|
سوات:پولیس چوکی پر حملہ،3 اہلکار جا بحق،ضلع ناظم کا گھرجلادیا گیا

28-10-07, 08:32 AM
سوات:پولیس چوکی پر حملہ،3 اہلکار جا بحق،ضلع ناظم کا گھرجلادیا گیا
سوات میں پولیس چوکی پر حملے میں 3اہلکار جاں بحق ہو گئے،جبکہ ضلع ناظم کا گھر جلا دیا گیا،مقامی طالبان اور سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی فورسز بنا لی ہیں جس کے باعث متعدد شاہراہیں آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند ہو گئیں۔علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی پروازوں اور فائرنگ نے علاقے میں خوف ہراس پھیلا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شرپسندوں نے رات گئے کالام روڈ پر ایک پولیس چوکی پر حملہ کردیا جبکہ تحصیل مٹہ کے نواحی علاقے میں ضلعی ناظم جمال ناصر خان کا گھرنذر آتش کردیا شر پسندوں نے ایک اسکول میں قائم سیکورٹی کیمپ پر بھی حملہ کیا ، طالبان کے زیر کنٹرول چینل سے دعویٰ کی گیا کہ مقامی طالبان اب تک تین سو افراد یرغمال بنا چکے ہیں جن میں اکثریت سیکورٹی اہلکاروں کی ہے تاہم کسی آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔متعدد شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز اورمقامی طالبان نے اپنے زیراثر علاقوں میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے سخت ترین چیکنگ شروع کردی ہے۔ سیکورٹی فورسز کو اس وقت مینگورہ شہر سمیت فضاگٹ، گل کدھ روڈ، کانجوروڈ، کبل روڈ پر مکمل کنٹرول حاصل ہے جبکہ مٹہ سب ڈویژن اور تحصیل کبل کے بعض علاقوں پر مقامی طالبان کا قبضہ ہے ۔انہوں نے پہاڑوں پر مورچے سنبھالے ہیں
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|