|
سوات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے،بینظیر بھٹو

28-10-07, 09:28 AM
سوات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے،بینظیر بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے سوات میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے جس میں 130 ایف سی اہلکار جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، کی مذمت کی ہے۔ ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ان لوگوں اور ان کے اہل خاندان کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کراچی حملے کی منصوبہ بندی کی یا سوات میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا دراصل عوام دشمن ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کا ملک میں اضافہ اس لئے ہو رہا ہے کہ دہشت گردی کے مرتکب افراد، مالی معاونت کرنے والوں اور منصوبہ بندی کرنے والوں کے نام منظر عام پر اس لئے نہیں آتے کہ ہماری تحقیقات فرسودہ اور ناقص ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بین الاقوامی ماہرین کو مدعو کیا جائے تاکہ سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کروائی جائیں۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|