|
سوات:فضل اللہ کے نامزدگورنر سمیت4جنگجو گرفتار،باجوڑ سے6سیکورٹی اہلکار اغوا

05-12-07, 08:45 AM
سوات(مانیٹرنگ سیل،جنگ نیوز) سوات میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے اور شانگلہ سے نقل مکانی کرنے والے متعدد افراد علاقے میں واپس آ گئے ہیں جبکہ مولانا فضل اللہ کی جانب سے نامزد کیے گئے گورنر سمیت4 جنگجوؤں کوگرفتارکرلیا گیاہے نیز باجوڑسے 6سیکیورٹی اہلکار اغواء ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابقسوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسزنے4 شرپسندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاہے جن میں مولانا فضل اللہ کے ایک اہم ساتھی و طالبان کمانڈر لیاقت علی اوران کے3ساتھی بھی شامل ہیں۔ گرفتار شدگان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی ایس پی آرکے مطابق باجوڑ میں شر پسندوں نے لویہ سم چیک پوسٹ سے لیویز فورس کے6 اہلکاروں کو اغواکرلیاہے۔ علاوہ ازیں پارہ چنار میں سول انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ جرگہ آج ہو رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل وحید ارشد نے جیوسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 230 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں جبکہ75 سے 80کے قریب عسکریت پسندوں کوگرفتارکیاگیاہے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|