واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: سوات میں فوج کی پیش قدمی :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-01-08, 11:53 PM   #1
::: سوات میں فوج کی پیش قدمی :::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 06-01-08, 11:53 PM

پاکستان کےصوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے مرکز کے طور پرمشہور علاقے تحصیل مٹہ میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے کچھ اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
سوات سے ملنے والی اطلاعات میں سرکاری ذرائع کے مطابق تقریباً دو سوگاڑیوں پر مشتمل فوج اور فرنٹیر کور کےایک قافلے نے اتوار کی صبح سخت سکیورٹی انتظامات میں مٹہ سے گٹ پیوچار کی جانب پیش قدمی کی اور وینے پل تک عسکریت پسندوں کی طرف سے خالی کردہ تمام علاقوں کو محفوظ بنا دیا ہے۔ قافلے میں بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

سوات کے سرکاری میڈیا سنٹر کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل مٹہ کے حدود میں بریم اور وینے پل کے درمیان واقع تمام علاقوں رونیال، ارکوٹ اور شنگوٹئی پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں حکومت کی عملداری ایک بار پھر بحال کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نےاب وینے پل پر پڑاؤ ڈال دیا ہے جہاں سے عسکریت پسندوں کا مرکز سمجھے جانے والے علاقے گٹ پیوچار کی جانب پیش قدمی کی جائے گی۔
قافلے میں بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

دوسری طرف سوات میں سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ایک سرکاری اہلکار کے مطابق کبل اور مٹہ تحصیلوں میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کیا گیا تھا جبکہ کچھ علاقوں میں فوج کی اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ سوات میں تقریباً ڈیڑہ ماہ قبل عسکریت پسندوں نے چار تحصیلوں مٹہ، خوازہ خیلہ، مدئن اور کبل میں اپنے زیر کنڑول علاقے راتوں رات چھوڑ کر نامعلوم مقام کی طرف راہ فرار اختیار کی تھی

بعدازاں سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خالی کردہ علاقوں میں داخل ہوئے اور وہاں قائم تمام پولیس سٹیشنوں کو دوبارہ بحال کردیا۔سوات میں سکیورٹی فورسز نے زیادہ تر علاقوں کو محفوظ بنا کر وہاں حکومت کی عملداری قائم کر دی ہے۔ تاہم گٹ پیوچار سمیت بعض پہاڑی علاقوں میں بدستور عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 249
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صحافیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے والے ممبر اسمبلی مستیخان کی رکنیت منسوخ کرنی چاہیے جاویداسد خبریں 6 11-07-10 11:59 AM
یارب! کہیں سے بھیج دے سورج کا سائبان The Great شعر و شاعری 0 07-08-08 06:58 PM
بحالی کے بعد مستعفی ہو نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا،جسٹس افتخار چوہدری ،س عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:36 AM
مارشل لاء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،ججوں کو شیر بننا ہوگا،اعتزاز احسن خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:09 AM
آئیے اپنے عقیدے کا جائزہ لیں ::: پیش لفظ اور پہلے دو سوال عادل سہیل اسلامی نظریہ حیات 0 31-07-07 12:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger