|
سوات،سیکورٹی فورسز کی طالبان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری،چار باغ،مٹہ میں پیش قدمی

04-12-07, 09:35 AM
سوات(نمائندہ جنگ ایجنسیاں)سوات میں سیکیورٹی فورسزکا شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور طالبان کے ٹھکانوں پرشدید حملے میں اسلحہ اور تیل ڈپو تباہ ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کا چار باغ اور مٹہ کے بالائی علاقوں تک پیش قدمی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پیر کی رات توتانوبانڈی،روڈمینگار اور پوچار کے مغرب میں واقع شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر آرٹلری سے زبردست فائر نگ کی گئی جبکہ دن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے کوز شورمیں شدت پسندوں کے پٹرول اور اسلحہ کے ڈھیر کو تباہ کر دیا ۔برہ بانڈی اورننگولئی میں چیک پوسٹوں کی تعمیر کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مزید پیش رفت کی ہے اور بریم پل میں ایک چیک پوسٹ قائم کیا ہے جبکہ پس مٹہ اور شور میں ہر قسم کی نقل و حرکت کو موثر طریقہ سے کنٹرول کیاجارہاہے۔دریں اثناء سیکیورٹی فور سزنے مقامی آبادی کی مدد سے ننگولئی میں پیر کی صبح اسلحہ کا بہت بڑا گودام دریافت کیاہے۔سوات میڈیا سینٹرکے ترجمان میجر امجد اقبال کے مطابق سوات کی بہادر عوام نے علاقے میں جاری آپریشن میں مکمل تعاون کیاہے اور علاقے سے شدت پسند وں کو نکالنے کے سلسلے میں مسلح افواج پر مکمل اعتماد اور یقین کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے ان خبروں کی تردیدکی کہ سیکیورٹی فورسز عام آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران اب تک کسی مسجد یا مدرسے کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے تاہم ان گھروں کو نشانہ بنایاگیاہے جہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، وادی کے غیور عوام سے ایک دفعہ پھر اپیل کی گئی ہے کہ وہ علاقے سے شدت پسندوں کو نکالنے کے سلسلے میں اپنا تعاون جاری رکھیں کیونکہ مشترکہ کوششوں سے سوات کے امن پسند لوگ جلد ہی ایک پر امن زندگی گزارنے کے قابل ہونگے۔دوسری جانب آپریشن کے دوران ننگولئی میں ایک گھرسے بھاری مقداریں اسلحہ ،بم اورخودکش جیکٹس کے علاوہ دیگرتخریبی مواد برآمدکرلیاگیاہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|