|
سوات آپر یشن آخر ی مراحل میں داخل،وزیر ستان میں خواتین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کا انکشاف

06-12-07, 09:05 AM
سوات آپر یشن آخر ی مراحل میں داخل،وزیر ستان میں خواتین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کا انکشاف
اسلام آباد (جنگ نیوز) نگران وزیرداخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد نواز خان نے کہا ہے کہ سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، علاقے سے جنگجوؤں کے مستقل خاتمے کیلئے مٹہ میں مستقل فوج تعینات کی جائے گی جبکہ پشاور میں حالیہ خودکش حملہ اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ وزیرستان میں اب خواتین حملہ آور بھی تیارکی جا رہی ہیں۔بدھ کو ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے پولیس اسٹیشن وزیٹرویک کے دوران ملک کے بہترین پولیس اسٹیشن کے ذمہ داران کو ایوارڈ دینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہسوات میں فوجی آپریشن کے بعد حالات معمول پر آرہے ہیں،یہاں آپریشن آخری مراحل میں ہے جبکہ مٹہ میں مستقل بنیادوں پر عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے فوج تعینات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سوات سے دہشت گردی کاصفایاکر دیاگیاہے اور بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی گئی ہیں اور مقامی سطح پر امن و امان کیلئے امن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نگران وزیرنے کہاکہ امن و امان بحال رکھنے اور سیکیورٹی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دی ہے جس کی روشنی میں یہ ضابطہ اخلاق تشکیل دیا ہے اور پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد سامنے آنے پر وہاں سیکیورٹی اسٹاف کافیصلہ کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ جوجماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، وہ تمام عمل پرامن ماحول میں چاہتی ہیں اورحکومت آزادانہ،غیرجانبدارانہ اورشفاف انتخابا ت کے انعقاد کو ہرممکن طور پر یقینی بنائے گی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ نگران حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت ملک بھر میں پانچ ہزار 800 سیاسی ورکر، وکلاء اوررہنماء گرفتار تھے،اب صرف 8 رہ گئے ہیں جوچند روز میں رہا کر دیئے جائیں گے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ عوام کوپولیس دوست ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس آرڈر 2002ء سمیت دیگر اصلاحات سے حکومت نے اس نظام کو بہتربنایا ہے اور141 سال بعد پولیس آرڈر تبدیل کیا گیا۔ نیشنل پولیس بیورو کے سربراہ شعیب سڈل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے نظام میں مزید شفافیت کی ضرورت ہے، عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج دور کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے جانے چاہئیں۔اس موقع پر اوزن کی کوآرڈینیٹر ماریہ رشید نے بھی خطاب کیا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|