واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سوات، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے باعث 10 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-08-10, 03:15 AM   #1
سوات، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کے باعث 10 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 27-08-10, 03:15 AM

امداد میں مزید تاخیر سے بڑا انسانی المیہ رونما ہونے کا خدشہ، علاقے میں قحط کا سماں ہے، لوگ ابلے ہوئے شلغم کھانے پر مجبور ہیں

سوات (بیورو رپورٹ) سوات کی وادی گجر گبرال اورمانکیال کے مضافات میں غذائی اور ادویات کی قلت کے باعث 10 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں متاثر ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مانکیال کے رہائشی ملک ہارون خان نے تین روز پیدل سفر کر کے مینگورہ پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں حالیہ شدید سیلاب کے دوران تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال اورمضافات میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور 100 سے زیادہ مکانات سیلابی ریلے سے تباہ ہو چکے ہیں اسی طرح 50 کنال اراضی پر تیار فصلیں اورباغات بھی بہہ چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مانکیال اورمضافاتی علاقوں میں راستوں کی بندش کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث لوگ ابلے ہوئے شلغم کھانے پر مجبور ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ مضافاتی علاقوں میں بھوک اور ادویات نہ ملنے کے باعث دس بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک مانکیال اور مضافات کے متاثرین کی کوئی امداد نہیں کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں قحط کا سماں ہے اور اگر بروقت امداد نہ پہنچائی گئی تو علاقے میں بڑا انسانی المیہ ہو سکتا ہے ادھر فلڈ ریلیف کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عبدالواحد کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گجر گبرال میں طبی سہولیات اور ادویات ختم ہو گئی ہیں جبکہ راستوں کی بندش کے باعث مریضوں کو کالام اور دیگر علاقوں میں پہنچانا ناممکن ہے جس کے باعث زچگی کے دوران ایک خاتون بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث موت کی وادی میں چلی گئی جبکہ دیگر دو افراد بھی علاقے میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئے ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 94
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے،, کھانے, کوئی, کرتے, گئی, گجر, وجہ, لوگ, میڈیا, موت, ملک, ملنے, متاثر, مطابق, بڑا, بچوں, بچے, خان, خبر, سفر, شدید, علاقہ, علاقے, عبدالواحد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان گلاب خان خبریں 0 19-02-11 03:44 AM
گیلانی کی افتخار سے ملاقات، ’خوشخبری کی نوید کنعان سیاست 6 18-02-10 10:18 AM
متضاد تفصیلات، شہادتیں ضائع ہوگئیں، اسکاٹ لینڈ یارڈ سوالوں کا کیا جو اب دیگی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:24 AM
سوات: پختون نوجوانوں اور بزرگوں کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:06 AM
جاوید ہاشمی کی بینظیر سے ملاقات، آمریت کیخلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:09 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger