واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سوات:خونریز لڑائی،گن شپ ہیلی کاپٹروں کے حملے،10 جنگجو ہلاک،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-07, 10:41 AM   #1
سوات:خونریز لڑائی،گن شپ ہیلی کاپٹروں کے حملے،10 جنگجو ہلاک،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 29-10-07, 10:41 AM

سوات، مینگورہ (نمائندہ جنگ/یجنسیاں) سوات میں سکیورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملوں میں 10 جنگجو ہلاک ہوگئے،جبکہ فورسز اور شرپسندوں میں خونریز لڑائی جاری ہے،فورسز کی کارروائی سے جنگجو ٹھکانے منتقل کرنے پر مجبور ہو گئے،حکومتی دستوں نے اونچی عمارتوں پر مورچے قائم کر لئے ہیں،کشیدہ صورتحال کے باعث علاقے میں بازار بند ہیں،جبکہ مولانا فضل اللہ کے نائب نے ایف ایم کی نشریا ت کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل وحید ارشد نے جیو اور اے ایف پی کو بتایا کہ کارروائی منگلو کے علاقے میں کی گئی۔ جہاں مزاحمت کاروں نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور وہ پہاڑیوں سے فورسز پر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 افراد کی ہلاکت کی خبر رہی ہیں۔ ہمیں ان افراد کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ جنہوں نے پرامن سوات کو خونی جگہ بنا دیا ہے۔ دوسری طرف جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی سوات سے منتقلی جاری ہے۔ کبل اور دوسرے علاقوں میں بازار مکمل بند ہیں۔ دوسری طرف کبل میں فورسز نے موچے بنانے شروع کر دئیے ہیں۔ کبل بازار غیر اعلانیہ کرفیو کی وجہ سے سنسان پڑا ہے۔ ادھر مولانا فضل اللہ کے نائب مولانا شاہ دوراں نے ایک روز کے بعد غیر قانونی ایف ایم ریڈیو کی نشریات پھر شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو مسلح اور جنگی حالت میں رہنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کو ایک طویل جدوجہد کے لئے تیار رہنا ہوگا۔۔ چار باغ میں مقامی طالبان نے پولیس سٹیشن کا محاصرہ کر لیا۔ تاہم معززین کے سمجھانے پر انہوں نے محاصرہ ختم کر دیا۔ مانیٹرنگ سیل کے مطابق منگلور میں نقل مکانی کرتے ایک گاڑی گولہ باری کی زد میں آگئی۔ جس سے گاڑی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دریں اثناء اتوار کے روز مٹہ تھانہ پولیس نے مٹہ تھانہ کے گیٹ کے سامنے چیک پوسٹ قائم کرنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق رکاوٹیں چیک پوسٹ کیلئے نہیں بلکہ مٹہ تھانہ کے سامنے گزرنے والی تیزرفتار گاڑیوں کیلئے لگائی گئی ہیں۔ مٹہ میں قائم مقامی طالبان کی چیک پوسٹیں برقرار ہیں اور مقامی طالبان کا گشت بھی برابر جاری ہے۔ ادھر گزشتہ شام نامعلوم مقام سے فائر کیا گیا راکٹ گولہ مقامی طالبان کی زیر قبضہ پہاڑی چوٹی کے قریب گرا، جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ تاہم مٹہ بریوپل نقصان سے محفوظ رہا۔ مزید برآں اے پی پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری بادشاہ گل وزیر نے کہاکہ مٹہ ، بریام، خوازہ خیلہ اور سمبٹ میں حالات خراب ہیں۔ تا ہم جلد کنٹرول میں آ جائیں گے۔ ادھر مالا کنڈ ایجنسی میں حکومت نے امن کیلئے پمفلٹ گرائے۔ جن میں حکومتی اداروں سے تعاون کا کہا گیاہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 366
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پوسٹ, وزیر, مکمل, منتقل, منتقلی, اللہ, جلد, حکم, خبر, دھماکہ, شام, طالبان, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بیت اللہ محسود نے وزیرستان اور دیگر علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:51 PM
افغانستان، دو خود کش حملوں و خونریز جھڑپوں میں 24 افغان و اتحادی فوجیوں سمی ابن جلال خبریں 0 12-04-08 01:01 PM
سوات،سیکورٹی فورسز کی طالبان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری،چار باغ،مٹہ میں پیش قدمی عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:35 AM
سوات:گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ،جنگجوؤں کا اسلحہ ڈپو تباہ،4 ہلاک،4 گرفتار،12 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:03 PM
سوات:خونریز لڑائی،گن شپ ہیلی کاپٹروں کے حملے،10 جنگجو ہلاک،ہزاروں شہریوں کی نقل مکانی عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger