلے کے ناقدین اس کوکسی عدالت میں چیلنج کرتے ہیں تو پلے کے دفتر کی جانب سے بھی عدالت میں اپنی ایک رائے پیش کی جائے گی. |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
افسوسناک اقدام کا جواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان اور ترکی نے سوئٹزرلینڈ میں مساجد کے میناروں پر پابندی کے لئے ریفرنڈم کو بنیادی انسانی اقدار اور آزادیوں کے خلاف ایک ''بدقسمت پیش رفت'' قراردیا ہے. ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوئس عوام کے اس فیصلے کی وجہ سے ہمارے ملک کے عوام کو گہرا صدمہ پہنچا ہے.بیان میں اس توقع کا اظہار کیا گیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ صورت حال کی بہتری کے لئے اقدامات کرے گا. پاکستان نے سوئٹزرلینڈ میں مساجد کے میناروں کے خلاف عوامی ریفرنڈم پر تنقیدکرتے ہوئے اس فیصلے کی واپسی پر زوردیا ہے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نےمنگل کواسلام آبادمیں جاری کردہ بیان میں کہا کہ مساجد کے میناروں کے خلاف سوئس ریفرنڈم کا نتیجہ دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کے لئے غیرمعاون اقدام ہے. ترجمان دفتر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ سوئٹزرلینڈ کی حکومت، جو خوداس ریفرنڈم کی مخالف رہی تھی ، اب آئین کے تحت اقدام کرکے ریفرنڈم کے فیصلے کو ختم کرائے گی سوئٹزرلینڈ کے کثیر الاشاعت روزنامے بلک نے ریفرنڈم میں میناروں کی تعمیر پر پابندی کادفاع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سے مذہبی آزادی پرکوئی قدغن نہیں لگتی اور غیر ملکی تارکین وطن کوسوئس معاشرے میں جذب ہونے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے. بلک نے منگل کو اپنے صفحہ اول پر یہ شہ سرخی جمائی ہے:''ہمیں خودپر شرمندہ نہیں ہونا چاہئے''.اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ ''ہمیں اس سوال کا ایک واضح جواب درکار ہے کہ کیا مسلمان کسی اگر،مگر کے بغیر ہمارے قانونی نظام کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں''. سوئٹزرلینڈ میں اتوار کو منعقدہ ریفرنڈم میں ستاون فی صد سے زیادہ ووٹروں نے مساجد کے میناروں کی تعمیر پر پابندی کی منظوری دی تھی.مساجد کے میناروں پر پابندی کے لئے مہم سوئٹزرلینڈ کی بڑی جماعت سوئس پیپلز پارٹی ایس وی پی نے چلائی تھی اور اس کا دعویٰ تھا کہ مینار مسلمانوں کی سیاسی اورمذہبی قوت کی علامت ہیں.سوئس قواعدوضوابط کے تحت ایس وی پی نے پابندی لگوانے کے لئے ریفرنڈم کے انعقاد کی غرض سے اٹھارہ ماہ کے دوران ایک لاکھ اہل ووٹروں کے دستخط حاصل کئے تھے. سوئس حکومت میناروں کی تعمیر پر پابندی لگانے کے لئے ریفرنڈم کے انعقاد کی مخالفت کرتی رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ا س اقدام سے ملک کا بیرونی دنیا میں تشخص مجروح ہوگا.سوئس حکومت کا موقف تھا کہ میناروں پر پابندی مذہبی آزادی اورانسانی حقوق کے بھی خلاف ہے اور اس سے انتہا پسندی کو فروغ ملے گا. واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں مسلمان اقلیت کے حکومت اورعیسائی اکثریت کے ساتھ تعلقات ناخوشگوار رہے ہیں.اس ملک کی کل آبادی ستتر لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جن میں قریباًچار لاکھ مسلمان ہیں اور اسلام عیسائیت کے بعد اس ملک کا دوسرا بڑا مذہب ہے |
|
|
|
| sahj کا شکریہ ادا کیا گیا | ھارون اعظم (02-12-09) |
|
|
#11 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سوئٹزرلینڈ کے فیصلے کی مذمت
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشین کی سربراہ نے سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں کی تعمیرات میں پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سخت امتیازی فیصلہ قرار دیا ہے۔ یہ بات منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر میں سیکرٹری جنرل بانکی مون کی نائب ترجمان میری اکابے نے میڈیا کو معمول کی بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نیوی پلے کے حوالے سے کہی۔ سیکرٹری جنرل کی نائب ترجمان نے انسانی حقوق کی ہائي کمشنر کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ہائي کمشنر نیوی پلے نے سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں کی تعمیر پر لگائی جانیوالی پابندی کو، جو ریفرنڈم میں اکثریتی ووٹ کے نتیجے میں عمل میں آئي ہے، انتہائي امتیازی، سوئس سماج کو تقسیم کرنے والا اور بدقسمت فیصلہ کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سوئٹزر لینڈ بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں سے رو گردانی کا مرتکب ہوگا۔ قوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائي کمشنر نے سوئٹزر لینڈ میں مساجد پر پابندی کے فیصلے کو عدم برداشت اور نسل پرستی پر مبنی سیاست کا وہ تسلسل قرار دیا جس کے تحت اس سے قبل غیر ملکیوں، تارکین وطن اور سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کے خلاف پوسٹر چسپاں کیے جاتے رہے ہیں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائي کمشنر نیوی پلے کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ میں جمہوری ووٹ کی مذمت کرنے سے ہچکچاتی ہوں لیکن مجھے اس کی مذمت کرنے میں کوئي ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ سوئٹزر لینڈ سمیت کئی ممالک میں غلط طور پر مسلمانوں سے خوف کے ہیجان پر مبنی سیاسی مہموں نے ایسے فیصلوں کو جنم دیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں عوام کے ایک حلقے کا کہنا ہے کہ مساجد کے میناروں کی تعمیر پر پابندی سوئٹزر لینڈ میں ملکی یکجہتی کو فروغ دے گی اور یہ کہ اس سے مسلمانوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا اصل میں ایسے غیر معمولی دعوے ہیں جس سے ایک مخصوص مذہب سے تعلق رکھنے والوں کے نشانات کو ہی نشانہ بنایا جائے گا۔ انسانی حقوق کی ہائي کمشنر نیوی پلے نے کہا کہ اگرچہ سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے ریفرنڈم کے قدم کی حمایت نہیں کی تھی لیکن ایک مخصوص مذہب سے تعلق رکھنے والی علامات کی یعنی مسلمانوں کی مساجد کے میناروں پر پابندی کا فیصلہ واضح طور پر امتیازی سلوک ظاہر کرتا ہے۔ ہائي کمشنر نیوی پلے نےکہا کہ انہیں سوئس ووٹروں کے فیصلے سے دکھ پہنچا ہے جو انکے اس ماضي سے ہٹ کر ہے جس میں وہ ہمیشہ بنیادی انسانی حقوق کی حمایت کرتے آئے ہیں۔ عاصمہ جہانگير نے بھی، اقوام متحدہ کے ایک اعلامیے کے مطابق، انسانی حقوق کی ہائي کمیشن میں سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں کے تعمرات پر پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اس کے خلاف ووٹ دیں ترجمان نے ہائي کمسشنر نیوی پلے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’نسل پرستی اور عدم رواداری کی بنیاد پر کی جانیوالی سیاست جہاں کہیں بھی ہو ہر گز قبول نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سیاست اگر جڑ پکڑنے لگي تو اس سے نہ فقط ایک مخصوص مذہب سے تعلق رکھنے والے نشانہ بننا شروع ہونگے بلکہ اس سے سماج بھی تقسیم ہونے لگے گا۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائي کمشنر نے سوئٹزر لینڈ میں مساجد پر پابندی کے فیصلے کو عدم برداشت اور نسل پرستی پر مبنی سیاست کا وہ تسلسل قرار دیا جس کے تحت اس سے قبل غیر ملکیوں، تارکین وطن اور سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کے خلاف پوسٹر چسپاں کیے جاتے رہے ہیں۔ اس سے قبل سیکرٹری جنرل بانکی مون کی انسانی حقوق پر خاص ایلچي اور پاکستان میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن عاصمہ جہانگير نے بھی، اقوام متحدہ کے ایک اعلامیے کے مطابق، انسانی حقوق کی ہائي کمیشن میں سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں کے تعمرات پر پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اس کے خلاف ووٹ دیں۔ ربط : سوئٹزرلینڈ کے فیصلے کی مذمت |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| 9/11, color, کورٹ, کنعان, پاکستانی, پسند, واقعات, نفرت, نظر, مکمل, میناروں, مسجد, world, آبادی, آج, اسلام, اسلامی, بھائی, خلاف, خبر, سوئٹزرلینڈ, عید, عوام, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| این او سی نہ ہونے پر سوئٹزر لینڈ کا باشندہ لورالائی سے کوئٹہ واپس | گلاب خان | خبریں | 0 | 28-02-11 05:10 AM |
| سوئٹزر لینڈ میں مساجد کے میناروں پر پابندی - | حیدر Rehan | اسلام اور معاشرہ | 0 | 18-01-10 11:02 AM |
| سوئٹزرلینڈ: میناروں پر پابندی کی حمایت | ھارون اعظم | خبریں | 7 | 01-12-09 11:17 AM |
| سوئٹزرلینڈ میں میناروں کے خلاف مہم | چاچا کمال | اسلام اور مغربی دنیا | 8 | 04-01-09 07:33 PM |
| سوات: پختون نوجوانوں اور بزرگوں کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 10:06 AM |