واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سوات میں فوجی آپر یشن،30 عسکریت پسند ہلاک،فورسز نے اہم مقامات کا کنڑول

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-11-07, 08:13 AM   #1
سوات میں فوجی آپر یشن،30 عسکریت پسند ہلاک،فورسز نے اہم مقامات کا کنڑول
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 26-11-07, 08:13 AM

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)سوات میں سیکیور ٹی فورسزنے مقامی طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیاہے جس کے دوران اب تک 30عسکریت پسند ہلاک اور ایک اہلکار شہیدہوچکا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسزنے کئی اہم مقامات کاکنٹرول حاصل کر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل وحیدر ارشدنے بتایاکہ سوات میں ہفتے کی رات شروع ہونے والا آپریشن جاری ہے جس میں متعدداہم مقامات جن میں کانجو ،کوزہ بانڈی، برا بانڈی اورامام ڈھیری گاوٴں کے پہاڑشامل ہیں، کاکنٹرول حاصل کر لیاگیا ہے ۔ میجر جنرل وحید ارشدنے مزیدبتایا کہ کارروائی میں اب تک 30شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکارشہیدہواہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ وادی سوات میں پہلی بار زمینی دستے استعمال کیے گئے اورگن شپ ہیلی کاپٹر وں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔سوات سے نمائندہ جنگ کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ہفتے کی رات اوراتوار کو طالبان کے ٹھکانوں پرمسلسل حملے کئے اور ڈھیرئی سے لیکر ننگولئی تک پیش قدمی کرکے مقامی طالبان کا محاصرہ کرلیا۔میڈیا انفار میشن سینٹر سوات کے انچارج امجد اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ہفتے کی شام سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران ایمان ڈھیری، کوزہ بانڈی، سیگرام ،برہ بانڈی، ناجیا،ٹاپ،آسمانی سر،ننگولئی،مٹہ پولیس سٹیشن جو عسکریت پسندو ں کے قبضے میں تھے، پرشدیدحملے کئے گئے اور آرٹلری ومارٹر توپوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسزنے ڈھیری سے لیکر ننگولئی تک پہاڑی علاقوں میں تمام اہم مورچوں پر قبضہ کرلیاہے۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ فضا گھٹ میں عسکریت پسند وں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہیداور 4شدید زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں ہفتے کی شب بریکوٹ میں گیمن پل کے قریب نامعلوم افراد بارود سے بھری ایک کار چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس گشت کے دوران ریموٹ کنٹرول سے اڑادیاگیا جس کے نتیجے میں پولیس سب انسپکٹر منیرخان زخمی ہوگیا۔ رحیم آباد پولیس اسٹیشن کی حدود بلو گرام کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیس وین پرفائرنگ کی جس کے باعث کانسٹیبل آفتاب علی اوراسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا جبکہ رحیم آباد میں اور فضا گھٹ پولیس گاڑیوں پرفائرنگ ہوئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرکاری ترجمان امجد اقبال نے ڈھیرئی، ایمان ڈھیرئی، کوزہ بانڈی، برہ بانڈی اورننگولئی، کے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت سوات میں امن قائم کرناچاہتی ہے اسلئے وہ عسکر یت پسندوں کے خاتمے میں مدد دیں۔ دریں اثناء معلوم ہواہے کہ سیکیورٹی فورسزنے چارباغ اورگردونواح میں جنگجو ؤں کو ہتھیار ڈالنے کی مہلت دی ہے بصورت دیگروہاں بھی بڑا آپریشن شروع کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب سوات میں تا حکم ثانی غیر معینہ مدت تک کیلئے کرفیو نافذکردیا گیا ہے، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرفیوکا مقصد محاصرے کئے گئے علاقوں میں مقامی طالبان کا خاتمہ ہے تاکہ وہ عام لوگوں میں داخل نہ ہوں ۔کرفیوکے دوران مینگورہ شہراوردیگرعلاقوں میں تمام کاروباری ادارے بند ہیں اور خوراک کی بندش کے باعث ان علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سوات اورشانگلہ میں مقامی طالبان کے خلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کیلئے مینگورہ شہر اور گرد ونواح کے علاقوں میں سرکاری اسکولوں کوخالی کردیا گیا ہے جن میں متاثرین نے رہائش اختیار کرلی ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 408
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پسند, نیوز, نظر, آپریشن, ایمان, اسلام, حکم, خلاف, رات, طالبان, علی, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوسو عسکریت پسند 15اگست کو ”بینڈ “بجا دیں گے : پاکستان پر نیا بھارتی الزام جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:42 PM
دو ڈرون حملوں میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک راجہ اکرام خبریں 0 10-01-10 02:32 PM
شمالی وزیرستان :عسکریت پسند وں کا فورسز سے نہ لڑنے کافیصلہ ابن جلال خبریں 1 17-10-08 06:27 PM
بلوچ مسلح عسکریت پسند تنظیموں نے دوبارہ کارروائیاں شروع کردیں ابن جلال خبریں 0 17-09-08 11:10 PM
بھارت میں مسلم عسکریت پسند تخریبی کارروائیاں کر سکتے ہیں، خفیہ ادارے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger