|
سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،11طالبان گرفتار،5عیسائی اغوا

05-01-08, 08:40 AM
سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،11طالبان گرفتار،5عیسائی اغوا
سوات (جنگ نیوز)ضلع سوات میں مقامی طالبان کیخلاف سیکورٹی فورسزکاآپریشن بدستورجاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران 11 طالبان کی گرفتاری کے بعدگذشتہ رات سیکورٹی فورسزنے مٹہ کے نواحی علاقوں نمل،پیوچاراورچپریال میں جبکہ تحصیل کبل کے علاقوں تونانوبانڈی اور منجا میں عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر شدیدگولہ باری کی۔جنوبی وزیرستان سے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پراغوا کرکے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے ہیں۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے الطاف مسیح، بابر مسیح اوراس کے دیگر رشتہ داروں کووانا سے ڈیرہ اسمٰعیل خان جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ میں نامعلوم مسلح افرادکی پولیس وین پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار عنایت الرحمٰن ہلاک اور ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔دریں اثناء مٹہ سب ڈویژن اور تحصیل کبل کے علاوہ سوات کے اکثریتی علاقوں میں ہفتہ کے روزصبح سات بجے سے شام چھ بجے تک کرفیومیں نرمی رہے گی اور مٹہ سب ڈویژن اورتحصیل کبل میں غیرمعینہ مدت تک کیلئے کرفیونافذرہے گا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|