|
سوات کے اہم حصوں پر مقامی طالبان کا قبضہ،4 تحصیلوں میں گورنر اور امیر مقرر

08-11-07, 03:21 PM
سوات(جنگ نیوز) مقامی طالبان نے سوات کے اہم حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ کالام میں پولیس اور پیراملیٹری فورسز کے درجنوں اہلکاروں نے مقامی طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جس کے بعد اہلکاروں کو وہاں سے بے دخل کرکے مقامی قبائلیوں نے علاقے پر قبضہ جمالیا ہے۔انہوں نے مٹہ پولیس اسٹیشن کا نام تبدیل کرکے طالبان اسٹیشن رکھ دیاہے۔نجی ٹیلی ویژن کے مطابق مقامی طالبان نے وادی سوات کی پانچ تحصیلوں کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے اور قبائلی جنگجوؤں نے مٹہ ، خوازہ خیلہ،کبل اور چار باغ کا انتظامی امور چلانے کے لئے گورنر اور امیر بھی مقرر کر دیئے ہیں۔ مقامی عمائدین کی طرف سے شریعت کے نفاذ کی حمایت کرنے کے بعد طالبان پولیس اسٹیشن سمیت دیگر سرکاری عمارتیں عمائدین کے حوالے کر کے کالام سے واپس چلے گئے ہیں۔ سوات کے 70 فیصد علاقوں پراب بھی طالبان کا مکمل کنٹرول ہے۔ اے ایف پی کے مطابق مولوی فضللله کے ریڈیو اسٹیشن سے ان علاقوں پر قبضوں کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر مولوی فضل لله کی پارٹی کے جھنڈے لہرائے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|