|
سوئی،پنجاب کو گیس فراہم کر نے والی پائپ لائنیں اڑادی گئیں،واپڈا کے بجلی گھروں کو فر اہمی معطل

26-11-07, 08:36 AM
سوئی (جنگ نیوز) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں نامعلوم افراد نے پنجاب کوگیس فراہم کرنے والی30 اور24 انچ قطرکی پائپ لائنوں کودھماکاخیز موادسے اڑا دیا جس کے بعد واپڈا کے تمام پاور ہاؤسزکو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے سوئی میں ڈولی چیک پوسٹ کے قریب پنجاب کوگیس فراہم کرنے والی 30 اور 24 انچ قطرکی پائپ لائنوں کے قریب دھماکاخیزمواد نصب کررکھا تھاجوزورداردھماکوں سے پھٹ گیا اور ان دونوں پائپ لائنوں کا کئی فٹ حصہ تباہ ہوگیا اورآگ بھڑک اٹھی تاہم بعد میں سوئی پلانٹ میں گیس کمپریسر کوبندکردیا گیا اورکئی گھنٹے بعد پائپ لائنوں میں موجود گیس ختم ہونے کے بعد آگ بجھ گئی۔ان پائپ لائنوں سے پنجاب کے کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔ واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ سوئی ناردرن گیس کے ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد گیس کی کمی کے پیش نظرکوٹ ادو پاور اسٹیشن‘ مظفرگڑھ تھرمل پاور‘ روش تھرمل پاور‘کبیر والا تھرمل پاور‘ نیچرل گیس پاوراسٹیشن اور پیراں غائب ملتان سمیت واپڈا کے تمام پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے جبکہ پاک عرب فرٹیلائزر فیکٹری کو بھی فراہمی کم کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی متاثرہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کرکے گیس کی فراہمی بحال کردی جائیگی ۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|